لاہور (ثناء نیوز) دفاع پاکستان کونسل کا نیٹو سپلائی بحالی کے خلاف لاہور سے اسلام آباد تک لانگ مارچ آج شروع ہو گا۔ اس سلسلہ تمامتر تیاریاں و انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔ ہزاروں گاڑیوں، بسوں، کاروں ، ویگنوں اور موٹر سائیکلوں پر مشتمل لانگ مارچ کے شرکاء کا یہ کاررواں صبح دس بجے ناصر باغ سے روانہ ہوگا۔دفاع پاکستان کونسل میں شامل مذہبی، سیاسی و سماجی تنظیموں، طلباء، وکلاء اور تاجر رہنماؤں کی قیادت میں قافلے ناصر باغ پہنچیں گے جہاں سے ایک بہت بڑے کاررواں کی صورت میں لانگ مارچ کاآغاز کیا جائے گا۔ اس موقع پر مولانا سمیع الحق، حافظ محمد سعید، سید منور حسن، جنرل (ر) حمید گل، شیخ رشید احمد، مولانا فضل الرحمن خلیل، حافظ عبدالرحمن مکی، لیاقت بلوچ، علامہ ابتسام الہیٰ ظہیر، مولانا امیر حمزہ و دیگر قائدین کے مختصر خطابات بھی ہوں گے۔ جماعۃالدعوۃ کی جانب سے لانگ مارچ کے حوالہ سے بہت بڑے پیمانے پر تیاریاں و انتظامات کئے گئے ہیں،شرکاء کیلئے سینکڑوں کی تعدا د میں بسوں اور گاڑیوں کا بندو بست کیا گیا ہے، تین ہزار سے زائد جماعۃالدعوۃ کے رضاکار سکیورٹی کے فرائض سرانجام دیں گے۔ دفاع پاکستان کونسل کی طرف سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق لانگ مارچ کے دوران کاررواں کے ساتھ خصوصی طور پر تیارکردہ دوٹرک ہوں گے جو جماعۃالدعوۃ اور جماعت اسلامی کی طرف سے تیار کئے گئے ہیں۔ سب سے آگے موٹر سائیکلوں پر سکیورٹی رضاکار، پیچھے ایک ٹرک ہو گا جس کے پیچھے قائدین کی گاڑیاں ہوں گی۔ ان کے پیچھے شرکاء کی گاڑیاں جبکہ ساؤنڈ سسٹم والا بڑا ٹرک درمیان میں چلے گا۔ لانگ مارچ کا قافلہ آج اتوار 8جولائی کو شاہدرہ، مریدکے، کامونکے، گوجرانوالہ اور وزیر آباد سے ہوتا ہوا گجرات پہنچے گا جہاں مارچ کے شرکاء رات قیام کریں گے۔ جماعۃالدعوۃ ، جماعت اسلامی اور دیگر جماعتوں کی جانب سے راستوں میں پانی کی سبیلیں لگائی جائیں گی۔ جماعۃالدعوۃ شرکاء کے خوردونوش کا بھی اہتمام کرے گی۔ لانگ مارچ کے دوسرے دن کا آغاز صبح دس بجے ہوگا۔اور لانگ مارچ کے شرکاء لالہ موسیٰ، کھاریاں، سرائے عالمگیر، جہلم، دینہ، سوہاوہ، گوجر خان، مندرہ، روات اور راولپنڈی (مری روڈ) سے ہوتے ہوئے اسلام آباد پارلیمنٹ کے سامنے ڈی گراؤنڈ یا آبپارہ پہنچیں گے جس کا فیصلہ اسلام آباد کی مقامی جماعتیںباہم مشاورت سے کریں گی۔ دفاع پاکستان کونسل کی جاری کردہ تفصیلات کے مطابق لانگ مارچ کی نظم و ضبط کمیٹی میں قاری محمد یعقوب شیخ، وقار ندیم وڑائچ، شمس الرحمن معاویہ، امیر العظیم اور زاہدبختاوری شامل ہیں۔ میڈیا کمیٹی میں دفاع پاکستان کونسل کے ترجمان محمد یحییٰ مجاہد، محمد انور نیازی، عاصم مخدوم اورفاروق چوہان شامل ہیں۔امیر جماعۃالدعوۃ پاکستان پروفیسر حافظ محمد سعید نے پاکستانی قوم سے اپیل کی ہے کہ وہ لانگ مارچ اور دفاع پاکستان کونسل کے پروگراموں میں بھرپور انداز میں شرکت کرے تاکہ امریکہ اور نیٹو فورسز کو پیغام دیا جاسکے کہ پاکستانی قوم نیٹو سپلائی بحالی کسی صورت قبول کرنے کو تیار نہیں ہے۔ دریں اثناء جماعۃالدعوۃ کی طرف سے لاہور میں لگائے گئے بیسیوں استقبالیہ کیمپوں پر گزشتہ روز بھی کارکنان لوگوں کو لانگ مارچ میں شرکت کی ترغیب دیتے رہے۔ جماعۃ الدعوۃ کی طرف سے لاؤڈ سپیکر لگا کرخصوصی طور پرتیار کی گئی گاڑیوں کے ذریعہ بھی جماعۃ الدعوۃ کے کارکنان شہر کے مختلف علاقوں میں اعلانات کر تے رہے ۔
چیف جسٹس آف پاکستان کے تقرر کے لیے قائم خصوصی پارلیمانی کمیٹی کی اکثریت نے جسٹس یحییٰ آفریدی کو اگلا چیف جسٹس آف پاکستان نامزد کردیا۔
چیف جسٹس آف پاکستان کے تقرر کے لیے قائم خصوصی پارلیمانی کمیٹی کی اکثریت نے جسٹس یحییٰ آفریدی کو اگلا چیف جسٹس آف پاکستان نامزد کردیا۔ Ehtasabi Amal Lahore احتسابي عمل لاھور
تبصرے