وزیراعظم سیّد یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ بلوچستان میرے دل کے بہت قریب ہے اور یہاںکے لوگ محب وطن ہیں
کوئٹہ ۔3 جون (اے پی پی) وزیراعظم سیّد یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ بلوچستان میرے دل کے بہت قریب ہے اور یہاںکے لوگ محب وطن ہیں، ماضی میں صوبے کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں کے ازالہ کیلئے موجودہ حکومت ٹھوس اقدامات کر رہی ہے اور سب سے پسماندہ صوبے کی ترقی کیلئے اڑھائی سو ارب روپے سے زائد رقم ترقیاتی منصوبوں پر خرچ کی جا رہی ہے، بلوچستان کے 1500 نوجوانوں کو وفاقی لیویز میں نوکریاں دی گئی ہیں، ساتویں این ایف سی ایوارڈ میںصوبے کا حصہ 40 سے بڑھ کر 120 اروپے ہو چکا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنر ہا و س میں پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر میر محمد صادق عمرانی کی قیادت میں ملنے والے پیپلز پارٹی کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔
|
تبصرے