نظرانداز کرکے مرکزی مواد پر جائیں

کراچی میں دو نو تعمیر شدہ ٹائپ 054 A/P فریگیٹس پی این ایس شاہجہاں اور ٹیپو سلطان کی شمولیت کی تقریب منعقد ہوئی۔ وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ پی این ڈاکیارڈ پہنچنے پر چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے وزیر اعظم کا استقبال کیا۔ بحری جہازوں میں جدید ترین ہتھیار اور سینسرز نصب ہیں جو کثیر خطرے کے ماحول میں بحری آپریشن کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ پی این فلیٹ میں جہازوں کی شمولیت سے پاک بحریہ کی جنگی تیاری میں نمایاں اضافہ ہوگا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی نے پاکستان کے سمندری دفاع کو یقینی بنانے اور خطے میں امن واستحکام کو فروغ دینے میں پی این کی کاوشوں کو سراہا۔ وفاقی وزیر نے جیو اسٹریٹجک اور جیو اکنامک اہمیت پر زور دیا کہ ملک کی بحری سرحدوں کی حفاظت کے لیے ایک طاقتور نیول فورس کی ضرورت ہے اور ان جدید بحری جہازوں کی شمولیت سے پاکستان کی دفاعی صلاحیتوں میں نمایاں اضافہ ہوگا۔ انہوں نے پاکستان کو بحری جہازوں کی بروقت تعمیر اور ترسیل پر ہڈونگ ژونگھوا شپ یارڈ، چین کی کوششوں کا بھی شکریہ ادا کیا۔ قبل ازیں خطبہ استقبالیہ کے دوران چیف آف دی نیول اسٹاف نے جدید بحری جہازوں کی شمولیت کو پی این فلیٹ کو جدید بنانے میں ایک اہم سنگ میل قرار دیا۔ انہوں نے پی این جدید کاری کے مختلف منصوبوں کے لیے حکومت پاکستان کی حمایت کا اعتراف کیا۔ تقریب میں پاکستان کے سول، عسکری اور حکومتی نمائندوں سمیت چین کے ہڈونگ ژونگھوا شپ یارڈ کے حکام نے شرکت کی۔

 

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

News

Ehtasabi Amal Lahore احتسابي عمل لاھور

چیف جسٹس آف پاکستان کے تقرر کے لیے قائم خصوصی پارلیمانی کمیٹی کی اکثریت نے جسٹس یحییٰ آفریدی کو اگلا چیف جسٹس آف پاکستان نامزد کردیا۔

چیف جسٹس آف پاکستان کے تقرر کے لیے قائم خصوصی پارلیمانی کمیٹی کی اکثریت نے جسٹس یحییٰ آفریدی کو اگلا چیف جسٹس آف پاکستان نامزد کردیا۔   Ehtasabi Amal Lahore احتسابي عمل لاھور

امریکی محکمہ دفاع پنٹاگون نے کہا ہے کہ پاکستانمیں رکے ہوئے کنٹینرز کی جلد روانگی کے لیے تکنیکی امور پر اسلام آباد کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں

واشنگٹن(ثناء نیوز ) امریکی محکمہ دفاع پنٹاگون نے کہا ہے کہ پاکستان میں رکے ہوئے کنٹینرز کی جلد روانگی کے لیے تکنیکی امور پر اسلام آباد کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔ پینٹاگون کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان کو دیئے جانے والے کولیشن سپورٹ فنڈ کی فراہمی کے طریقہ کار میں کسی قسم کی تبدیلی نہیں کی جارہی ہے۔ پینٹاگون کے ترجمان جان ایف کربی کا کہنا تھا کہ کولیشن سپورٹ فنڈ کی فراہمی کا اپنا طریقہ کار ہے اور میڈیا پر آنے والی ایسی خبروں میں کوئی صداقت نہیں کہ فنڈ کی فراہمی کے طریقے کو نیٹو سپلائی کی بحالی کے بعد تبدیل کیا جارہا ہے۔ انکا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی جانب سے فنڈز کا مطالبہ 2011میں کیا گیا تھا اور ہم اس پر کام کر رہے ہیں۔ امریکی محکمہ دفاع کے مطابق 2002 سے پاکستان کیلئے آٹھ اعشاریہ آٹھ بلین ڈالر جاری کئے جاچکے ہیں اور آخری قسط دسمبر 2010 میں چھے سو تینتیس ملین ڈالر کی جاری کی گئی تھی۔ پنٹاگون کا کہنا ہے کہ پاکستان کو اتحادی سپورٹ فنڈ کے ایک ارب 10 کروڑ ڈالر ضابطے کی کارروائی کے بعد ادا کیے جائیں گے. واشنگٹن میں امریکی محکمہ دفاع کے ترجمان کیپٹن جان کربی نے صحافیوں کو بریفنگ دیتے...