پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے سرحدی شہر چمن سے متصل پاک افغان باب دوستی پر 14روز بعد آمدورفت بحال ہو گئی ہے۔

پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے سرحدی شہر چمن سے متصل پاک افغان باب دوستی پر 14روز بعد آمدورفت بحال ہو گئی ہے۔
سرکاری میڈیا کے مطابق مال بردار ٹرک پاکستان سے افغانستان میں داخل ہونا شروع ہو گئے ہیں۔
بابِ دوستی کو کھولنے کے فیصلے کا اعلان بدھ کوئٹہ میں فرنٹیئر کور کے ترجمان نے میڈیا سے گفتگو میں کیا تھا۔
ترجمان کے مطابق بدھ کو سرحدی علاقے میں دونوں ممالک کے سرحدی حکام کے درمیان باب دوستی کھولنے کے لیے مذاکرات ہوئے جس میں باب دوستی کو کھولنے پر اتفاق ہوا۔
خیال رہے کہ چمن سے متصل باب دوستی کو 18اگست کو پاکستانی حکام نے بند کیا تھا۔
باب دوستی کی بندش کے باعث اس سرحدی علاقے سے سفر کرنے والے لوگوں اور تاجروں جن کی تعداد روزانہ کی بنیاد پر ہزاروں میں ہوتی ہے کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
bbc
Ehtasabi Amal Lahore احتسابي عمل لاھور

تبصرے