نظرانداز کرکے مرکزی مواد پر جائیں

پیپلزپارٹی کی رہنما اور رکن قومی اسمبلی فوزیہ وہاب 56برس کی عمر میں کراچی میں گزشتہ شام انتقال کرگئیں


کراچی(ثناء نیوز)پیپلزپارٹی کی رہنما اور رکن قومی اسمبلی فوزیہ وہاب 56برس کی عمر میں کراچی میں گزشتہ شام انتقال کرگئیں۔وہ کراچی کے نجی ہسپتال میں 3ہفتے سے زیر علاج تھیں۔فوزیہ وہاب کی نمازہ جنازہ پیر بعد نمازظہر ڈیفنس ویوفیز 4 کی مبارک مسجد میں اد ا کی جائے گی ۔انہوںنے سوگواران میں 3بیٹے اور ایک بیٹی کو چھوڑا ہے ۔ فوزیہ وہاب کو27 مئی کو طبیعت خراب ہوجانے کے باعث کراچی کے ایک نجی اسپتال میں داخل کیا گیا تھا جہاں ان کے پتے کا آپریشن کیا گیا۔آپریشن کے بعد انکشاف ہوا کہ اندرونی طور پر خون کا رسا ؤ جاری ہے جس پر29مئی کو انکا دوبارہ آپریشن کیا گیا۔ خون کے رساؤ کی باعث سے ان کے پھیپڑے، گردے ، اور جگر متاثر ہوئے اور وہ کوما میں چلی گئیں۔ اتوا کی شام ان کی حالت بگڑ گئی اور وہ اپنے خالق حقیقی سے جاملیں۔فوزیہ وہاب17جون 1956ء میں پیدا ہوئیں۔ وہ قومی اسمبلی کی مجلس قائمہ برائے نجکاری اور سٹینڈ نگ کمیٹی برائے اکنامک افئیرز کے رکن کی حیثیت سے خدمات انجام دیتی رہیں۔ قومی اسمبلی کی فنانس کمیٹی کے فعال رکن کی حیثیت سے بجٹ سازی میں بھی حصہ لیا۔ پیپلزپارٹی نے فوزیہ وہاب کے انتقال پر 10روز ہ سوگ کا اعلان کرتے ہوئے سیاسی سرگرمیاں معطل کرنے کا اعلان کیاہے ۔فوزیہ وہاب کے انتقال پر ملک کے مختلف سیاسی رہنماؤں نے اظہار تعزیت کیا ہے ۔صدر آصف علی ز رداری ،وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی، پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صدر میاں محمد نواز شریف ،جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سید منور حسن، سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ، سابق امیر جماعت اسلامی پاکستان قاضی حسین احمد، تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان ،سینٹ میں قائد حزب اختلاف سینیٹر اسحاق ڈار، وفاقی وزراء چیئرمین سینٹ، سپیکر قومی اسمبلی ڈاکٹر فہمیدہ مرزا ،ڈپٹی سپیکر فیصل کریم کنڈی دیگر رہنماؤں نے پیپلزپارٹی کی رہنماء قومی اسمبلی کا قائمہ کمیٹی خزانہ کی چیئرپرسن فوزیہ وہاب کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔اپنے تعزیتی پیغام صدر نے کہا ہے کہ فوزیہ وہاب نے جمہوری اداروں کے استحکام اور جمہوری اقدار کی فروغ کی جدوجہد میں اپنی جان دے دی۔ان کی خدمات کو کبھی بھی فراموش نہیں کیا جا سکے گا۔وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی نے پیپلز پارٹی اورجمہوریت کے لیے فوزیہ وہاب کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ مرحومہ نے تاریخی پارلیمانی خدمات انجام دی ہیں۔انتقال بہت بڑا نقصان ہے۔ پیپلز پارٹی کی اہم رہنماء سے محروم ہو گئی ہے۔ پاکستان مسلم لیگ( ن) کے قائد محمدنوازشریف نے فوزیہ وہاب کی وفات پرگہرے دکھ،افسوس اوردلی تعزیت کا اظہارکیاہے ۔سوگوارخاندان کے نام اپنے پیغام میں نوازشریف نے مرحومہ کی موت کو اہل خانہ کیلئے بڑا سانحہ قراردیتے ہوئے مرحومہ کی مغفرت اورپسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے ۔پاکستان مسلم لیگ(ن) کے مرکزی رہنماء اورسینیٹ میں قائدحزب اختلاف سینیٹرمحمداسحاق ڈارنے پیپلزپارٹی کی رکن قومی اسمبلی فوزیہ وہاب کی افسوس ناک وفات پرگہرے دکھ اورافسوس کا اظہارکیاہے ۔اپنے تعزیتی پیغام میں محمداسحاق ڈارنے فوزیہ وہاب کی موت کو انکے خاندان اورپیپلزپارٹی کیلئے ناقابل تلافی نقصان قراردیاہے ۔مسلم لیگ(ن) خواتین ونگ کی مرکزی صدرسینیٹربیگم نزہت عامرنے فوزیہ وہاب کی وفات پرگہرے دکھ اورافسوس کا اظہارکرتے ہوئے ان کے خاندان سے دلی ہمددردی کا اظہارکیاہے ۔امیر جماعت اسلامی پاکستان سید منورحسن اور سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے پیپلز پارٹی کی رہنما فوزیہ وہاب کے انتقال پر گہرے رنج و افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کی مغفرت کی دعا کی ہے ۔ اپنے تعزیتی بیان میں جماعت اسلامی کے رہنماؤں نے فوزیہ وہاب کے خاندان اور پیپلز پارٹی کے رہنماؤں و کارکنان سے دلی تعزیت کا اظہار کیاہے ۔سابق امیر جماعت اسلامی پاکستان قاضی حسین احمد نے پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما فوزیہ وہاب کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے ان کی مغفرت کی دعا کی ہے ۔ اپنے تعزیتی بیان میں قاضی حسین احمد نے کہاکہ ڈاکٹر فوزیہ وہاب ہمار ے ساتھ قومی اسمبلی میں شامل تھیں اور پیپلز پارٹی کی بے لوث کارکن تھیں ۔ انہوں نے فوزیہ وہاب کے انتقال پر ان کے خاندان اور پیپلز پارٹی کے رہنماؤں و کارکنان سے دلی تعزیت کا اظہار کیاہے ۔پاکستان مسلم لیگ(ن) کے مرکزی رہنماء اورسینیٹ میں قائدحزب اختلاف سینیٹرمحمداسحاق ڈارنے پیپلزپارٹی کی رکن قومی اسمبلی فوزیہ وہاب کی افسوس ناک وفات پرگہرے دکھ اورافسوس کا اظہارکیاہے ۔اپنے تعزیتی پیغام میں محمداسحاق ڈارنے فوزیہ وہاب کی موت کو انکے خاندان اورپیپلزپارٹی کیلئے ناقابل تلافی نقصان قراردیاہے ۔مسلم لیگ(ن) خواتین ونگ کی مرکزی صدرسینیٹربیگم نزہت عامرنے فوزیہ وہاب کی وفات پرگہرے دکھ اورافسوس کا اظہارکرتے ہوئے ان کے خاندان سے دلی ہمددردی کا اظہارکیاہے ۔پاکستان مسلم لیگ(ق) کے صدر سینیٹر چودھری شجاعت حسین،سیکرٹری جنرل سینٹر مشاہد حسین سید، سینئر مرکزی رہنما و سینئر وفاقی وزیر چودھری پرویزالٰہی اور وفاقی وزیر چودھری وجاہت حسین نے پیپلزپارٹی کی رہنما و رکن قومی اسمبلی فوزیہ وہاب کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ اپنے تعزیتی پیغام میں مسلم لیگی رہنماؤں نے مرحومہ کی مغفرت اور پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

News

Ehtasabi Amal Lahore احتسابي عمل لاھور

Pasha, one of the most powerful men in the South Asian nation, told the all-party gathering that US military action against insurgents in Pakistan

ISLAMABAD: Pakistan’s intelligence chief on Thursday denied US accusations that the country supports the Haqqani network, an Afghan militant group blamed for an attack on the American embassy in Kabul. “There are other intelligence networks supporting groups who operate inside Afghanistan. We have never paid a penny or provided even a single bullet to the Haqqani network,” Lieutenant-General Ahmed Shuja Pasha told Reuters after meeting political leaders over heavily strained US-Pakistani ties. Pasha, one of the most powerful men in the South Asian nation, told the all-party gathering that US military action against insurgents in Pakistan would be unacceptable and the army would be capable of responding, local media said. But he later said the reports were “baseless”. Pakistan has long faced US demands to attack militants on its side of the border with Afghanistan, but pressure has grown since the top US military officer, Admiral Mike Mullen, accused Pasha’s Inter-Services Intelligence ...

Drone Wars: The rationale.The Drone Wars are the new black.

The Drone Wars are the new black. The once covert, highly-secretive and little talked about strategy of using unmanned aerial vehicles to target suspected terrorists in Pakistan and elsewhere has gone mainstream. And now everyone is talking about it. Even Leon Panetta, the former C.I.A. director, whose old agency doesn't officially admit that its drone program exists, is talking about it. Twice in a matter of hours last week he joked about the C.I.A.'s pension for deploying the ominously-named Predator drones. “Obviously I have a hell of a lot more weapons available to me here than I had at the C.I.A.,” he said, referring to his new post as secretary of defense. “Although the Predators aren’t bad.” Complete coverage: The Drone Wars Later that same day, on the tarmac of a naval air base, he said, coyly, that the use of Predators are “something I was very familiar with in my old job.” Soon after, a Predator armed with hellfire missiles took flight from the runway, bound for Libya...