اسلا م آباد(ثناء نیوز ) بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اور شدید گرمی کے باعث ملک بھر میں بپھرے ہوئے لوگ سڑکوں پرآ گئے ۔ مظاہرین نے توڑ پھوڑ کی ۔ اور سڑکیںٹریفک کے لیے بند کردیں جبکہ ملک میں بجلی کی قلت 7733 میگا واٹ جبکہ طلب 17500 میگا واٹ سے تجاوز کر گئی ۔بجلی کی قلت کے باعث شہروں میں 16 سے 18 جبکہ دیہات میں 20 سے 22 گھنٹے لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے۔چیچہ وطنی میں بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ کے خلاف مشتعل افراد نے تھانے پر حملہ کر دیا اور موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے 7 قیدی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ چیچہ وطنی میں بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ سے تنگ لوگ سڑکوں پر نکل آئے اور انہوں نے سرکاری اور نجی املاک کو نشانہ بنانا شروع کر دیا۔چیچہ وطنی فیصل آباد کا مونکے اور دیگرشہروں میں پولیس مشتعل افراد کی گڑ بڑ روکنے میں نا کام نظر آئی چیچہ وطنی میں بجلی کی بندش سے تنگ آئے لوگ سڑکوں پر نکل آئے ریلی کی صورت میں مشتعل مظاہرین پہلے گرڈ اسٹیشن روانہ ہوئے تھانہ سٹی پر پتھراؤ بھی کیا۔اس دوران پولیس بھی ایکشن میں آ گئی لیکن مشتعل افراد کو روکنا پولیس کے لیے آسان نہ تھا یہاں پر مظاہرین نے پتھراؤ کیا جبکہ انہیں منتشر کرنے کے لیے پولیس ننے آنسو گیس کی شیلنگ کی مظاہرین نے 7 موٹر سائیکل اور وہاں موجود دیگر گاڑیوں کو بھی آگ لگا دی لیکن بجلی ملنی تھی نہ ملی مظاہرین نے پیپکو آفس پر حملہ کر کے اس کا تمام ریکارڈ نذ آتش کر دیا۔یہی حال فیصل آباد کا بھی تھا جہاں بجلی مانگتے مظاہرین نے سمندری روڈ بلاک کر دی۔صورتحال قابو کرنے کے لیے آنے والے پولیس اہلکاروں سے مظاہرین کا ٹکراؤ ہوا ایک طرف سے پتھراؤ اور دوسری طرف سے آنسو گیس کی شیلنگ تھی۔اس دوران مظاہرین نے ایک مشروب ساز کمپنی کا ٹرک بھی لوٹ لیا جبکہ راہ سے گزرتی مسافر گاڑیوں پر بھی پتھراؤ کیا۔بورے والا میں بھی بجلی کے ستائے شہری سڑکوں پر نکل آئے ٹائر جلائے اور احتجاج کیا بہاولنگر میں بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ کے خلاف شہری سڑکوں پر نکل آئے اور پیپلز پارٹی کے ایم این اے سید ممتاز عالم گیلانی کے گھر کا گھیراؤ کیا سب سے منفرد احتجاج حافظ آباد میں دیکھنے کا ملا جہاں بجلی مانگنے والے تاجروں نے گدھوں پر بیٹھ کر اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا۔بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے خلاف چیچہ وطنی میں پرتشدد مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے اور مظاہرین نے تھانہ صدر کے ساتھ تھانہ سٹی کو بھی نذر آتش کر دیا اور موقع سے فائدہ اتھاتے ہوئے 7 قیدی فرار ہو گئے۔بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اور شدید گرمی کے باعث پنجاب بھر میں بپھرے ہوئے لوگ سڑکوں پرآ گئے ۔ مظاہرین نے توڑ پھوڑ کی ۔ اور سڑکیںٹریفک کے لیے بند کردیں جبکہ ملک میں بجلی کی قلت 7733 میگا واٹ جبکہ طلب 17500 میگا واٹ سے تجاوز کر گئی ۔بجلی کی قلت کے باعث شہروں میں 16 سے 18 جبکہ دیہات میں 20 سے 22 گھنٹے لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے ۔ بجلی کی طویل اورغیر اعلانیہ لو ڈشیڈنگ کے خلاف بپھرے ہوئے لوگ فیصل آبادمیں سمندری روڈپر نکل آئے اور فیصل آباد جھنگ روڈ کو ٹریفک کے لیے بلاک کردیا جبکہ پولیس کے ساتھ جھڑپوں میں کئی مظاہرین زخمی ہو گئے جبکہ فیصل آباد کے کئی دیگر علاقوں میں بھی صنعتی مزدوروں نے بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ کے خلاف مظاہرے کیے۔ بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ کی وجہ سے صنعتی یونٹس نے دو شفٹیں بند کردی ہیں جبکہ صرف ایک شفٹ میں کام جاری ہے جس کی وجہ سے دوتہائی مزدور بے روزگار ہو گئے ہیں لاہور میں بھی لوگوں نے 20 سے 22 گھنٹے کی طویل لوڈشیڈنگ کے خلاف مظاہرے کیے۔ مظاہرین کا کہنا تھاکہ بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ کی وجہ سے گھروں میں استعمال کے لیے پانی دستیاب نہیں دوسری جانب گجرانوالہ میں ایمن آبادکے مقام پر ہزاروں کی تعداد میں مظاہرین نے جی ٹی روڈ کو ٹریفک کے لیے بند کردیا جبکہ ٹرین بھی روک لی ۔ مظاہرین نے نجی کمپنیوں کی گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچایا ۔ جبکہ ایک مسافر بس کا ڈرائیور اور کنڈیکٹر زخمی بھی ہو گئے جبکہ جی ٹی روڈ بند ہونے کے باعث اسلام آباد کا رابطہ ملک کے دوسرے حصوں سے کٹ گیا ۔ جبکہ حافظ آباد میں مشتعل مزدوروں نے بجلی کی طویل اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف گدھوں پر بیٹھ کر مظاہرہ کیا جبکہ مظاہرین نے حکمرانوں کے پتلے بھی نذرآتش کیے دوسر ی جانب ساہیوال کی تحصیل چیچہ وطنی میںمشتعل مظاہرین نے رکن قومی اسمبلی چوہدریزاہد اقبال کے گھر پر دھاوا بول دیا اور گھر میں قیمتی اشیاء توڑ دیں۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ لوڈ شیڈنگ کی ذمہ دار پی پی حکومت ہے دوسری جانب ملتان ، خانیوال ، رحیم یار خان اور دیگر شہروں میں بھی بجلی کی طویل اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف لوگوں نے ا حتجاج کیا اور حکمرانوں سے بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خاتمہ کامطالبہ کیا جبکہ وزارت پانی وبجلی کے مطابق ملک میں لوڈ شیڈنگ 7 ہزار میگا واٹ سے تجاوز کر گئی جبکہ بجلی کی طلب 17 ہزار میگا واٹ سے تجاوز کر گئی ہے۔ وزارت پانی وبجلی کے مطابق بجلی بحران کی وجہ نجی کمپنیوں کوواجبات کی عدم ادائیگی ہے عدم ادائیگی کی وجہ سے نجی کمپنیوں نے بجلی کی پیداوار کم یا ختم کردی ہے
چیف جسٹس آف پاکستان کے تقرر کے لیے قائم خصوصی پارلیمانی کمیٹی کی اکثریت نے جسٹس یحییٰ آفریدی کو اگلا چیف جسٹس آف پاکستان نامزد کردیا۔
چیف جسٹس آف پاکستان کے تقرر کے لیے قائم خصوصی پارلیمانی کمیٹی کی اکثریت نے جسٹس یحییٰ آفریدی کو اگلا چیف جسٹس آف پاکستان نامزد کردیا۔ Ehtasabi Amal Lahore احتسابي عمل لاھور
تبصرے