نظرانداز کرکے مرکزی مواد پر جائیں

قومی اسمبلی کل(جمعہ کو) 20ویں وزیر اعظم کاانتخاب کرے گی۔کاغذات نامزدگی آج(جمعرات کو) جمع کرائے جائیں گے


اسلام آباد(ثناء نیوز )قومی اسمبلی کل(جمعہ کو) 20ویں وزیر اعظم کاانتخاب کرے گی۔کاغذات نامزدگی آج(جمعرات کو) جمع کرائے جائیں گے۔جمعہ کو قومی اسمبلی کا خصوصی اجلاس میں ساڑھے پانچ شام ہو گا۔ ایوان صدر سے اجلاس بارے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ سپیکر قومی اسمبلی ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کو خصوصی ہدایات جاری کر دی ہیں۔قومی اسمبلی کی سپیکر ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے وزیر اعظم کے انتخاب کے بارے میں شیڈول کا اعلان کر دیا ہے۔ وزارت عظمیٰ کے انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی آج (جمعرات کو )صبح آٹھ بجے سے دو بجے دوپہر تک سیکرٹری قومی اسمبلی کرامت حسین نیازی کے پاس جمع کرائے جا سکیں گے۔تین بجے سہ پہر کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال ہو گی۔سپیکر قومی اسمبلی ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کریں گی کوئی بھی امیدوار قومی اسمبلی کے وزیر اعظم کے انتخاب سے متعلق خصوصی اجلاس سے قبل تک اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے سکے گا۔سپیکر قومی اسمبلی کل جمعہ کو شام ساڑھے پانچ بجے اجلاس کے دوران وزارت عظمیٰ کے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کریں گی۔ مقابلہ ہونے کی صورت میں ایوان میں ڈویژن کی بنیاد پر رائے شماری ہو گی۔حکومتی ارکان اپنے امیدوار کے لیے مختص لابی میں جبکہ اپوزیشن کے ارکان اگر ان کا کوئی امیدوار ہوا تو ووٹنگ کے لیے اپنے امیدوار کے لیے مختص لابی میں چلے جائیں گے۔سپیکر قومی اسمبلی نئے وزیر اعظم کا اعلان کریں گی۔بدھ کو پارلیمنٹ ہاؤس میں حکمران اتحاد کے چیف وہیپ سابق وزیر مذہبی امور سید خورشید شاہ نے وزارت عظمیٰ کے انتخابات کے حوالے سے سیکرٹری قومی اسمبلی کرامت حسین نیازی سے خصوصی ملاقات کی تھی۔ میڈیا کے استفسار پر خورشید شاہ نے کہا کہ نئے وزیر اعظم کے انتخابات کے بارے میں اہم نوعیت کے فیصلے کر لیے گئے ہیں۔ حکمراں جماعت و اپوزیشن کی پارلیمانی جماعتوں کے الگ الگ اجلاس بھی ہوں گے ۔ اپوزیشن جماعتوں کا مشترکہ اجلاس بھی متوقع ہے ۔ صدر آصف علی زر داری کی جانب سے قومی اسمبلی کا طلب کردہ یہ خصوصی اجلاس ایک نکاتی ایجنڈے کے تحت منعقد ہو گا۔ نئے وزیر اعظم کے اعلان کے بعد اجلاس غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دیا جائے گا۔ahs-aa-sa #ادھر مسلم لیگ ن نے فیصلہ کیا ہے کہ پیپلز پارٹی کی طرف سے وزیر اعظم کا امیدورا انے پر ن لیگ کی طرف سے مہتاب عباسی وزیر اعظم کے امیدوار ہوں گئے ۔ ن لیگ نے نئے وزیرراعظم کے چناوکیلئے دیگر سیاسی جماعتوں کے علاوہ حکومت کے اتحادی رہنماوں سے فوری رابطے کرنیکا فیصلہ کیاہے. مسلم لیگ ن کے رہنماوں کااجلاس اسلام آبادمیں نوازشریف کی صدارت میں ہوا. ذرائع نے بتایاہے کہ اجلاس میں موجودہ سیاسی صورت حال میں پارٹی حکمت عملی مرتب کرتے ہوئے فیصلہ کیا گیا کہ مسلم لیگ ن نئے وزیر اعظم کے انتخاب کے مرحلے پرچودھری برادران کے سوا ق لیگ کے دیگر رہنماو?ں سے بھی رابطہ کرے گی. مسلم لیگ ن نے نگران سیٹ اپ کے قیام کا مطالبہ بھی یہ فیصلہ بھی کیاگیاہے کہ اگر لوڈ شیڈنگ کے خاتمے اور شفاف الیکشن کی ضمانت دی جائے تو مسلم لیگ ن اتحادی جماعتوں سے وزیر اعظم کو بھی قبول کر سکتی ہے لیکن پیپلز پارٹی کے وزیرا عظم کے مقابلے میں ن لیگ اپنا امیدوار لاسکتی ہے. اتحادی جماعتوں سے فوری رابطوں کے بعد میاں نواز شریف کی زیر صدارت مسلم لیگ ن کا مشاورتی اجلاس جمعرات کو دوبارہ ہوگا ادھر اسلام آباد۔۔ فاٹاجوائنٹ پارلیمانی گروپ نے حکومتی اتحاد سے علیحدگی کی دھمکی دے دی ہے جبکہ اے این پی کی پارلیمانی پارٹی کااجلاس کل طلب کیاگیاہے. عوامی نیشنل پارٹی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس کل دن گیارہ بجے خیبر پختوانخواہ ہاوس اسلام آباد میں حاجی عدیل کی صدارت میں ہوگا، جس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورت حال پرغورکیاجائیگا. دوسری طرف پارلیمنٹ میں حمیداللہ جان آفریدی کے جوائنٹ فاٹا گروپ نے حکومتی اتحاد سے علیحدگی کی دھمکی دی ہے،اپنے ایک بیان میں ان کا کہناہے کہ اتحادی اجلاس میں فاٹا جائنٹ گروپ کو نہ بلانے پر سات پارلیمینٹیرینز نے شدید احتجاج کیاہے 

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

News

Ehtasabi Amal Lahore احتسابي عمل لاھور

چیف جسٹس آف پاکستان کے تقرر کے لیے قائم خصوصی پارلیمانی کمیٹی کی اکثریت نے جسٹس یحییٰ آفریدی کو اگلا چیف جسٹس آف پاکستان نامزد کردیا۔

چیف جسٹس آف پاکستان کے تقرر کے لیے قائم خصوصی پارلیمانی کمیٹی کی اکثریت نے جسٹس یحییٰ آفریدی کو اگلا چیف جسٹس آف پاکستان نامزد کردیا۔   Ehtasabi Amal Lahore احتسابي عمل لاھور

امریکی محکمہ دفاع پنٹاگون نے کہا ہے کہ پاکستانمیں رکے ہوئے کنٹینرز کی جلد روانگی کے لیے تکنیکی امور پر اسلام آباد کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں

واشنگٹن(ثناء نیوز ) امریکی محکمہ دفاع پنٹاگون نے کہا ہے کہ پاکستان میں رکے ہوئے کنٹینرز کی جلد روانگی کے لیے تکنیکی امور پر اسلام آباد کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔ پینٹاگون کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان کو دیئے جانے والے کولیشن سپورٹ فنڈ کی فراہمی کے طریقہ کار میں کسی قسم کی تبدیلی نہیں کی جارہی ہے۔ پینٹاگون کے ترجمان جان ایف کربی کا کہنا تھا کہ کولیشن سپورٹ فنڈ کی فراہمی کا اپنا طریقہ کار ہے اور میڈیا پر آنے والی ایسی خبروں میں کوئی صداقت نہیں کہ فنڈ کی فراہمی کے طریقے کو نیٹو سپلائی کی بحالی کے بعد تبدیل کیا جارہا ہے۔ انکا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی جانب سے فنڈز کا مطالبہ 2011میں کیا گیا تھا اور ہم اس پر کام کر رہے ہیں۔ امریکی محکمہ دفاع کے مطابق 2002 سے پاکستان کیلئے آٹھ اعشاریہ آٹھ بلین ڈالر جاری کئے جاچکے ہیں اور آخری قسط دسمبر 2010 میں چھے سو تینتیس ملین ڈالر کی جاری کی گئی تھی۔ پنٹاگون کا کہنا ہے کہ پاکستان کو اتحادی سپورٹ فنڈ کے ایک ارب 10 کروڑ ڈالر ضابطے کی کارروائی کے بعد ادا کیے جائیں گے. واشنگٹن میں امریکی محکمہ دفاع کے ترجمان کیپٹن جان کربی نے صحافیوں کو بریفنگ دیتے...