یورپی کمیشن نے فیصلہ دیا ہے کہ آئرلینڈ امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل سے پچھلے ٹیکسوں کی مد میں 13 ارب یورو وصول کرے۔
یورپی کمیشن نے فیصلہ دیا ہے کہ آئرلینڈ امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل سے پچھلے ٹیکسوں کی مد میں 13 ارب یورو وصول کرے۔
کمیشن کی جانب سے تین سال جاری رہنے والی تحقیات میں ایپل کے ٹیکس فوائد کو غیرقانونی قرار دیا گیا ہے۔
امریکہ وزارت خارجہ نےگزشتہ ہفتے کہا تھا کہ یورپی کمیشن ایک بین الاقوامی ٹیکس محکمہ بنتا جا رہا ہے جو رکن ممالک کے ٹیکس قوانین میں مداخلت کر کے انھیں بےاثر بنا رہا ہے۔
کمیشن کا کہنا ہے کہ آئرلینڈ نے ایپل کو دوسرے کاروباروں اور کمپنیوں کے مقابلے میں بہت کم ٹیکس دینے کا موقع فراہم کیا اور وہ تقریباً ایک فیصد شرح کے مطابق کاروباری ٹیکس ادا کر رہی تھی۔
تاہم ایپل اور آئرلینڈ دونوں ہی اس فیصلے سے متفق نہیں اور اس کے خلاف اپیل میں جانے کا اعلان کرچکے ہیں۔
یورپی کمشنرمارگریتھ ویسٹیگر کا کہنا تھا کہ ممبر ملک محضوص کمپنیوں کو ٹیکس میں چھوٹ نہیں دے سکتے۔
ان کا کہنا تھا کہ ’کمیشن کی تحقیقات سے یہ امر سامنے آیا ہے کہ آئرلینڈ نے ایپل کو غیرقانونی ٹیکس فوائد دیے، جس کی وجہ سے وہ برسوں سے دیگر کاروباروں کی مقابلے کافی حد تک کم ٹیکس ادا کرنے کا موقع ملا۔‘
bbc
Ehtasabi Amal Lahore احتسابي عمل لاھور
تبصرے