نظرانداز کرکے مرکزی مواد پر جائیں

پاکستان مسلم لیگ(ن) کے قائد میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کو عوام نے سپریم کورٹ سے لڑائی لڑنے کے لیے ووٹ نہیں دیا


سوات (ثناء نیوز )پاکستان مسلم لیگ(ن) کے قائد میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کو عوام نے سپریم کورٹ سے لڑائی لڑنے کے لیے ووٹ نہیں دیا تھا۔ اس لڑائی کا انجام اس نے دیکھ لیا ہے۔عدالتی فیصلے سے (ن)لیگ سرخرو ہوئی ہے90 دن میں پاکستان کی تقدیر بدلنے کی باتیں کرنے والے جھوٹے ہیں۔(ن) لیگ سوات میں اپنا کھویا ہوا مقام دوبارہ حاصل کرے گی۔ ہم سیاست کوعبادت سمجھتے ہیںاقتدار میں آ کر ماضی کی طرح ترقیاتی کاموں کا دوبارہ آغاز کیا جائے گا۔سوات میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے ۔میاں نواز شریف نے کہا کہ عوام کے جم غفیر کو دیکھ کر یقین ہو رہا ہے کہ مسلم لیگ(ن) ایک بار پھر اپنا کھویا ہوا مقام حاصل کرکرے گی اور پوے سوات سے ایک بار پھر تمام سیٹیں حاصل کرے گی میں سوات میں عوام کی خدمت کے جذبے سے آیا ہوں مسلم لیگ(ن) نے ماضی میں سوات کی بہت خدمت کی اور اگر اﷲ نے موقع دیا تو پھر خدمت کرے گی اس علاقے کی حالت کو بدلے گی۔ہم وہ لوگ نہیں جو کہتے ہیں کہ وہ 90 دن میں پاکستان کی تقدیر بدل دیں گے ایسے وعدے کرنے والے جھوٹے ہیں یہ غلط بیانی کرتے ہیں اورعوام کو دھوکہ دینے کے لیے ایسی باتیں کرتے ہیں جو چار سالوں میں کچھ نہیں کر سکے وہ 90 دنوں میں کیا کریں گے ان کے پلے کچھ نہیں ہے ان کا پس منظر کمزور ہے میرے بھائیو! یہ مسلم لیگ (ن) ہی ہے جس کا تمام ٹریک ریکارڈ آپ کے سامنے ہے جس نے ماضی میں کام کر کے دکھایا ہے ماضی میں عوام کی خدمت کی ہے۔ صرف اس وقت ہی خدمت نہیں کی جب ہم اقتدار میں تھے ہم حکومت میں ہوں یا باہر بہر حال عوام کی خدمت کرتے رہتے ہیں جب بھی سوات میں مشکل وقت آیا (ن) لیگ نے عوام کی دل کھول کر خدمت کی آج سے تین سال پہلے جب یہاں کے عوام گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہوئے یہ مسلم لیگ(ن) ہی تھی جو روزانہ اپنے وزراء کو راشن دے کر یہاں بھیجتی تھی اور نواز شریف مشکل کی اس گھڑی میں عوام کی خدمت کے لیے یہاں بار بار آتا تھا۔(ن) لیگ نے عوام کی خدمت کے لیے امیرمقام کو دل سے اپنا ممبر بنایا ہے۔ جب ہمیں یہاں سے ووٹ بھی نہ ملا تو پھر بھی ہم نے سوات کے عوام کا ساتھ نہ چھوڑا ہم نے خدمت کے جذبے کو جاری رکھا جب نواز شریف وزیر اعظم تھا تو اس وقت اس علاقے میں سیلاب آیا تھا تو نواز شریف روز سوات آتا تھا بد حال لوگوں کو حال پوچھتا اور ان کی خدمت کرتا تھا یہاں ریلیف کا سامان لاتا تھا اور بے گھر افراد کے گھروں کو دوبارہ تعمیر کرواتا تھا۔آج بھی ہمارا جذبہ اسی طرح جواب ہے ہم سیاست کو سیاست نہیں بلکہ عبادت سمجھتے ہیں اور عبادت سمجھ کر ہی عوام کی خدمت کا جذبہ رکھتے ہیں پیپلز پارٹی کو عوام نے سپریم کورٹ سے لڑنے اور اس کے فیصلوں پر عملدرآمد نہ کرنے کے لیے ووٹ نہیں دیا ججوں کے ساتھ روا کیے گئے سلوک اور سپریم کورٹ سے لڑائی کرنے کا حکومت نے نتیجہ بھگت لیا ہے وزیر اعظم گیلانی کو گھر جانا پڑا ہے میں نے پہلے ہی کہہ دیا تھا کہ یوسف رضا گیلانی سزا یافتہ وزیر اعظم ہے اس کو اب عہدہ چھوڑ کر گھر جانا چاہیے اب میری بات سچ ثابت ہوئی اور ہم سرخرو ہوئے میں پوچھتا ہوں کہ جب سپریم کورٹ نے فیصلہ دیا کہ 26 اپریل سے گیلانی فارغ تھا تو کیا نوا ز شریف اور (ن) لیگ کی بات سچ ثابت نہیں ہوئی۔نواز شریف نے کہا کہ پاکستان میں اب سیاست کرنے کا وقت نہیں بلکہ خدمت کرنے کا وقت ہے۔نواز شریف نے صدر زرداری کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اگر آپ خدمت کرتے تو عوام آپ کو دعائیں دیتے خدمت کرنے کی بجائے آپ کی حکومت نے اس عوام کو دن رات لوٹا ہے اور وزیروں کی جیبوں سے کروڑوں روپے کی رشوت سپریم کورٹ نے واپس کروائی ہے سپریم کورٹ نے کسی وزیر جیب سے پیسہ نکلوایا تو کسی کی بیوی اور بیٹیوں کی جیبوں سے پیسہ نکلوایا نواز شریف نے کہا کہ یہ عجیب حکومت ہے جو حاجیوں کا پیسہ بھی کھا جاتی ہے انہوں نے جمہوریت کو بھی بد نام کیا (ن) لیگ کے قائد نے کہا کہ ہم نے ملکی مفاد کی خاطر حکومت کا ساتھ ددیا مگر لوگوں کے طعنے سہتے رہے کہ ہم حکومت کے ساتھ ملے ہوئے ہیں۔نواز شریف نے کہا کہ ہمارے دور میںعوام کو کسی مسئلے کا سامنا نہیں تھا چیزیں سستی اور لوڈشیڈنگ نام کی کوئی چیز نہ تھی ملک ترقی کی راہ پر چل رہا تھ آج حکمرانوں کے پاس عوام کو دینے کے لیے کچھ نہیں۔نواز شریف نے کہا کہ مجھے وزارت اعظمیٰ کے عہدے سے ہٹا کر جیل میں بند کیا گیا اور پھر ملک بدر کر کے عوام سے دور کرنے اور عوام سے محبت ختم کرنے کی کوشش کی گئی مگر ایسا کرنے والے کامیاب نہ ہو سے آج بھی میرے دل میں عوام کو اتنی ہی محبت ہے جو پہلے تھی۔ انشاء اﷲ (ن) لیگ دوبارہ اقتدار میں آ کر ملک و قوم کی خدمت کرے گی اسی طرح ترقیاتی کاموں کا آغاز کرے گی موٹر وے بنائے گی ہم سارے معاملات حل کریںگے۔انہوں نے وہاں موجود لوگوں سے پوچھا کہ کیا آپ کو پیپلز پارٹی کی حکومت چاہیے جس نے آپ کو مسائل کی دلدل میں پھنسا دیا ہے یا (ن) لیگ کی ترقی کی سوچ رکھنے والی حکومت چاہیے اگر (ن) لیگ کی حکومت چاہیے تو پھر اسے ووٹ دینا ہو گا۔ موجودہ حکومت پر کون خوش ہے جس نے پاکستان کو بد حال بنا دیا ہے۔ ہم نے پہلے بھی پاکستان کو کامیابی کے ساتھ مسائل سے نکالا تھا اور آئندہ بھی انشاء اﷲ ایسا کریں گے(ن) لیگ سوات سے تمام سیٹیں جیتے گی۔

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

News

Ehtasabi Amal Lahore احتسابي عمل لاھور

Pasha, one of the most powerful men in the South Asian nation, told the all-party gathering that US military action against insurgents in Pakistan

ISLAMABAD: Pakistan’s intelligence chief on Thursday denied US accusations that the country supports the Haqqani network, an Afghan militant group blamed for an attack on the American embassy in Kabul. “There are other intelligence networks supporting groups who operate inside Afghanistan. We have never paid a penny or provided even a single bullet to the Haqqani network,” Lieutenant-General Ahmed Shuja Pasha told Reuters after meeting political leaders over heavily strained US-Pakistani ties. Pasha, one of the most powerful men in the South Asian nation, told the all-party gathering that US military action against insurgents in Pakistan would be unacceptable and the army would be capable of responding, local media said. But he later said the reports were “baseless”. Pakistan has long faced US demands to attack militants on its side of the border with Afghanistan, but pressure has grown since the top US military officer, Admiral Mike Mullen, accused Pasha’s Inter-Services Intelligence ...

Drone Wars: The rationale.The Drone Wars are the new black.

The Drone Wars are the new black. The once covert, highly-secretive and little talked about strategy of using unmanned aerial vehicles to target suspected terrorists in Pakistan and elsewhere has gone mainstream. And now everyone is talking about it. Even Leon Panetta, the former C.I.A. director, whose old agency doesn't officially admit that its drone program exists, is talking about it. Twice in a matter of hours last week he joked about the C.I.A.'s pension for deploying the ominously-named Predator drones. “Obviously I have a hell of a lot more weapons available to me here than I had at the C.I.A.,” he said, referring to his new post as secretary of defense. “Although the Predators aren’t bad.” Complete coverage: The Drone Wars Later that same day, on the tarmac of a naval air base, he said, coyly, that the use of Predators are “something I was very familiar with in my old job.” Soon after, a Predator armed with hellfire missiles took flight from the runway, bound for Libya...