نظرانداز کرکے مرکزی مواد پر جائیں

سروسز ہسپتال کی انتظامیہ نے ینگ ڈاکٹروں کی ہڑتال کے دوران وزیراعلی پنجاب محمد شہباز شریف کی ہدایت پر بھرتی کئے جانے والے ایڈہاک ڈاکٹروں کو کام کرنے سے روک دیا۔


لاہور (ثناء نیوز) سروسز ہسپتال کی انتظامیہ نے ینگ ڈاکٹروں کی ہڑتال کے دوران وزیراعلی پنجاب محمد شہباز شریف کی ہدایت پر بھرتی کئے جانے والے ایڈہاک ڈاکٹروں کو کام کرنے سے روک دیا۔ ہسپتال انتظامیہ کے اس فیصلے کے خلاف ڈاکٹر سراپا احتجاج بن گئے۔ انہوں نے ہفتے کی دوپہر پرنسپل پروفیسر فیصل مسعود اور ایم ایس ڈاکٹر ریحانہ ملک کے خلاف شدید احتجاج اور نعرے بازی کی۔ ڈاکٹروں نے وزیراعلی سے واقعہ کا فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے ینگ ڈاکٹروں کی ہڑتال کے دوران شدید مشکلات کے باعث صوبائی دارالحکومت کے ٹیچنگ ہسپتالوں کو پچاس پچاس ڈاکٹر بھرتی کرنے کی ہدایت کی تھی۔ گذشتہ روز ہائیکورٹ کی طرف سے ینگ ڈاکٹروں کی ڈیوٹی پر واپس آنے کی ہدایت کے بعد سروسز ہسپتال انتظامیہ نے ینگ ڈاکٹروں کے ڈیوٹی پر آنے سے قبل ہی نئے بھرتی کئے جانے والے ڈاکٹروں کو کام کرنے سے روک دیا جس کے بعد ان ڈاکٹروں نے سروسز ہسپتال کے پرنسپل پروفیسر فیصل مسعود اور ایم ایس ریحانہ ملک کے دفتر کے باہر احتجاج کیا۔ ان ڈاکٹروں کے مطابق ہسپتال انتظامیہ نے ان کے ساتھ مذاق کیا ہے اور ان کی عزت نفس مجروع کرنے کی کوشش کی ہے۔ انہوں نے وزیراعلی پنجاب میاں شہباز شریف سے مطالبہ کیا کہ اس معاملہ کا فوری نوٹس لیں۔ اس موقع پر متاثرہ ڈاکٹروں نے اعلان کیا کہ اگر ہمارے آرڈر منسوخ کئے گئے تو وہ سروسز ہسپتال میں خودسوزی کرلیں گے جس کی تمام تر ذمہ داری ہسپتال انتظامیہ اور محکمہ صحت پر ہوگی۔ 

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

چیف جسٹس آف پاکستان کے تقرر کے لیے قائم خصوصی پارلیمانی کمیٹی کی اکثریت نے جسٹس یحییٰ آفریدی کو اگلا چیف جسٹس آف پاکستان نامزد کردیا۔

چیف جسٹس آف پاکستان کے تقرر کے لیے قائم خصوصی پارلیمانی کمیٹی کی اکثریت نے جسٹس یحییٰ آفریدی کو اگلا چیف جسٹس آف پاکستان نامزد کردیا۔   Ehtasabi Amal Lahore احتسابي عمل لاھور

انٹرنیٹ کی ٹریفک رینکنگ پر نظر رکھنے والے پورٹل ‘الیکسا’ نے اپنی حالیہ رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ گزشتہ ایک ہفتے سے مسلمان ملکوں میں معروف سرچ انجن گوگل اور اس کی ملکتی یو ٹیوب کے بائیکاٹ نے کمپنی کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے

عمان (ثناء نیوز ) انٹرنیٹ کی ٹریفک رینکنگ پر نظر رکھنے والے پورٹل ‘الیکسا’ نے اپنی حالیہ رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ گزشتہ ایک ہفتے سے مسلمان ملکوں میں معروف سرچ انجن گوگل اور اس کی ملکتی یو ٹیوب کے بائیکاٹ نے کمپنی کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے۔ یو ٹیوب سے گستاخانہ فلم نہ ہٹانے پر گوگل کے بائیکاٹ کی وجہ سے کمپنی کو رینکنگ میں پہلے نمبر سے تیسرے پر آ گئی ہے۔ سائبر اسپیس پر حکمرانی کرنے والی گوگل کمپنی یومیہ تین ملین زائرین سے محروم ہو رہی ہے۔الیکسا’ کے مطابق گوگل کو پچھلے آٹھ برسوں سے انٹرنیٹ سرچ انجن کی دنیا میں پہلے نمبر پر رہا ہے، لیکن صارفین کے حالیہ بائیکاٹ سے کمپنی پہلے، دوسرے اور اب تیسرے نمبر پر چلی گئی ہے۔اردن سے شائع ہونے والے ‘الدستور’ اخبار نے گوگل کی گرتی ساکھ سے متعلق اپنی رپورٹ میں مغربی میڈیا کے حوالے سے بتایا کہ ‘متنازعہ مواد’ بلاک نہ کرنے کے باعث گوگل کو یومیہ تقریبا تین ملین صارفین کی کمی کا سامنا ہے۔ انٹرنیٹ استعمال کرنے والوں نے گوگل سرچ انجن کا متبادل تلاش کرنا شروع کر دیا ہے۔ گوگل کی مقبولیت میں تیزی سے کمی کا فائدہ کمپنی سے کاروباری مسابقت رکھنے والے سرچ ...