پاکستان مسلم لیگ (ن)کے مرکزی رہنما چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ الیکشن میں کسی سے اتحاد نہیں سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہوگی

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے مرکزی رہنما چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ الیکشن میں کسی سے اتحاد نہیں سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہوگی پس پردہ مک مکا پر یقین نہیں رکھتا جو کچھ ہوگا دن کے اجالے میں ہوگا آئین اور قانون کے مطابق کام کررہے ہیں الیکشن کمیشن جسے نگران وزیر اعظم بنائیگا قبول ہوگا نگراں وزیراعظم کے حوالے سے پیپلزپارٹی نے جو نام دیئے ان کے ایوان صدرمیں چکرلگانے کے ثبوت ہیں سندھ میں آئینی ترمیم کے منافی فیصلے ہوئے گور نر سندھ پیر پگاڑا سے ملنے کیلئے بار بار پیغامات بھیج رہے ہیں سندھ میں اپوزیشن کا کر دار سابق اتحادی کررہے ہیں عدالتوں اور الیکشن کمیشن کو سند ھ میں دھاندلی پر توجہ دینی چاہیے ۔جمعہ کو میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے چوہدری نثار علی خان نے کہاکہ آئینی طریقہ کار کے مطابق نگران سیٹ اپ پر مشاورت جاری رہے اگر معاملہ الیکشن کمیشن کے پاس چلا جائے تو کسی کو اعتراض نہیں ہونا چاہیے۔


Ehtasabi Amal Lahore احتسابي عمل لاھور How good is life in this world for a believer because he uses it to prepare his provisions for Paradise. And how evil it is for a disbeliever who uses it to prepare his provisions for Hell - Hasan al-Basri [not a hadith]

تبصرے