لاہور (ثناء نیوز )وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ پنجاب سے روزانہ 700 میگا واٹ بجلی چھینی جا رہی ہے حکومت مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے توانائی بحران سے تمام ادارے متاثر ہو رہے ہیں جمہوریت کے لبادے میں عوام کو لوٹا جا رہا ہے 18 ویں ترمیم میں صوبوں کو بجلی پیدا کرنے کا اختیار نہیں دیا گیا صوبوں کو حق دیں تاکہ بجلی پیدا کی جا سکے سزا یافتہ وزیر اعظم نے ملک میں بجلی کی منصفانہ تقسیم کا وعدہ پورا نہیں کیا لوگ احتجاج کریں ہم ان کے ساتھ ہوں گے مگر عوام سرکاری املاک کو نقصان نہ پہنچائیں سپریم کورٹ رینٹل منصوبوں کو غیر قانونی قرار دے چکی ہے اربوں روپے کے قرضے سیاسی بنیادوں پر معاف کروانے والوں نے ملکی خزانہ کو دیوالیہ کر دیا این آئی سی ایل کیس میں اربوں روپے کا ڈاکہ ڈالا گیا سوئس بینکوں میں رکھی گئی رقم کیوں واپس نہیں لائی جاتی پنجاب سے سوتیلوں جیسا سلوک کیا جا رہا ہے لوڈشیڈنگ ختم نہ ہوئی تو نتائج خطرناک ہوں گے ان خیالات کا اظہار شہباز شریف نے کابینہ اجلاس سے خطاب اور بعد میں میڈیا سے گفتگو میں کیا شہباز شریف نے کہا کہ رینٹل پاور منصوبوں میں جو کمیشن کھائی گئیں اور جو بجلی اور گیس چوری ہوتی ہے اور اربوں روپے کی ڈاکہ زنی ہوئی این آر او کا پیسہ ہے ان سب چیزوں نے مل کر 400 ارب روپے کا سرکولرڈیٹ بنا دیا بلکہ یہ ازدھا بن گیا ہے ان کا کہنا تھا کہ بجلی کی کمی وفاق کی نا اہلی اور مجرمانہ غفلت کا نتیجہ ہے ان کا کہنا تھا کہ ہمارے ساتھ سوتیلی ماں کا سلوک کیا جائے اور لاکھوں لوگوں کو بے روزگار کر دیا جائے یہ انتہائی افسوسناک بات ہے یہ بات ہمیں منظور نہیں شہباز شریف نے دھمکی کی کہ اگر لوڈشیڈنگ بند نہ ہوئی تو آئندہ کا لائحہ عمل بنایا جائے گا جس کے خوفناک نتائج ہوں گے شہباز شریف نے کہا کہ سیکیورٹی رسک کے باوجود بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خاتمہ تک احتجاجی کیمپ مینار پاکستان پر جاری رہے گا وزیر اعلیٰ کا مزید کہنا تھا کہ آئندہ بجٹ میں صوبہ کے عوام کو بھرپور ریلیف دیا جائے گا شہباز شریف نے کہا کہ راتوں کو ایک ایک گھنٹے بعد بجلی جاتی ہے جس سے لوگوں کو نیند نہیں آتی شہباز شریف نے کہا کہ مینار پاکستان پر ہونے والا اجلاس اس تجدید عہد کے لیے کہ جو فاش غلطیاں 64 سال میں ہم سے ہوئیں ان کا ازالہ کیا جائے شہباز شریف نے کہا کہ ہم نے چیخ چیخ کر کہا کہ رینٹل پاور پراجیکٹس ایک سراب ہے اس کے پیچھے بھاگیں گے تو اس سے بدنامی اور منہ پر کالک کے علاوہ کچھ حاصل نہیں ہو گا اس وقت کہا گیا کہ رینٹل پاور ہی ملک میں بجلی کا نظام درست کر دے گا ان کا کہنا تھا کہ لوگ کہتے ہیں کہ میں نے سخت بیان دیا کہ آج لوگ جمہوریت نہیں چاہتے بلکہ بجلی چاہتے ہیں ان کا کہنا تھا کہ جمہوریت نے بجلی دینی تھی روزگار دینا تھا چوری چکاری بند کرنا تھی انہوں نے کہا کہ جن لوگوں نے جمہوریت کا لبادہ اوڑھ کر مل کو لوٹا ہے ان کو آج پکڑنے کا وقت آ گیا ہے آج ان کے گریبانوں میں ہاتھ ڈالنے کا وقت آ گیا ہے شہباز شریف نے کہا کہ بے روزگاری کے حوالہ سے اپنے وسائل میں رہ کر جو ہو سکا وہ کریں گے ان کا کہنا تھا کہ میرے اور میرے ساتھیوں کے دفاتر کے اخراجات میں جو کمی کی گئی ہے وہ جاری رہے گی شہباز شریف نے ایک سوال پر کہا کہ پنجاب پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹی پنجاب حکومت کا ادارہ ہے اور کیمپ میں استعمال ہونے والی بجلی کا بل پنجاب حکومت دے گی یہاں کوئی کنڈا سسٹم نہیں شہباز شریف نے کہا کہ میں ان لوگوں کے ساتھ کھڑا ہوں گا جن کے روزگار چھن گئے اور گھر کا چولہا ٹھنڈا ہو گیا ان پر ڈنڈے نہیں برسائے جا سکتے وہ احتجاج کریں لیکن سرکاری املاک کو نقصان نہ پہنچائیں جہاں بھی انہوں نے جانا ہے میں ان کے ساتھ جانے کو تیار ہوں کنڈوں کی بات کی جائے تو اس پر افسوس آتا ہے شہباز شریف نے کہاکہ میرے لیے میرے ساتھیوں کے لیے انتظامیہ کے لیے میری کابینہ کے لیے اور پولیس لیے یہ فخر کی بات ہے کہ ہم مینار پاکستان پر موجود ہیں دو گھنٹے کابینہ کا اجلاس جاری رہا اور آخر میں بجلی چلی گئی اور آخر میں بجلی بھی چلی گئی جس سے ہمیں احساس ہوا کہ صوبہ کے جو ہمارے بہن بھائی بجلی سے محروم ہیں اور روزگار سے محروم ہیں ہم اپنے اعمال کچھ درست کر لیں اور تاریخی مینار کے سائے تلے اس بات کا عہد کریں کہ ہم اپنی غلطیوں سے سبق سیکھیں اور عوام کے لیے مزید کام کریں ۔
چیف جسٹس آف پاکستان کے تقرر کے لیے قائم خصوصی پارلیمانی کمیٹی کی اکثریت نے جسٹس یحییٰ آفریدی کو اگلا چیف جسٹس آف پاکستان نامزد کردیا۔
چیف جسٹس آف پاکستان کے تقرر کے لیے قائم خصوصی پارلیمانی کمیٹی کی اکثریت نے جسٹس یحییٰ آفریدی کو اگلا چیف جسٹس آف پاکستان نامزد کردیا۔ Ehtasabi Amal Lahore احتسابي عمل لاھور
تبصرے