کوئٹہ کے علاقہ سرکی روڈ پر اتوار کو نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی ویلڈنگ کی دوکان پر فائرنگ کے نتیجہ میں پولیس اہلکار سمیت 7 افراد جاںبحق ہو گئے
کوئٹہ (ثناء نیوز ) کوئٹہ کے علاقہ سرکی روڈ پر اتوار کو نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی ویلڈنگ کی دوکان پر فائرنگ کے نتیجہ میں پولیس اہلکار سمیت 7 افراد جاںبحق ہو گئے جبکہ 4 دیگر زخمی ہو گئے۔ زخمیوں اور جاں بحق افرادکی نعشوںکو سول ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق نامعلوم مسلح ملزمان جو موٹر سائیکلوں پر سوار سوار تھے نے ویلڈنگ کی دکان میں کام کرنے والے مزدوروں پر فائرنگ کردی جس کے نتیجہ میں 5 مزدور جاں بحق اور 4 زخمی ہو گئے۔ جبکہ واقعہ کی جگہ پر موجود پولیس اہلکاروں نے ملزمان کاتعاقب کیا تو ملزمان نے پولیس والوں پر بھی فائرنگ کردی جس کے نتیجہ میں دو پولیس اہلکار بھی جاں بحق ہو گئے واقعہ کے بعد زخمیوں اور جاں بحق افراد کو سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کردیا گیا۔ جاں بحق ہونے والوں میں باپ بیٹا بھی شامل ہیں۔ دوسری جانب پولیس اور ایف سی اہلکاروںنے علاقہ کو گھیرے میںلے کر ملزمان کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔
تبصرے