وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی نے پاکستان مسلم لیگ ( ن ) کے صدر میاں نواز شریف کو ترک وزیر اعظم کے اعزاز میں دیئے جانے والے عشایئے میں آج ( پیر کو ) مدعو کر لیا

اسلام آباد (ثناء نیوز ) وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی نے پاکستان مسلم لیگ ( ن ) کے صدر میاں نواز شریف کو ترک وزیر اعظم کے اعزاز میں دیئے جانے والے عشایئے میں آج ( پیر کو ) مدعو کر لیا ۔ وزیر اعظم نے دعوت نامہ میاں نواز شریف کو بھجوا دیا ہے ۔ دوسری جانب وزیر اعظم کی طرف سے دیگر پارلیمانی پارٹیوں ، سیاسی جماعتوں اور عسکری قیادت کو ترک وزیر اعظم رجب طیب اردگان کو دیئے جانے والے عشایئے میں شرکت کے دعوت نامے بجھوا دیئے گئے ہیں ۔ وزیر اعظم ہاؤس کے ترجمان کے مطابق جن دیگر رہنماؤں کو عشائیہ میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے ان میں چودھری شجاعت حسین ، اسفندر یار ولی خان ، ڈاکٹر فاروق ستار ، حاجی عدیل احمد ، مولانا فضل الرحمان ، امیر جماعت اسلامی سید منور حسن ، میر اسرار اللہ زہری ، عمران خان ، پیر صدر الدین راشدی ، منیر خان اورکزئی ، آفتاب احمد خان ، شیرپاؤ ، چاروں صوبوں کے وزراء اعلیٰ اور گورنرز شامل ہیں ۔




تبصرے