نظرانداز کرکے مرکزی مواد پر جائیں

پیپلز پارٹی اور اتحادی جماعتوں کی جانب سے نامزد وزیراعظم مخدوم شہاب الدین اور سابق وزیراعظم یوسف رضاگیلانی کے بیٹے موسی گیلانی کے ایفیڈرین کوٹاکیس میں وارنٹ گرفتاری جاری کر دئے گیے


راولپنڈی(ثناء نیوز )پیپلز پارٹی اور اتحادی جماعتوں کی جانب سے نامزد وزیراعظم مخدوم شہاب الدین اور سابق وزیراعظم یوسف رضاگیلانی کے بیٹے موسی گیلانی کے ایفیڈرین کوٹاکیس میں وارنٹ گرفتاری جاری کر دئے گیے ہیں نجی ٹی وی کے مطابق راولپنڈی میں اینٹی نارکوٹکس فورس کورٹ کے جج شفقت اللہ خان نے نا قابل ضمانت وارنٹ جاری کیے واضح رہے کہ اے این ایف کی تفتیشی ٹیم نے ایفیڈرین کوٹاکیس میں عدالت کو وارنٹ جاری کرنیکی استدعا کی تھی ۔حکمران اتحاد کی طرف سے وزارت عظمی کے مضبوط امیدوار مخدوم شہاب الدین کا تعلق ضلع رحیم یار خان کے نواحی علاقے میاوالی قریشاں سے ہے۔ وہ تین مرتبہ این اے 194 سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوچکے ہیں۔ ملک کی نامور کاروباری شخصیت ہونے کی وجہ سے ان کا نام بہترین ماہرین معاشیات میں لیا جاتا ہے۔ مخدوم شہاب الدین بے نظیر بھٹو حکومت میں وزیر خزانہ کے عہدے پر فائز رہے۔ پیپلز پارٹی کے موجودہ دور حکومت میں مخدوم شہاب الدین کے پاس 5 وزارتوں کا قلم دان رہا۔ مخدوم شہاب الدین سیاسی اور مذہبی گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں۔ وہ گدی ما مبارک کے سجادہ نشین بھی ہیں۔ مخدوم شہاب الدین کے والد مخدوم حمید الدین 1977 میں ذوالفقار علی بھٹو کی کابینہ کے وزیر پٹرولیم و قدرتی وسائل رہ چکے ہیں۔ مخدوم شہاب الدین اپنے حلقے میں پیپلزپاٹی کا مضبوط ووٹ رکھنے کی وجہ سے پارٹی میں اہم مقام رکھتے ہیں۔ 

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

News

Ehtasabi Amal Lahore احتسابي عمل لاھور

چیف جسٹس آف پاکستان کے تقرر کے لیے قائم خصوصی پارلیمانی کمیٹی کی اکثریت نے جسٹس یحییٰ آفریدی کو اگلا چیف جسٹس آف پاکستان نامزد کردیا۔

چیف جسٹس آف پاکستان کے تقرر کے لیے قائم خصوصی پارلیمانی کمیٹی کی اکثریت نے جسٹس یحییٰ آفریدی کو اگلا چیف جسٹس آف پاکستان نامزد کردیا۔   Ehtasabi Amal Lahore احتسابي عمل لاھور

امریکی محکمہ دفاع پنٹاگون نے کہا ہے کہ پاکستانمیں رکے ہوئے کنٹینرز کی جلد روانگی کے لیے تکنیکی امور پر اسلام آباد کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں

واشنگٹن(ثناء نیوز ) امریکی محکمہ دفاع پنٹاگون نے کہا ہے کہ پاکستان میں رکے ہوئے کنٹینرز کی جلد روانگی کے لیے تکنیکی امور پر اسلام آباد کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔ پینٹاگون کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان کو دیئے جانے والے کولیشن سپورٹ فنڈ کی فراہمی کے طریقہ کار میں کسی قسم کی تبدیلی نہیں کی جارہی ہے۔ پینٹاگون کے ترجمان جان ایف کربی کا کہنا تھا کہ کولیشن سپورٹ فنڈ کی فراہمی کا اپنا طریقہ کار ہے اور میڈیا پر آنے والی ایسی خبروں میں کوئی صداقت نہیں کہ فنڈ کی فراہمی کے طریقے کو نیٹو سپلائی کی بحالی کے بعد تبدیل کیا جارہا ہے۔ انکا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی جانب سے فنڈز کا مطالبہ 2011میں کیا گیا تھا اور ہم اس پر کام کر رہے ہیں۔ امریکی محکمہ دفاع کے مطابق 2002 سے پاکستان کیلئے آٹھ اعشاریہ آٹھ بلین ڈالر جاری کئے جاچکے ہیں اور آخری قسط دسمبر 2010 میں چھے سو تینتیس ملین ڈالر کی جاری کی گئی تھی۔ پنٹاگون کا کہنا ہے کہ پاکستان کو اتحادی سپورٹ فنڈ کے ایک ارب 10 کروڑ ڈالر ضابطے کی کارروائی کے بعد ادا کیے جائیں گے. واشنگٹن میں امریکی محکمہ دفاع کے ترجمان کیپٹن جان کربی نے صحافیوں کو بریفنگ دیتے...