نظرانداز کرکے مرکزی مواد پر جائیں

اشاعتیں

پاکستان کے صوبہ پنجاب میں خواتین پر تشدد کے خلاف منظور شدہ قانون پر فوری عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لیے ’ویمن پروٹیکشن اتھارٹی‘ کے نام سے الگ ادارہ قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

پاکستان کے صوبہ پنجاب میں خواتین پر تشدد کے خلاف منظور شدہ قانون پر فوری عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لیے ’ویمن پروٹیکشن اتھارٹی‘ کے نام سے الگ ادارہ قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پاکستان کے صوبہ پنجاب میں تشدد کے خلاف خواتین کے تحفظ کا بل باقاعدہ قانون بننے کے باوجود نافذ العمل نہیں ہو سکا ہے۔ Ehtasabi Amal Lahore احتسابي عمل لاھور

پاکستان تحریک انصاف کے ناراض اراکین کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا میں ان کی جماعت کی حکومت ہے لیکن جو جماعت کا منشور تھا اس پر عمل درآمد نہیں ہو رہا اور عمران خان کو غلط تصویر دکھائی جا رہی ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے ناراض اراکین کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا میں ان کی جماعت کی حکومت ہے لیکن جو جماعت کا منشور تھا اس پر عمل درآمد نہیں ہو رہا اور عمران خان کو غلط تصویر دکھائی جا رہی ہے۔ جمعے کو حیات آباد میں قومی اور صوبائی اسمبلی کے اراکین کے علاوہ جماعت کے دیگر رہنما بھی موجود تھے لیکن اس اجلاس میں وہ کوئی حتمی فیصلے نہیں کر پائے۔ Ehtasabi Amal Lahore احتسابي عمل لاھور

لاہور ہائیکورٹ نے شہر میں اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبے کے راستے میں آنے والی 11 تاریخی عمارتوں کے قریب تعمیراتی کام کے تمام اجازت نامے منسوخ کرتے ہوئے ان عمارتوں کے قریب دو سو میٹر کی حدود میں ہر قسم کی تعمیرات پر پابندی کا فیصلہ برقرار رکھا ہے۔

لاہور ہائیکورٹ نے شہر میں اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبے کے راستے میں آنے والی 11 تاریخی عمارتوں کے قریب تعمیراتی کام کے تمام اجازت نامے منسوخ کرتے ہوئے ان عمارتوں کے قریب دو سو میٹر کی حدود میں ہر قسم کی تعمیرات پر پابندی کا فیصلہ برقرار رکھا ہے۔ Ehtasabi Amal Lahore احتسابي عمل لاھور

پاکستان کے الیکشن کمیشن نے وزیرِاعظم پاکستان نواز شریف کے خلاف حزب مخالف کی جماعتوں کی طرف سے دائر کی گئی درخواستوں پر وزیرِاعظم، پنجاب کے وزیرِ اعلیٰ اور وفاقی وزیر خزانہ سمیت چھ افراد کو نوٹس جاری کر دیے ہیں۔

پاکستان کے الیکشن کمیشن نے وزیرِاعظم پاکستان نواز شریف کے خلاف حزب مخالف کی جماعتوں کی طرف سے دائر کی گئی درخواستوں پر وزیرِاعظم، پنجاب کے وزیرِ اعلیٰ اور وفاقی وزیر خزانہ سمیت چھ افراد کو نوٹس جاری کر دیے ہیں۔ یہ درخواستیں حزب مخالف کی جماعتوں پاکستان پیپلز پارٹی، پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان عوامی تحریک نے دائر کی تھیں۔ Ehtasabi Amal Lahore احتسابي عمل لاھور

پی ٹی آئی کے ساؤنڈ سسٹم کے ٹرک میں آگ لگ گئی

راولپنڈی میں پی ٹی آئی کے ساؤنڈ سسٹم کے ٹرک میں آگ لگ گئی جس پر تھوڑی دیر بعد آگ پر قابو پا لیا گیا ۔ تحریک انصاف کے رہنما فیصل جاوید خان کا کہنا ہے کہ کنٹینرپر لگنے والی آگ کی تحقیقات کرا رہے ہیں، آگ کی ٹائمنگ اہم ہے، تاہم کنٹینر پر لگنے والی آگ سے جلسے پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ دیکھ رہے ہیں کہ آگ لگنے کا واقعہ کوئی شرارت تو نہیں؟ آگ خود لگی ہے تو کس وجہ سے لگی اس کا پتہ بھی چلارہے ہیں۔ Ehtasabi Amal Lahore احتسابي عمل لاھور

بھارتی اخبار کے مطابق بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی جلد ہی پاکستان کا دورہ کریں گے

نئی دہلی (ثناء نیوز) بھارتی اخبار کے مطابق بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی جلد  ہی پاکستان کا دورہ کریں گے ۔بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے نیپال دورے کے اختتام پذیر ہونے کے بعد بھارت کی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارتی حکومت کی پالیسیہے کہ ہمسائیہ ممالک کے ساتھ نئے سرے سے تعلقات کو بہتربنایا جائے اور اس کے لیے وزیراعظم پاکستان کادورہ کریں گے جس کے لیے حکومت پاکستان خاص کر وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف نے ان کودعوت بھی دی ہے۔نئی دہلی نے پہلے ہی اس بات کے اشارے دیئے ہیں کہ بھارتی وزیراعظم آنے والے مہینوں میں اسلام آباد کا دورہ کریں گے محکمہ خارجہ کے مطابق بھارت کبھی بھی اس بات کے حق میں نہیں رہا ہے کہ کسی ہمسائیہ ملک کے ساتھ کشیدگی یا محاذ آرائی رہے اور موجودہ حکومت کی بھی پالیسی واضح ہے اور بھارت کی موجودہ حکومت ہمسائیہ ممالک کو کس طرح ترجیح دے رہی ہے اور ان کے ساتھ تعلقات کو بہتر بنانے کے لیے پر عزم ہے ۔وزارت خارجہ کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق بھارتی حکومت کی جو خارجہ پالیسی ہے اس میں ہمسائیہ ممالک کے ساتھ رشتوں کو استوار کرنے کی ترجیح ...

وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کو پارلیمانی کمیٹی برائے انتخابی اصلاحات کا اتفاق رائے سے چیئرمین منتخب کرلیا گیا ہے

اسلام آباد(ثناء نیوز)وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کو پارلیمانی کمیٹی برائے  انتخابی اصلاحات کا اتفاق رائے سے چیئرمین منتخب کرلیا گیا ہے کمیٹی سولہ سیاسی جماعتوں کے پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں موجود 33نمائندوں پر مشتمل ہے پاکستان تحریک انصاف نے بھی کمیٹی کی سربراہی کیلئے سینیٹر اسحاق ڈارپر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ سولہ سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے ملکر انتخابی اصلاحات کیلئے کام شروع کر دیا ہے نو منتخب چیئرمین سینیٹر اسحاق ڈار نے عزم ظاہر کیا ہے کہ کمیٹی اتفاق رائے سے تین ماہ کے مقررہ وقت سے قبل اپنا ٹاسک مکمل کرلے گی تمام شراکت داروں سے تجاویز لی جائیں گی کمیٹی کا ماحول انتہائی خوشگوار ہے اور تمام جماعتوں کے اراکین کارروائی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں خیر سگالی کے جذبات کے تحت سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے بھی کمیٹی کے اراکین سے ملاقات کی اور انہیں اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی ہے کمیٹی کا پہلا باضابطہ اجلاس بدھ کوپارلیمنٹ ہاؤس کے آئینی روم میں منعقد ہوا قومی اسمبلی سیکرٹری کے حکام نے چیئرمین کے انتخاب کے عمل کی نگرانی کی کمیٹی میں 22ارکان قومی اسمبلی اور 11سی...