کراچی (ثناء نیوز ) کراچی کے مختلف علاقوں میں تشدد اور فائرنگ کے واقعات میں مزید 9 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹے میں جاں بحق افراد کی تعداد 14 ہو گئی ۔ پولیس کے مطابق رات گئے سپر ہائی وے کے نزدیک گڈاب ٹاؤن کے علاقہ ناگوری ٹاپ کے قریب نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے تین افراد کو قتل کر دیا نعشوں کو عباسی شہید ہسپتال منتقل کر دیا گیا بلدیہ میں چاندنی چوک کے علاقہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہو گیا جبکہ بغدادی تھانہ کی حدود سے دو افرد کی نعشیں ملی ہیں مقتولین کو اغواء کے بعد تشدد اور فائرنگ کر کے ہلاک کیا گیا ۔ پولیس کے مطابق مقتولین کی شناخت آصف اور ایوب کے نام سے ہوئی ہے جبکہ گلستان جوہر میں رابعہ سٹی کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہو گیا ۔ مقتول کی عمر 25 سے 30 سال کے درمیان بتائی جاتی ہے جبکہ بلدیہ ٹاؤن کے علاقہ سے بھی ایک سخص کی نعش برآمد ہوئی جبکہ ایک شخص کی نعش کھارا در کے علاقہ سے بھی برآمد ہوئی کھوکھر پار کے علاقہ سے ایک خاتون کی نعش برآمد ہوئی ۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی پرتشدد واقعات میں کراچی کے مختلف علاقوں میں سات افراد کو ہلا...
Newspaper in Pakistan,since 1997.(Need Reporters from all the cities of Pakistan) ehtasabiamal@gmail.com (For website SponsorShip Contact us ھفت روذھ احتسابي عمل لاھور