نظرانداز کرکے مرکزی مواد پر جائیں

خیبر ایجنسی کی تحصیل لنڈی کوتل بازار میں گاڑی میں دھماکے سے 26افراد جاں بحق جبکہ 65سے زائد افراد زخمی


لنڈی کوتل( ثناء نیوز)خیبر ایجنسی کی تحصیل لنڈی کوتل بازار میں گاڑی میں دھماکے سے 26افراد جاں بحق جبکہ 65سے زائد افراد زخمی ،زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لئے لنڈیکوتل ہسپتال منتقل کیا گیا،دھماکے کا نشانہ بازار ذخہ خیل آڈا تھا،کسی نے واقعے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے،دھماکے میں درجن سے زائد دکانیں تباہ ہوگئی ہے تفصیلات کے مطابق ہفتے کے روز تقریباً گیارہ بجے لنڈیکوتل بازار چارباغ روڈ پر ایک گاڑی میں نصب بارودی مواد کا زور دار دھماکا ہوا جس میںذرائع کے مطابق 26افراد جان بحق جبکہ 65سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔زخمیوں کوفوری طبی امداد کے لئے لنڈیکوتل ہسپتال منتقل کیا گیا جبکہ 20افراد کی حالت تشویشناک ہونے کی وجہ سے پشاور منتقل کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق زخمی ہونے والوں میں چار سکول کے بچے اور تین خاصہ دار بھی شامل ہیں ۔سرکاری ذرائع کے مطابق دھماکے کا نشانہ ذخہ خیل قومی آڈہ ہوسکتا ہے کیونکہ تیراہ ذخہ خیل میں ایک امن لشکر بنایا گیا ہے جو عسکریت پسندوں کے خلاف برسر پیکار ہے۔دھماکے کے بعد لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا اور لوگوں نے فوراًاپنی دکانیں بند کی ۔دھماکے کوفوراًبعد سیکیورٹی فورسز اور خاصہ دار فورس کے جوان موقع پر پہنچ گئے اور امدادی کاروائیاں شروع کی اس موقع پر عام لوگوں کے علاوہ الخدمت ایمبولینس اور رضا کاروں نے بھی امدادی کاروائیوں میں حصہ لیا۔لیکن اسسٹنٹ پولیٹکل ایجنٹ موجود نہیں تھے۔واضح رہے کہ اس آڈے کے بارے میں اسسٹنٹ پولیٹکل ایجنٹ کو کئی بار نشاندہی کی گئی تھی لیکن اس اڈے کو خطرے کے باوجود بازار سے باہر منتقل نہیں کیا گیا۔ذرائع کے مطابق دھماکہ نیٹو سپلائی لائن کی ممکنہ بحالی کے لئے کھلا پیغام ہے کیونکہ اسی راستے سے نیٹو سپلائی لائن گزرتی ہے ۔
لنڈی کوتل بازار میں دھماکہ 26افراد جاں بحق

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

چیف جسٹس آف پاکستان کے تقرر کے لیے قائم خصوصی پارلیمانی کمیٹی کی اکثریت نے جسٹس یحییٰ آفریدی کو اگلا چیف جسٹس آف پاکستان نامزد کردیا۔

چیف جسٹس آف پاکستان کے تقرر کے لیے قائم خصوصی پارلیمانی کمیٹی کی اکثریت نے جسٹس یحییٰ آفریدی کو اگلا چیف جسٹس آف پاکستان نامزد کردیا۔   Ehtasabi Amal Lahore احتسابي عمل لاھور

انٹرنیٹ کی ٹریفک رینکنگ پر نظر رکھنے والے پورٹل ‘الیکسا’ نے اپنی حالیہ رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ گزشتہ ایک ہفتے سے مسلمان ملکوں میں معروف سرچ انجن گوگل اور اس کی ملکتی یو ٹیوب کے بائیکاٹ نے کمپنی کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے

عمان (ثناء نیوز ) انٹرنیٹ کی ٹریفک رینکنگ پر نظر رکھنے والے پورٹل ‘الیکسا’ نے اپنی حالیہ رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ گزشتہ ایک ہفتے سے مسلمان ملکوں میں معروف سرچ انجن گوگل اور اس کی ملکتی یو ٹیوب کے بائیکاٹ نے کمپنی کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے۔ یو ٹیوب سے گستاخانہ فلم نہ ہٹانے پر گوگل کے بائیکاٹ کی وجہ سے کمپنی کو رینکنگ میں پہلے نمبر سے تیسرے پر آ گئی ہے۔ سائبر اسپیس پر حکمرانی کرنے والی گوگل کمپنی یومیہ تین ملین زائرین سے محروم ہو رہی ہے۔الیکسا’ کے مطابق گوگل کو پچھلے آٹھ برسوں سے انٹرنیٹ سرچ انجن کی دنیا میں پہلے نمبر پر رہا ہے، لیکن صارفین کے حالیہ بائیکاٹ سے کمپنی پہلے، دوسرے اور اب تیسرے نمبر پر چلی گئی ہے۔اردن سے شائع ہونے والے ‘الدستور’ اخبار نے گوگل کی گرتی ساکھ سے متعلق اپنی رپورٹ میں مغربی میڈیا کے حوالے سے بتایا کہ ‘متنازعہ مواد’ بلاک نہ کرنے کے باعث گوگل کو یومیہ تقریبا تین ملین صارفین کی کمی کا سامنا ہے۔ انٹرنیٹ استعمال کرنے والوں نے گوگل سرچ انجن کا متبادل تلاش کرنا شروع کر دیا ہے۔ گوگل کی مقبولیت میں تیزی سے کمی کا فائدہ کمپنی سے کاروباری مسابقت رکھنے والے سرچ ...