پاکستان اورافغانستان کیلئے امریکاکے خصوصی نمائندے مارک گراسمین نے کہاہے کہ پاکستان کیساتھ کچھ اختلافات ابھی باقی ہیں
شکاگو(ثناء نیوز )پاکستان اورافغانستان کیلئے امریکاکے خصوصی نمائندے مارک گراسمین نے کہاہے کہ پاکستان کیساتھ کچھ اختلافات ابھی باقی ہیں، مسائل کا حل ڈھونڈنے میں ابھی وقت لگے گا۔شکاگو میں دئیے گئے ایک انٹرویو میں مارک گراسمین کا کہنا تھا کہ صدر زرداری اور ہیلری کلنٹن کی ملاقات میں بہت سے اہم مسائل زیربحث آئے،جن میں پاکستان کو مضبوط اور خود مختار بنانے،،پاکستانی سرزمین کسی دہشت گردی کیلئے استعمال نہ ہونے اور نیٹو سپلائی لائن کی بحالی جیسے معاملات شامل تھے۔گراسمین کا مزید کہنا تھا کہ صدر زرداری اور حامد کرزئی کے درمیان ملاقات بہت اہم تھی جس میں دو طرفہ تعلقات اور ایک مستحکم افغانستان کیسمیت دیگر اہم مسائل زیر بحث رہے.گراسمین کا یہ بھی کہنا تھا کہ دہشتگردی امریکا اور پاکستان کا مشترکہ مسئلہ ہے اور اسکے خلاف جنگ دونوں ممالک کی ذمہ داری ہے۔مارک گراسمین کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کا بہت نقصان ہوا ہے اور امریکا ان قربانیوں کا اعتراف کرتا ہے۔
تبصرے