وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ مسائل حل کرنے کیلئے کھوکھلے نعروں کی بجائے عملی اقدامات کرنا پڑتے ہیں 'وفاقی توانائی بحران کے خاتمے کے لئے کئی منصوبوں پر کام کر رہی ہے
لاہور( این این آئی)وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ مسائل حل کرنے کیلئے کھوکھلے نعروں کی بجائے عملی اقدامات کرنا پڑتے ہیں 'وفاقی توانائی بحران کے خاتمے کے لئے کئی منصوبوں پر کام کر رہی ہے ، تھرمل اور دوسرے منصوبوں کے مکمل ہونے کے بعد پاکستان بجلی برآمد کرنے کے قابل بھی ہو جائیگا' پیپلز پارٹی کی مفاہمتی پالیسی سے معاشی استحکام آیا ' آئندہ مالی سال کے بجٹ میں غربت کے خاتمے کے لئے ٹارگٹڈ سبسڈیز دی گئی ' مشکل حالات کے باوجود ٹیکس فری بجٹ پیش کیا ۔ وہ گزشتہ روز سول سروسز اکیڈمی والٹن میں 39 ویں کامن ٹریننگ پروگرام کے پروبیشنری افسران کی پاسنگ آئوٹ تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔
|
تبصرے