نظرانداز کرکے مرکزی مواد پر جائیں

نیٹو کے سیکریٹری جنرل آندرے راسموسن نے کہا ہے کہ افغانستان میں تعینات فوجوں کی واپسی کے راستے کے لیے وسطی ایشیائی ممالک کی تین ریاستوں کے ساتھ معاہدہ طے پا گیا ہے۔نیٹو کے سیکریٹری جنرل راسموسن نے یہ بات پیر کو برسلز میں ایک پریس کانفرنس میں کہی۔انہوں نے کہا تین وسطی ایشیائی ممالک ازبکستان، کرغزستان اور قزاقستان افغانستان سے نیٹو افواج کے انخلا کے لیے راستہ فراہم کرنے پر آمادہ ہیں


برسلز(ثناء نیوز)نیٹو کے سیکریٹری جنرل آندرے راسموسن نے کہا ہے کہ افغانستان میں تعینات فوجوں کی واپسی کے راستے کے لیے وسطی ایشیائی ممالک کی تین ریاستوں کے ساتھ معاہدہ طے پا گیا ہے۔نیٹو کے سیکریٹری جنرل راسموسن نے یہ بات پیر کو برسلز میں ایک پریس کانفرنس میں کہی۔انہوں نے کہا تین وسطی ایشیائی ممالک ازبکستان، کرغزستان اور قزاقستان افغانستان سے نیٹو افواج کے انخلا کے لیے راستہ فراہم کرنے پر آمادہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ روس کے ساتھ پہلے ہی نیٹو کا معاہدہ ہے اور ان مزید تین ریاستوں سے راستے کے بعد نیٹو ہزاروں جنگی گاڑیوں، کنٹینرز اور دیگر سامان افغانستان سے نکال سکتا ہے۔واضح رہے کہ پاکستان نے پچھلے سال چھبیس نومبر کو سرحدی چوکی سلالہ چیک پوسٹ پر نیٹو کے حملے کے بعد افغانستان میں تعینات بین الاقوامی افواج کے لیے رسد کے راستے بند کردیے تھے۔اس حملے میں پاکستان کے چوبیس فوجی ہلاک ہوئے تھے۔ پاکستان کی پارلیمان نیایک مشترکہ قرارداد میں امریکہ سے اس واقعہ پر معافی مانگنے کا مطالبہ کیا تھا تاہم امریکہ اس پر راضی نہیں ہوا۔یاد رہے کہ وسطی ایشیائی ممالک سے رسد کا راستہ پاکستان کے راستے سے چھ گنا زیادہ مہنگا ہے۔نیٹو کے سیکریٹری جنرل نے پریس کانفرنس میں کہا تین ایشیائی ریاستوں سے ہوئے معاہدوں کے باعث ہمیں کئی آپشنز ملیں گے۔ ان معاہدوں کی وجہ سے روس کے ساتھ ہوا معاہدہ زیادہ مثر ہو گا۔پاکستان کے ساتھ رسد کے راستے کھولنے کے حوالے سے ان کا کہنا تھا مجھے ابھی بھی امید ہے کہ مستقبل قریب میں رسد کا راستہ کھولنے کا حل مل جائے گا۔

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

چیف جسٹس آف پاکستان کے تقرر کے لیے قائم خصوصی پارلیمانی کمیٹی کی اکثریت نے جسٹس یحییٰ آفریدی کو اگلا چیف جسٹس آف پاکستان نامزد کردیا۔

چیف جسٹس آف پاکستان کے تقرر کے لیے قائم خصوصی پارلیمانی کمیٹی کی اکثریت نے جسٹس یحییٰ آفریدی کو اگلا چیف جسٹس آف پاکستان نامزد کردیا۔   Ehtasabi Amal Lahore احتسابي عمل لاھور

انٹرنیٹ کی ٹریفک رینکنگ پر نظر رکھنے والے پورٹل ‘الیکسا’ نے اپنی حالیہ رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ گزشتہ ایک ہفتے سے مسلمان ملکوں میں معروف سرچ انجن گوگل اور اس کی ملکتی یو ٹیوب کے بائیکاٹ نے کمپنی کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے

عمان (ثناء نیوز ) انٹرنیٹ کی ٹریفک رینکنگ پر نظر رکھنے والے پورٹل ‘الیکسا’ نے اپنی حالیہ رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ گزشتہ ایک ہفتے سے مسلمان ملکوں میں معروف سرچ انجن گوگل اور اس کی ملکتی یو ٹیوب کے بائیکاٹ نے کمپنی کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے۔ یو ٹیوب سے گستاخانہ فلم نہ ہٹانے پر گوگل کے بائیکاٹ کی وجہ سے کمپنی کو رینکنگ میں پہلے نمبر سے تیسرے پر آ گئی ہے۔ سائبر اسپیس پر حکمرانی کرنے والی گوگل کمپنی یومیہ تین ملین زائرین سے محروم ہو رہی ہے۔الیکسا’ کے مطابق گوگل کو پچھلے آٹھ برسوں سے انٹرنیٹ سرچ انجن کی دنیا میں پہلے نمبر پر رہا ہے، لیکن صارفین کے حالیہ بائیکاٹ سے کمپنی پہلے، دوسرے اور اب تیسرے نمبر پر چلی گئی ہے۔اردن سے شائع ہونے والے ‘الدستور’ اخبار نے گوگل کی گرتی ساکھ سے متعلق اپنی رپورٹ میں مغربی میڈیا کے حوالے سے بتایا کہ ‘متنازعہ مواد’ بلاک نہ کرنے کے باعث گوگل کو یومیہ تقریبا تین ملین صارفین کی کمی کا سامنا ہے۔ انٹرنیٹ استعمال کرنے والوں نے گوگل سرچ انجن کا متبادل تلاش کرنا شروع کر دیا ہے۔ گوگل کی مقبولیت میں تیزی سے کمی کا فائدہ کمپنی سے کاروباری مسابقت رکھنے والے سرچ ...