آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی نے کہاہے کہ جنوبی وزیرستان میں مجبورا دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کرنا پڑا
وانا (ثناء نیوز) آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی نے کہاہے کہ جنوبی وزیرستان میں مجبورا دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کرنا پڑا، کوئی فوج اپنے علاقے میں لڑائی نہیں چاہتی،اب حالات بہتر ہوئے ہیں،فوج تعلیم اور صحت سہولیات پر توجہ دے رہی ہے۔ آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی نے جنوبی وزیرستان کا دورہ کرکے وہاں ترقیاتی کاموں کا معائنہ کیا..عسکری ذرائع کے مطابق آرمی چیف جنر ل اشفاق پرویزکیانی نے جنوبی وزرستان کے علاقے اسپن کئی رغزئی میں کیڈٹ کالج کا افتتاح کیا۔کیڈٹ کالج کی عمارت 50 کروڑ روپے سے تعمیر کی جائے گی۔اس موقع پرخطاب میں آرمی چیف کاکہناتھاکہ علاقہ میں کیڈٹ کالج کے قیام کا وعدہ پورا کردیا ہے۔اس کے بعد جنرل کیانی نے قبائلی عمائدین سے ملاقات کی اور ان کے ساتھ علاقے کی ترقی اور عوام کی فلاح کے منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا۔آرمی چیف نے انہیں فوج کی طرف سے مکمل حمایت کی یقین دہانی کرائی.آرمی چیف نے 105 کلومیٹر طویل نو تعمیر کردہ ٹانک، گومل شام، وانا روڈ کا افتتاح کیا۔آرمی چیف کوبریفننگ میں بتایاگیاکہ فاٹا اور مالاکنڈ میں فوج کے تعاون سے عوامی فلاح کے 124 منصوبے مکمل کئے گئے۔
تبصرے