آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ نوجوان مستقبل کا سرمایہ ہیں،بے چہرہ اور بے نام قوتیں سوشل میڈیا پر نوجوانوں کو گمرا ہ کررہی ہیں۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ نوجوان مستقبل کا سرمایہ ہیں،بے چہرہ اور بے نام قوتیں سوشل میڈیا پر نوجوانوں کو گمرا ہ کررہی ہیں۔
دہشت گردی کے خلاف جنگ میں نوجوان نسل کے کردار پر جی ایچ کیو میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ تمام اداروں اور عوام کومل کر لڑنا ہے،فوج اکیلی کچھ نہیں کرسکتی۔
آرمی چیف کا کہنا تھا کہ دہشت گردی میں کوئی عام شہری شہید ہویا فوجی جوان ، آنکھ پرنم ہوتی ہے۔
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ گزشتہ دنوں فوج اور اس سے پہلے بالخصوص مجھے بھی ٹارگٹ کیا گیا، پہلا فیصلہ کیا تو بیٹے نے کہا کہ آپ نے ایک مقبول لیکن غلط فیصلہ کیا، دوسرا فیصلہ کیا تو بیٹے نے کہا کہ اب آپ نے غیر مقبول مگر درست فیصلہ کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ نوجوان نسل اسٹریٹ فارورڈ ہے، ہماری سمت بہتر بنا دے گی،اکیلی فوج کچھ نہیں کرسکتی، فوج بھی اسی معاشرے کا حصہ ہے، تمام اداروں کو مل کر کام کرنا ہوگا۔
آرمی چیف نے کہا کہ کراچی یا بلوچستان میں کچھ ہو تو فوج آئے، یہ ملک سب کا ہے، سب کی ذمہ داری ہے، ساری ذمہ داری صرف آرمی پر ڈالنے سے ملک آگے نہیں جا سکتا۔
انہوں نے کہا کہ تمام یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز کو یقین دلاتا ہوں کہ پاک فوج آپ کے ساتھ کھڑی ہے، آپ کی فوج ایک آواز پر آپ کے ساتھ ہو گی۔
آرمی چیف نے کہا کہ 30 ہزار قانون نافذ کرنے والے اہلکار جان قربان کر چکے ہیں، جب تک ہمارے پاس نوجوان نسل میں جذبہ ہے پاکستان کو کوئی شکست نہیں دے سکتا۔
ان کا کہنا تھا کہ ملک میں جہاں مسئلہ ہوتا ہے فوج کو بلایا جاتا ہے، میرے جوانوں کو آرام بھی نہیں ملتا، ایک محاذ سے دوسرے محاذ پر جا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ فوجیوں کے بارے میں بات کرنا آسان ہے لیکن ان کی تکلیف کا احساس کوئی نہیں کرتا، اپنی فوج ، پولیس، بیوروکریسی کے ساتھ کھڑے ہوں۔

Ehtasabi Amal Lahore احتسابي عمل لاھور

تبصرے