نظرانداز کرکے مرکزی مواد پر جائیں

اشاعتیں

اکشے کمار کو نیشنل ایوارڈ دیے جانے کا تنازع ختم ہونے کا نام ہی نہیں لے رہا۔ ہر ہفتے کوئی نہ کوئی دل جلا اس حوالے سے نا انصافی کی دہائی دینے کھڑا ہو جاتا ہے۔

اکشے کمار کو نیشنل ایوارڈ دیے جانے کا تنازع ختم ہونے کا نام ہی نہیں لے رہا۔ ہر ہفتے کوئی نہ کوئی دل جلا اس حوالے سے نا انصافی کی دہائی دینے کھڑا ہو جاتا ہے۔ بیچارے اکشے پریشان ہو کر کہہ بیٹھے کہ بھائی اگر ایسا ہے تو ایوارڈ واپس لے لو۔ اب منوج واجپئی نے بھی اپنے دل کے چھالے پھوڑنے شروع کر دیے جو فلم 'علی گڑھ' میں اپنی زبردست اداکاری کے لیے اس مقابلے میں شامل تھے۔ جب ایک پریس کانفرنس میں ان سے 64 ویں نیشنل ایوارڈ اکشے کمار کو دیے جانے کے بارے میں پوچھا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ اس طرح کا فیصلہ آپ کو پسند ہو یا نہ ہو تسلیم کرنا پڑتا ہے۔ منوج واجپئی کا کہنا تھا کہ اس ملک میں ایوارڈز کی بنیاد پر زندگی نہیں گزاری جا سکتی۔ تاہم منوج کا خیال تھا کہ انڈسٹری میں اتنے سال کے باوجود ان کی صلاحیتوں کا بھرپور استعمال نہیں کیا گیا۔ منوج اتنے سال انڈسٹری میں گزارنے کے باوجود بھی ایوارڈز کی سیاست کو نہیں سمجھ پائے حیرانی کی بات ہے Ehtasabi Amal Lahore احتسابي عمل لاھور

پاکستان میں حکومت اور فوجی قیادت میں 'ڈان لیکس' کے بارے میں باہمی اختلافات اس وقت کھل کر سامنے آ گئے جب ہفتے کو وزیر اعظم کی طرف سے ڈان لیکس انکوائری رپورٹ کی روشنی میں جاری ہونے والے نوٹیفیکیشن کو فوج نے مسترد کر دیا ہے۔

پاکستان میں حکومت اور فوجی قیادت میں 'ڈان لیکس' کے بارے میں باہمی اختلافات اس وقت کھل کر سامنے آ گئے جب ہفتے کو وزیر اعظم کی طرف سے ڈان لیکس انکوائری رپورٹ کی روشنی میں جاری ہونے والے نوٹیفیکیشن کو فوج نے مسترد کر دیا ہے۔ پاکستان کی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے سربراہ میجر جنرل آصف غفور نے ایک ٹویٹ میں وزیر اعظم ہاؤس کی جانب سے ڈان لیکس کے حوالے سے جاری کیے گئے اعلامیہ کی تردید کر دی ہے۔ انھوں نے اپنی ٹویٹ میں کہا: 'ڈان لیکس کے حوالے سے جاری کیا گیا اعلان انکوائری بورڈ کی سفارشات کے مطابق نہیں ہے۔ یہ نوٹیفیکیشن مسترد کیا جاتا ہے۔' قبل ازیں پاکستان کے وزیراعظم نواز شریف نے ڈان لیکس سے متعلق انکوائری کمیٹی کی سفارشات منظور کرتے ہوئے کہا ہے کہ خارجہ امور سے متعلق معاون خصوصی طارق فاطمی سے عہدہ لے لیا ہے۔ سنیچر کو وزیر اعظم ہاؤس سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم نے انکوائری کمیٹی کے 18ویں پیرے کی منظوری دی ہے۔ Ehtasabi Amal Lahore احتسابي عمل لاھور

کنگسٹن میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر ویسٹ انڈیز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی جس کے بعد میزبان ٹیم کی پہلی اننگز جاری ہے۔

کنگسٹن میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر ویسٹ انڈیز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی جس کے بعد میزبان ٹیم کی پہلی اننگز جاری ہے۔ اب سے کچھ دیر قبل کھانے کے وقفے تک ویسٹ انڈیز نے اپنی پہلی اننگز 71 رنز بنائے تھے اور اس کے چار کھلاڑی آؤٹ ہوئے تھے۔ پاکستان کی جانب سے محمد عامر نے دو جبکہ محمد عباس اور وہاب ریاض نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ Ehtasabi Amal Lahore احتسابي عمل لاھور

پاکستان کی قومی اسمبلی کے سپیکر نے وزیر اعظم نواز شریف کی اہلیت سے متعلق دائر کیا گیا ریفرنس ناکافی شواہد کی بنیاد پر مسترد کر دیا ہے۔

پاکستان کی قومی اسمبلی کے سپیکر نے وزیر اعظم نواز شریف کی اہلیت سے متعلق دائر کیا گیا ریفرنس ناکافی شواہد کی بنیاد پر مسترد کر دیا ہے۔ ادھر حکمراں جماعت کے ارکانِ قومی اسمبلی کی طرف سے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی نااہلی سے متعلق ریفرنس الیکشن کمیشن کو بھجوا دیا گیا ہے۔ نواز شریف کے خلاف ریفرنس عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کی طرف سے دائر کیا گیا تھا جس میں پاناما لیکس میں سامنے آنے والی آف شور کمپنیوں کی معلومات کے تناظر میں وزیرِ اعظم کو نااہل قرار دینے کی درخواست کی گئی تھی۔ Ehtasabi Amal Lahore احتسابي عمل لاھور

لاہور میں تحریک انصاف اور راول پنڈی میں عوامی تحریک کی ریلیاں ختم۔ عمران خان کہتے ہیں نون لیگ اپوزیشن کے ٹی او آرز مان جا ئے یا 4سوالوں کا جواب دیں۔

لاہور میں تحریک انصاف اور راول پنڈی میں عوامی تحریک کی ریلیاں ختم۔ عمران خان کہتے ہیں نون لیگ اپوزیشن کے ٹی او آرز مان جا ئے یا 4سوالوں کا جواب دیں۔ نواز شریف پارک لین کی اپارٹمنٹس کی خریداری کے لیٹر کی کاپی دکھادیں۔فلیٹس کے لیے اربوں روپے کہاں سے آئے ؟پیسہ ملک سے باہر کیسے گیا؟اور کیا اس پیسے پر ٹیکس دیا؟۔ جوابات نہ ملے تو عید کے بعد رائےونڈ جائیں گے۔ سپریم کورٹ سے درخواست ہے کہ نواز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالیں ادھر پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری نے پنڈی میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری تحریک کے تین مرحلے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج وڈیو لنک کے ذریعے خطاب کا پہلا راؤنڈ مکمل ہو گیا ہے ۔دو مرحلے ابھی باقی ہیں اسلام آباد جانا ہے یا جاتی امراء ؟اور کارکنوں سے ہاتھ اٹھوا کر رائے پوچھی۔ طاہر القادری کہتے ہیں کہ کارکنوں کا ووٹ 100فیصد رائےونڈ جانے کے حق میں آیا ہے،اسلام آباد اور جاتی امراء جانے کا حق محفوظ رکھتا ہوں۔اگلے دو مرحلے باقی ہیں، جب چاہیں گے اعلان کردیں گے،مگر خا نہ جنگی نہیں چاہتے۔ Ehtasabi Amal Lahore احتسابي عمل لاھور

پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے شہر مردان میں ہونے والے خودکش حملے میں 12 افراد ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ دارالحکومت پشاور میں سکیورٹی فورسز سے مقابلے میں چار خودکش حملہ آور بھی مارے گئے ہیں۔

پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے شہر مردان میں ہونے والے خودکش حملے میں 12 افراد ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ دارالحکومت پشاور میں سکیورٹی فورسز سے مقابلے میں چار خودکش حملہ آور بھی مارے گئے ہیں۔ مردان پولیس کے مطابق یہ خودکش دھماکہ ضلع کچہری کے احاطے میں ہوا اور مرنے والوں میں وکلا اور پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔ مردان میں سرکاری ریسکیو ادارے 1122 کے ترجمان بلال احمد فیضی کے مطابق دھماکے میں ہلاکتوں کی تعداد 12 ہو گئی ہے جبکہ 54 زخمی ہیں۔ مردان کے ضلعی پولیس افسر فیصل شہزاد نے نامہ نگار عزیز اللہ خان کو بتایا کہ ’حملہ آور نے پہلے ضلع کچہری کے داخلی دروازے پر دستی بم پھینکا، جس سے پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔‘ ان کے مطابق پولیس اہلکاروں کی فائرنگ پر حملہ آور کچہری کے اندر کی جانب بھاگا اور خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔ دھماکے کے بعد سکیورٹی فورسز کے اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور ججوں اور وکلا سمیت دیگر افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا۔ خیال رہے کہ پاکستان میں گذشتہ کچھ عرصے سے وکلا کو شدت پسندی کے واقعات میں ہدف بنانے کا رجحان سامنے آیا ہے اور گذشتہ ماہ ہی میں کوئٹہ میں ہسپت...

لاڑکانہ میں فائرنگ سے پولیو ورکر خاتون زخمی ہوگئی ،ملزم نے خاتون کی دوستی ختم کرنے پر فائرنگ کی ۔

لاڑکانہ میں فائرنگ سے پولیو ورکر خاتون زخمی ہوگئی ،ملزم نے خاتون کی دوستی ختم کرنے پر فائرنگ کی ۔ تین روزہ پولیو مہم کے آخری روز لاڑکانہ کے لاہوری محلہ میں خاتون پولیو ورکر پر ایک نوجوان نے فائرنگ کردی جس سے خاتون زخمی ہوگئی ۔زخمی خاتون کو موقع پر موجود لوگوں نے فوری طور پر چانڈکا میڈیکل اسپتال منتقل کردیا ہے۔ پولیس کی ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزم نے دوستی ختم کرنے پر فائرنگ کی ہے۔ملزم کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیاگیا ہے۔ geo  Ehtasabi Amal Lahore احتسابي عمل لاھور