نظرانداز کرکے مرکزی مواد پر جائیں

اسلام آباد حکمران جماعت پاکستان پیپلز پارٹی نے سید یوسف رضا گیلانی کو وزارت عظمیٰ اور قومی اسمبلی کی نشست سے نا اہل قرار دینے کے بارے میں سپریم کورٹ کے فیصلے پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے تسلیم کر لیا


اسلام آباد (ثناء نیوز )اسلام آباد حکمران جماعت پاکستان پیپلز پارٹی نے سید یوسف رضا گیلانی کو وزارت عظمیٰ اور قومی اسمبلی کی نشست سے نا اہل قرار دینے کے بارے میں سپریم کورٹ کے فیصلے پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے تسلیم کر لیا ہے کہ عدالتی فیصلے کے بعد سید یوسف رضا گیلانی وزیر اعظم رہے ہیں نہ کابینہ موجود رہی ہے کسی صورت جمہوریت کی گاڑی کو پٹڑی سے نہیں اترنے دیں گے ہر صورت جمہوری عمل کو بچانا اور اس عمل کو انتخابات تک لے جانا ہیے۔تمام فیصلوں کا اختیار پارٹی نے شریک چیئرمین اور صدر آصف علی زرداری کو دے دیا گیا ہے۔ان خیالات کا اظہار پارٹی کے سیکرٹری جنرل سینیٹر جہانگیر بدر، سیکرٹری اطلاعات قمر زمان کائرہ ،راجہ پرویز اشرف نے پارٹی کی مرکزی مجلس عاملہ کے اجلاس کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماؤں نے کہا کہ عدالت کا تفصیلی فیصلہ سامنے آنے پر ہی 26 اپریل کے بعد وزیر اعظم اور کابینہ کی جانب سے کیے گئے فیصلوں کی پوزیشن واضح ہو گی۔مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس صدر آصف علی زرداری ،پارٹی کے سربراہ ،بلال بھٹو زرداری،وائس چیئرمین سید یوسف رضا گیلانی کی صدارت میں ایوان صدر میں ہوا تھا۔ارکان کو اجلاس کے دوران عدالتی فیصلے کے بارے میں آگاہ کیا گیا تھا۔ اجلاس میں سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔پارٹی کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل میاں رضا ربانی کے مرحوم والد اور فوزیہ وہاب کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی ۔ حکمران جماعت نے پارٹی کارکنوں سے صبر و تحمل سے کام لینے کی ہدایت کی ہے،انہیں مظاہروں سے روک دیا گیا ہے۔اجلاس کے بعد فیصلوں کا اعلان کرتے ہوئے جہانگیر بدر نے کہا کہ عدالتی فیصلے کے نتیجہ میں پیداشدہ صورتحال کے حوالے سے پارٹی کے شریک چیئرمین کو فیصلوں کا اختیار دے دیا گیا ہے۔اتحادیوں سے مشاورت کی جاری ہے۔عدالتی فیصلے کے مضمرات کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے۔صدر کی صورتحال کے حوالے سے آئینی و سیاسی دونوں فیصلوں کا اختیار دیا گیا ہے۔بدھ کو (آج) پارلیمانی پارٹی کا بھی اجلاس ہو گا۔ یہ بھی فیصلہ ہوا ہے کہ عدالتی فیصلے کے بارے میں کا قانونی ماہرین سے بھی مشاورت کی جائے گی۔پارلیمانی پارتی کو اعتماد میں لے کر حتمی لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔قمر زمان کائرہ نے کہا کہ کارکنوں سے صبر و تحمل سے کام لینے کے بارے میں کیا گیا کیونکہ پنجاب میں پہلے ہی صوبائی حکومت کی سرپرستی میں مظاہرے ہو رہے ہیں جن میں قتل عام اور عوام کی املاک کو نقصان پہنچانے کا سلسلہ جاری ہے اور وہاں کے حکمرانوں نے مرکزی حکومت کے خلاف بغاوت کا اعلان کر رکھا ہے کہ ایسی صورتحال میں ہماری طرف سے مظاہروں کی کال دینے سے خانہ جنگی کا خدشہ ہے۔پیپلز پارٹی نے ہمیشہ مشکل ترین حالات کا سامنا کیا۔عظیم ترین قربانیاں دیں مگر ملک کو نقصان نہیں پہنچنے دیا۔پارٹی کارکنوں کے صبر و تحمل سے پارٹی قیادت کے فیصلوں کے ساتھ چلنا ہے۔راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ پیپلز پارٹی تمام فیصلے ملک وقوم کے وسیع تر مفاد کو سامنے رکھ کر رہی ہے۔ ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ ہر صورت جمہوریت کا تحفظ کرنا ہے جمہوریت کی گاڑی چلتی رہے گی۔ایک سوال کے جواب میں قمر زمان کائرہ نے کہاکہ عدالتی فیصلے کے بعد سید یوسف رضا گیلانی وزیر اعظم نہیں رہے۔کابینہ بھی موجود نہیں رہی ہے۔عدالت کے تفصیلی فیصلے کے منتظر ہیں۔تنہائی میں کوئی فیصلہ نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ عدالتی فیصلے پر قوم بھی اپنے رائے دے گی جو بھی تعطل آ یا ہے ،پارلیمنٹ موجود ہے۔انہوں نے کہا کہ نگران وزیر اعظم صرف انتخابات کے لئے ہوتا ہے۔پارلیمنٹ کے بالا د ست ہے تمام ادارے اس کی پیداوار ہیں جہانگیر بدر نے کہا کہ ہر صورت جمہوری عمل کو بچانا اور اسے انتخابات تک لے جانا ہے۔

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

News

Ehtasabi Amal Lahore احتسابي عمل لاھور

چیف جسٹس آف پاکستان کے تقرر کے لیے قائم خصوصی پارلیمانی کمیٹی کی اکثریت نے جسٹس یحییٰ آفریدی کو اگلا چیف جسٹس آف پاکستان نامزد کردیا۔

چیف جسٹس آف پاکستان کے تقرر کے لیے قائم خصوصی پارلیمانی کمیٹی کی اکثریت نے جسٹس یحییٰ آفریدی کو اگلا چیف جسٹس آف پاکستان نامزد کردیا۔   Ehtasabi Amal Lahore احتسابي عمل لاھور

امریکی محکمہ دفاع پنٹاگون نے کہا ہے کہ پاکستانمیں رکے ہوئے کنٹینرز کی جلد روانگی کے لیے تکنیکی امور پر اسلام آباد کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں

واشنگٹن(ثناء نیوز ) امریکی محکمہ دفاع پنٹاگون نے کہا ہے کہ پاکستان میں رکے ہوئے کنٹینرز کی جلد روانگی کے لیے تکنیکی امور پر اسلام آباد کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔ پینٹاگون کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان کو دیئے جانے والے کولیشن سپورٹ فنڈ کی فراہمی کے طریقہ کار میں کسی قسم کی تبدیلی نہیں کی جارہی ہے۔ پینٹاگون کے ترجمان جان ایف کربی کا کہنا تھا کہ کولیشن سپورٹ فنڈ کی فراہمی کا اپنا طریقہ کار ہے اور میڈیا پر آنے والی ایسی خبروں میں کوئی صداقت نہیں کہ فنڈ کی فراہمی کے طریقے کو نیٹو سپلائی کی بحالی کے بعد تبدیل کیا جارہا ہے۔ انکا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی جانب سے فنڈز کا مطالبہ 2011میں کیا گیا تھا اور ہم اس پر کام کر رہے ہیں۔ امریکی محکمہ دفاع کے مطابق 2002 سے پاکستان کیلئے آٹھ اعشاریہ آٹھ بلین ڈالر جاری کئے جاچکے ہیں اور آخری قسط دسمبر 2010 میں چھے سو تینتیس ملین ڈالر کی جاری کی گئی تھی۔ پنٹاگون کا کہنا ہے کہ پاکستان کو اتحادی سپورٹ فنڈ کے ایک ارب 10 کروڑ ڈالر ضابطے کی کارروائی کے بعد ادا کیے جائیں گے. واشنگٹن میں امریکی محکمہ دفاع کے ترجمان کیپٹن جان کربی نے صحافیوں کو بریفنگ دیتے...