آپ نے خواتین کے درمیان مقابلہ حسن تو بہت دیکھے ہوں گے لیکن آج ہم آپ کو کتوں کے مقابلہ حسن میں لئے چلتے ہیں

نیویارک (آئی این پی) آپ نے خواتین کے درمیان مقابلہ حسن تو بہت دیکھے ہوں گے لیکن آج ہم آپ کو کتوں کے مقابلہ حسن میں لئے چلتے ہیں۔ امریکہ میں ہوا کتوں کے درمیان مقابلہ حسن جس میں درجنوں کتے اپنے حسن اور اداﺅں کے جلوے بکھیرتے نظر آئے۔ باقاعدہ ریڈ کارپٹ پر چل کر آتے ان کتوں نے دلچسپ انداز کے ملبوسات زیب تن کر رکھے تھے اور فوٹو گرافرز کےلئے بے حد شان سے کھڑے پوز دیتے نظر آرہے تھے۔(س)




تبصرے