افغانستان میں طالبان رہنماء ملا عمر نے کہا ہے کہ افغانستان کی سرزمین کسی دوسرے ملک کے خلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے اور القاعدہ کے لیے افغانستان میں کوئی جگہ نہیں ہو گی
کابل(ثناء نیوز )افغانستان میں طالبان رہنماء ملا عمر نے کہا ہے کہ افغانستان کی سرزمین کسی دوسرے ملک کے خلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے اور القاعدہ کے لیے افغانستان میں کوئی جگہ نہیں ہو گی۔شکاگو کانفرنس کے شرکاء کے لیے اپنے پیغام میں ملا عمر نے کہا کہ سلامتی کے بہانے امریکہ سمیت دیگر ممالک کا افغانستان پر قابض رہنے کا کوئی جواز نہیں۔ملا عمر نے کہا کہ ہمارا کسی کو نقصان پہنچانے کا کوئی ایجنڈہ نہیں۔
تبصرے