نظرانداز کرکے مرکزی مواد پر جائیں

وفاقی وزارت داخلہ نے نیٹو سپلائی کے خلاف دفاع پاکستان کو نسل کے لانگ مارچ کے موقع پر شہر میں سیکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دیتے ہوئے کہا ہے کہ لانگ مارچ کی فضائی اور زمینی نگرانی کی جائے گی


اسلام آباد (ثناء نیوز) وفاقی وزارت داخلہ نے نیٹو سپلائی کے خلاف دفاع پاکستان کو نسل کے لانگ مارچ کے موقع پر شہر میں سیکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دیتے ہوئے کہا ہے کہ لانگ مارچ کی فضائی اور زمینی نگرانی کی جائے گی جبکہ اسلام آباد کا سب سے بڑا اور معروف کارباری مرکز بلیو ایریا پیر کی سہ پہر 4 بجے بند ہو جائے گا اور خاردار تاروں کے ذریعہ بلیو ایریا میں داخلہ بند کر دیا جائے گا. سینئر مشیر داخلہ رحمان ملک کی زیر صدارت وزارت داخلہ کے اہم اجلاس میں دفاع پاکستان کونسل کے لانگ مارچ کیلئے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا گیا. رحمان ملک نے کہا کہ ایف سی اور رینجرز سمیت تمام قانون نافذ کرنیوالے ادارے تعینات کئے جائیں گے جبکہ سرکاری اور نجی املاک کی مکمل حفاظت کی جائے گی. اسلام آباد کے تمام داخلی راستے پیر کی شام سے بند کر دیئے جائیں گے اور لانگ مارچ فیض آباد سے اسلام آباد میں داخل ہو سکے گا. شرکا کو جانچ پڑتال اور شناختی کارڈ چیک کر نے کے بعد ہی اسلام آباد میں داخلے کی اجازت ہو گی. جناح ایونیو کے اطراف میں 4 ہیلی کاپٹرز نگرانی کریں گے جبکہ راولپنڈی میں 2 ہیلی کاپٹرز جلوس کی مانیٹرنگ کریں گے. بلیو ایریا میں دور تک کور کرنے والے سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے جائیں گے جبکہ شہر میں کسی بھی قسم کے اسلحے کا لانا ممنوع ہوگا. کالعدم تنظیموں کے رہنماو?ں کے اسلام آباد شہر میں داخلے پر پابندی ہو گی. سینئر مشیر داخلہ رحمان ملک سے اسلام آباد کے شہریوں اور تاجروں کے نمائندہ وفد نے ملاقات کی جس میں تاجروں کی طرف سے اسلام آباد میں جلسہ ،جلوس اور احتجاجی مظاہروں کی اجازت نہ دینے کا مطالبہ کیا گیا. تاجروں نے مو?قف اختیار کیا ہے کہ مظاہروں سے نا صرف سرکاری بلکہ نجی املاک کو بھی نقصان پہنچتا ہے. رحمان ملک نے کہا کہ حکومت کسی کو بھی احتجاج سے نہیں روکنا چاہتی تاہم غیر قانونی سرگرمی کی اجازت نہیں دیں گے

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

چیف جسٹس آف پاکستان کے تقرر کے لیے قائم خصوصی پارلیمانی کمیٹی کی اکثریت نے جسٹس یحییٰ آفریدی کو اگلا چیف جسٹس آف پاکستان نامزد کردیا۔

چیف جسٹس آف پاکستان کے تقرر کے لیے قائم خصوصی پارلیمانی کمیٹی کی اکثریت نے جسٹس یحییٰ آفریدی کو اگلا چیف جسٹس آف پاکستان نامزد کردیا۔   Ehtasabi Amal Lahore احتسابي عمل لاھور

انٹرنیٹ کی ٹریفک رینکنگ پر نظر رکھنے والے پورٹل ‘الیکسا’ نے اپنی حالیہ رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ گزشتہ ایک ہفتے سے مسلمان ملکوں میں معروف سرچ انجن گوگل اور اس کی ملکتی یو ٹیوب کے بائیکاٹ نے کمپنی کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے

عمان (ثناء نیوز ) انٹرنیٹ کی ٹریفک رینکنگ پر نظر رکھنے والے پورٹل ‘الیکسا’ نے اپنی حالیہ رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ گزشتہ ایک ہفتے سے مسلمان ملکوں میں معروف سرچ انجن گوگل اور اس کی ملکتی یو ٹیوب کے بائیکاٹ نے کمپنی کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے۔ یو ٹیوب سے گستاخانہ فلم نہ ہٹانے پر گوگل کے بائیکاٹ کی وجہ سے کمپنی کو رینکنگ میں پہلے نمبر سے تیسرے پر آ گئی ہے۔ سائبر اسپیس پر حکمرانی کرنے والی گوگل کمپنی یومیہ تین ملین زائرین سے محروم ہو رہی ہے۔الیکسا’ کے مطابق گوگل کو پچھلے آٹھ برسوں سے انٹرنیٹ سرچ انجن کی دنیا میں پہلے نمبر پر رہا ہے، لیکن صارفین کے حالیہ بائیکاٹ سے کمپنی پہلے، دوسرے اور اب تیسرے نمبر پر چلی گئی ہے۔اردن سے شائع ہونے والے ‘الدستور’ اخبار نے گوگل کی گرتی ساکھ سے متعلق اپنی رپورٹ میں مغربی میڈیا کے حوالے سے بتایا کہ ‘متنازعہ مواد’ بلاک نہ کرنے کے باعث گوگل کو یومیہ تقریبا تین ملین صارفین کی کمی کا سامنا ہے۔ انٹرنیٹ استعمال کرنے والوں نے گوگل سرچ انجن کا متبادل تلاش کرنا شروع کر دیا ہے۔ گوگل کی مقبولیت میں تیزی سے کمی کا فائدہ کمپنی سے کاروباری مسابقت رکھنے والے سرچ ...