ڈھاکہ (ثناء نیوز )بنگلہ دیش میں جماعت اسلامی کے رہنما مولانا دلاور حسین سیدی کی جیل میں حالت شدید خراب ہو گئی جنہیں فوری طور پر ڈھاکہ کے ہسپتال میںمنتقل کردیاگیا ہے ۔ واضح رہے کہ مولانا دلاور حسین سیدی انٹرنیشنل کرائمز ٹریبونل کے حکم پر جیل میں قید ہیں۔ مولانا سیدی کی قانونی ٹیم کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق گزشتہ روز ان کے سینے میںاس وقت شدید درد محسوس ہوا جب انہیںان کے بیٹے کی نماز جنازہ میںشرکت کے بعد پولیس انہیں اپنی نگرانی میں ڈھاکہ سنٹر ل جیل واپس لا رہی تھی ان کے بیٹے رفیق بن سیدی اس وقت انتقال ہو گیا تھا جب وہ انٹرنیشنل کرائمز ٹریبونل میں اپنے والد کے کیس کی سماعت سن رہے تھے۔مولانا دلاور حسین سیدی کو انکے بیٹے کی نماز جنازہ میںشرکت کے لیے پیرول پر رہا کیا گیا تھا۔ بیٹے کی نماز جنازہ ادا کرنے کے بعد انہوں نے وہاں پر لوگوں سے خطاب کیا اور کہا کہ اپنے بیٹے کے جنازے کو کندھا دینا میرے لیے دنیا کے سب سے وزنی بوجھ اٹھانے کے برابرہے ۔ واضح رہے کہ چند ماہ پہلے مولانا دلاور حسین سیدی کی والدہ کا انتقال ہو گیا تھا۔ انہیں اپنے والدہ کی نماز جنازہ میں شرکت کی اجازت تو دی گئی تھی لیکن اپنے اہل خانہ سے ملاقات کرنے سے روک دیا گیا تھا۔ اپنے بیٹے کے نماز جنازہ کے بعد جب انہیں جیل واپس لایا جا رہا تھا تو انہیں دل کی تکلیف ہوئی جس کے باعث انہیں جیل کے ڈاکٹر نے ڈھاکہ کے ہسپتال میںد اخل کروانے کو کہا اور ایک میڈیکل بورڈ نے ان کا معائنہ کیا اور فوری طور پر ان کا دل کا آپریشن کرنے کا مشورہ دیا ۔ اس سے پہلے مولانا سیدی کا لندن کے ایک ہسپتال میں علاج کروایا گیا تھا۔ اب بھی ان کے اہل خانہ سمجھتے ہیں کہ بنگلہ دیش میں ان کے دل کا آپریشن خطرناک ہو گا۔ مولانا سیدی کی عمر 72 سال ہے اور ا ن کو 35 سال سے شوگر کا مرض بھی لاحق ہے ۔ اپنے بیٹے کی اچانک موت سے انہیں شدید دھچکا پہنچا جس کی وجہ سے ان کی زندگی کو سخت خطرہ لاحق ہو گیاہے ۔جس کی وجہ سے ان کے خاندان نے بنگلہ دیش حکومت سے درخواست کی ہے کہ انہیں علاج کے لیے بیرون ملک بھیجا جائے۔
چیف جسٹس آف پاکستان کے تقرر کے لیے قائم خصوصی پارلیمانی کمیٹی کی اکثریت نے جسٹس یحییٰ آفریدی کو اگلا چیف جسٹس آف پاکستان نامزد کردیا۔
چیف جسٹس آف پاکستان کے تقرر کے لیے قائم خصوصی پارلیمانی کمیٹی کی اکثریت نے جسٹس یحییٰ آفریدی کو اگلا چیف جسٹس آف پاکستان نامزد کردیا۔ Ehtasabi Amal Lahore احتسابي عمل لاھور
تبصرے