کوئٹہ(ثناء نیوز ) کوئٹہ میں سمنگلی روڈ پر آئی ٹی یونیورسٹی کی بسکے قریب بم دھماکے میں چار طلبہ جاں بحق جبکہ چار پولیس اہلکاروں اور تیس طلبا سمیت 55 افراد زخمی ہوگئے زخمیوں میں چار خواتین طلبا بھی شامل ہیں پولیس کے مطابق آئی ٹی یونیورسٹی کی بس طلبا کو لے کر یونیورسٹی جارہی تھی کہ اچانک سڑک کنارے کھڑی گاڑی میں دھماکہ ہوگیا، دھماکہ اتنا زور دار تھا کہ اس کی آواز دور دور تک سنی گئی، دھماکے کے نتیجے میں یونیورسٹی کی بس کو شدید نقصان پہنچا اور اس میں سوار تقریبا تیس طلبا زخمی ہوگئے، دھماکے سے قریب میں موجود چار پولیس اہلکار اور پندرہ راہگیر بھی زخمی ہوئے، زخمیوں کو فوری طور پر سول اسپتال منتقل کیاگیا تاہم تین شدید زخمی طلبا راستے میں ہی دم توڑ گئے بعد میں ایک زخمی طالب علم اسپتال میں چل بسا، بعد میں دھماکے کے دس زخمیوں کوسی ایم ایچ اور سات کو بی ایم سی بھی منتقل کردیاگیا، دھماکے میں زخمی ہونے والے بارہ زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے،جس جگہ دھماکہ ہوا اس کے قریب ایف آئی اے کے دفاتر موجود ہیں ۔ دوسری جانب واقعہ کے بعد پولیس اور انتظامیہ موقع پر پہنچ گئی، سی سی پی او کوئٹہ میر زبیر نے میڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ لگتا ہے کہ دھماکہ ریمورٹ کنٹرول تھا جسے ایک گاڑی میں نصب کیاگیا تھا، بم ڈسپوذل اسکواڈ کے مطابق دھماکہ میں 40 سے 50 کلوگرام دھماکا خیز مواد استعمال کیا گیا، جبکہ دھماکہ کی جگہ پر تین فٹ گہرا گڑھا پڑ گیا زبیر محبوب کا کہنا تھا دھماکہ پولیس کی ناکامی نہیں دھماکہ کے بعد فورسز کی بھاری نفری نے علاقہ کو گھیرے میں لے لیا ہے اور سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے ۔دھماکے کے نتیجے میں قریب میں ایک موٹرسائیکل اور رکشے کو بھی نقصان پہنچا ،واقعہ کے بعد آئی ٹی یونیورسٹی کے طلبا کی بڑی تعدادسول اسپتال پہنچ گئی اور زخمیوں کو اسپتال میں فوری امداد نہ دئیے جانے پر احتجاج کیا اور اسپتال کے سامنے جناح روڈ کو بھی بلاک کردیا، واقعہ کی مزید تحقیقات جاری ہیں، دوسری جانب پشتونخواہ ملی عوامی پارٹی، نیشنل پارٹی، ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی، ایم کیو ایم کوئٹہ زون، جماعت الدعو سمیت مختلف سیاسی و مذہبی جماعتوں نے یونیورسٹی بس پر بم حملے کے واقعہ کی شدید مذمت کی ہے ، وزیراعلی بلوچستان نے بھی اس واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے اس میں ملوث عناصر کو کیفرکردار تک پہنچانے کا اعادہ کیا ہے۔
Newspaper in Pakistan,since 1997.(Need Reporters from all the cities of Pakistan) ehtasabiamal@gmail.com (For website SponsorShip Contact us ھفت روذھ احتسابي عمل لاھور
تبصرے