نظرانداز کرکے مرکزی مواد پر جائیں

چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے بلوچستان میں امن و امان اور لاپتہ افراد کے معاملے پر وفاقی حکومت سے یکم جون تک جواب طلب کرتے ہوئے ریمارکس دیے ہیں کہ حکومت آئین کے آرٹیکل 148پر عمل نہیں کررہی


کوئٹہ(این این آئی )چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے بلوچستان میں امن و امان اور لاپتہ افراد کے معاملے پر وفاقی حکومت سے یکم جون تک جواب طلب کرتے ہوئے ریمارکس دیے ہیں کہ حکومت آئین کے آرٹیکل 148پر عمل نہیں کررہی، اس سے پہلے کہ کوئی مارشل لاء لگائے ہمیں آئین پر عملدرآمد کرنا چاہئے،  صوبے میں ترقی صفر ہے،جب گھر میں آگ لگی ہو تو پہلے اسے بجھانے کی کوشش کرنی  چاہیئے، لوگ کہہ رہے ہیں کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے مسخ شدہ لاشیں پھینک رہے ہیں۔ علما تک محفوظ نہیں مگر حکومت کو کوئی دلچسپی نہیں۔ صوبے کے وزیر کا کہنا ہے کہ یہاں کے وزرا ء بد امنی میں ملوث ہیں۔ چیف جسٹس فتخار محمد چوہدری نے یہ ریمارکس سپریم کورٹ کوئٹہ رجسٹری میں بلوچستان میں امن و امان اور لاپتہ افرادسے متعلق کیس کی سماعت کے دوران دئیے


تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

چیف جسٹس آف پاکستان کے تقرر کے لیے قائم خصوصی پارلیمانی کمیٹی کی اکثریت نے جسٹس یحییٰ آفریدی کو اگلا چیف جسٹس آف پاکستان نامزد کردیا۔

چیف جسٹس آف پاکستان کے تقرر کے لیے قائم خصوصی پارلیمانی کمیٹی کی اکثریت نے جسٹس یحییٰ آفریدی کو اگلا چیف جسٹس آف پاکستان نامزد کردیا۔   Ehtasabi Amal Lahore احتسابي عمل لاھور

انٹرنیٹ کی ٹریفک رینکنگ پر نظر رکھنے والے پورٹل ‘الیکسا’ نے اپنی حالیہ رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ گزشتہ ایک ہفتے سے مسلمان ملکوں میں معروف سرچ انجن گوگل اور اس کی ملکتی یو ٹیوب کے بائیکاٹ نے کمپنی کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے

عمان (ثناء نیوز ) انٹرنیٹ کی ٹریفک رینکنگ پر نظر رکھنے والے پورٹل ‘الیکسا’ نے اپنی حالیہ رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ گزشتہ ایک ہفتے سے مسلمان ملکوں میں معروف سرچ انجن گوگل اور اس کی ملکتی یو ٹیوب کے بائیکاٹ نے کمپنی کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے۔ یو ٹیوب سے گستاخانہ فلم نہ ہٹانے پر گوگل کے بائیکاٹ کی وجہ سے کمپنی کو رینکنگ میں پہلے نمبر سے تیسرے پر آ گئی ہے۔ سائبر اسپیس پر حکمرانی کرنے والی گوگل کمپنی یومیہ تین ملین زائرین سے محروم ہو رہی ہے۔الیکسا’ کے مطابق گوگل کو پچھلے آٹھ برسوں سے انٹرنیٹ سرچ انجن کی دنیا میں پہلے نمبر پر رہا ہے، لیکن صارفین کے حالیہ بائیکاٹ سے کمپنی پہلے، دوسرے اور اب تیسرے نمبر پر چلی گئی ہے۔اردن سے شائع ہونے والے ‘الدستور’ اخبار نے گوگل کی گرتی ساکھ سے متعلق اپنی رپورٹ میں مغربی میڈیا کے حوالے سے بتایا کہ ‘متنازعہ مواد’ بلاک نہ کرنے کے باعث گوگل کو یومیہ تقریبا تین ملین صارفین کی کمی کا سامنا ہے۔ انٹرنیٹ استعمال کرنے والوں نے گوگل سرچ انجن کا متبادل تلاش کرنا شروع کر دیا ہے۔ گوگل کی مقبولیت میں تیزی سے کمی کا فائدہ کمپنی سے کاروباری مسابقت رکھنے والے سرچ ...