نظرانداز کرکے مرکزی مواد پر جائیں

برمنگھم کی عدالت نے پچھلے برس فسادات میں 3 پاکستانی نوجوانوں کو ہلاک کرنے میں ملوث آٹھوں ملزموں کو بری کردیا ہے


برمنگھم(ثناء نیوز) برمنگھم کی عدالت نے پچھلے برس فسادات میں 3 پاکستانی نوجوانوں کو ہلاک کرنے میں ملوث آٹھوں ملزموں کو بری کردیا ہے جس پر برطانیہ میں مقیم سیکڑوں پاکستانیوں نے احتجاج کیا ہے اور فیصلے کے خلاف اپیل کا اعلان کیا ہے. ہارون جہان اور 2 بھائیوں شہزاد علی اور عبدالمصور کو ونسن گرین کے علاقے میں گاڑیوں سے کچل کر ہلاک کردیا گیا تھا 10 اگست 2011 میں اس واقعے کے وقت تینوں نوجوان اہل محلہ کے ساتھ مل کر علاقے کی دکانوں کو لوٹ مار سے بچانے کی کوشش کر رہے تھے. جج کا کہنا تھا کہ تینوں کو مارنے کی منصوبہ بندی سامنے نہیں آسکی. مظاہرین سے خطاب میں جاں بحق پاکستانیوں کے لواحقین نے فیصلے پر مایوسی کا اظہار کیا اور کہا کہ پاکستانی کمیونٹی لٹیروں کے خلاف ڈھال بنی تھی مگر اس کے ساتھ تعصب کا مظاہرہ کیا گیا ہے اور عدالتی نظام سے ان کا اعتماد اٹھ گیا ہے۔

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

چیف جسٹس آف پاکستان کے تقرر کے لیے قائم خصوصی پارلیمانی کمیٹی کی اکثریت نے جسٹس یحییٰ آفریدی کو اگلا چیف جسٹس آف پاکستان نامزد کردیا۔

چیف جسٹس آف پاکستان کے تقرر کے لیے قائم خصوصی پارلیمانی کمیٹی کی اکثریت نے جسٹس یحییٰ آفریدی کو اگلا چیف جسٹس آف پاکستان نامزد کردیا۔   Ehtasabi Amal Lahore احتسابي عمل لاھور

انٹرنیٹ کی ٹریفک رینکنگ پر نظر رکھنے والے پورٹل ‘الیکسا’ نے اپنی حالیہ رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ گزشتہ ایک ہفتے سے مسلمان ملکوں میں معروف سرچ انجن گوگل اور اس کی ملکتی یو ٹیوب کے بائیکاٹ نے کمپنی کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے

عمان (ثناء نیوز ) انٹرنیٹ کی ٹریفک رینکنگ پر نظر رکھنے والے پورٹل ‘الیکسا’ نے اپنی حالیہ رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ گزشتہ ایک ہفتے سے مسلمان ملکوں میں معروف سرچ انجن گوگل اور اس کی ملکتی یو ٹیوب کے بائیکاٹ نے کمپنی کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے۔ یو ٹیوب سے گستاخانہ فلم نہ ہٹانے پر گوگل کے بائیکاٹ کی وجہ سے کمپنی کو رینکنگ میں پہلے نمبر سے تیسرے پر آ گئی ہے۔ سائبر اسپیس پر حکمرانی کرنے والی گوگل کمپنی یومیہ تین ملین زائرین سے محروم ہو رہی ہے۔الیکسا’ کے مطابق گوگل کو پچھلے آٹھ برسوں سے انٹرنیٹ سرچ انجن کی دنیا میں پہلے نمبر پر رہا ہے، لیکن صارفین کے حالیہ بائیکاٹ سے کمپنی پہلے، دوسرے اور اب تیسرے نمبر پر چلی گئی ہے۔اردن سے شائع ہونے والے ‘الدستور’ اخبار نے گوگل کی گرتی ساکھ سے متعلق اپنی رپورٹ میں مغربی میڈیا کے حوالے سے بتایا کہ ‘متنازعہ مواد’ بلاک نہ کرنے کے باعث گوگل کو یومیہ تقریبا تین ملین صارفین کی کمی کا سامنا ہے۔ انٹرنیٹ استعمال کرنے والوں نے گوگل سرچ انجن کا متبادل تلاش کرنا شروع کر دیا ہے۔ گوگل کی مقبولیت میں تیزی سے کمی کا فائدہ کمپنی سے کاروباری مسابقت رکھنے والے سرچ ...