نظرانداز کرکے مرکزی مواد پر جائیں

اشاعتیں

جرمن پارلیمان کے ایوان زیریں میں بچوں کے ختنوں کے حوالے سے ایک اہم قرار داد منظور کر لی گئی

کولون(ثناء نیوز )جرمن پارلیمان کے ایوان زیریں میں بچوں کے ختنوں کے حوالے سے ایک اہم قرار داد منظور کر لی گئی۔ اس سے قبل کولون کی ایک ڈسٹرکٹ کورٹ نے ختنے کو جسمانی نقصان قرار دیا تھا۔ جرمن پارلیمان کے ایوان زیریں میں منظور کی گئی اس قرار داد میں سبھی بڑی سیاسی جماعتوں نے متفقہ طور پر کہا ہے کہ بچوں کا ختنہ ایک مذہبی حق ہے، جسے تحفظ فراہم کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے۔ جرمنی کی سیاسی جماعتوں نے کولون شہر کی ایک مقامی عدالت کے اس فیصلے کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا، جس میں ختنے کو سنگین جسمانی نقصان قرار دیا گیا تھا۔ کولون کی ایک ڈسٹرکٹ کورٹ کی طرف سے ختنے کو جسمانی نقصان قرار دیے جانے پر جرمنی میں مسلمان اور یہودی کمیونٹی میں ایک بحث شروع ہو گئی تھی۔جرمن چانسلر انگیلا میرکل کی اتحادی حکومت نے عہد ظاہر کیا ہے کہ وہ جلد ہی اس حوالے سے قانون سازی کرے گی تاکہ ختنوں کے نتیجے میں پیدا ہونے والی ممکنہ طبی یا معاشرتی پیچیدگیوں کے باعث ڈاکٹروں یا والدین کے خلاف قانونی کارروائی نہ کی جا سکے۔ ناقدین کے بقول حکومت کی طرف سے اس مسئلے پر جتنی جلدی ردعمل ظاہر کیا گیا ہے، اس سے اِس معاملے کی نزاکت کا بخوبی...

پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر ایک بار پھر 15ارب ڈالر کے قریب پہنچ گئے اور زرمبادلہ کے کل ذخائر 14ارب93کروڑ95لاکھ ڈالر ہو گئے

کراچی ( ثناء نیوز )پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر ایک بار پھر 15ارب ڈالر کے قریب پہنچ گئے اور زرمبادلہ کے کل ذخائر 14ارب93کروڑ95لاکھ ڈالر ہو گئے۔اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق 13جولائی کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران سٹیٹ بنک کے اپنے زرمبادلہ کے ذخائر 10ارب50کروڑ16لاکھ ڈالر اور کمرشل بینکوں کے ذخائر 4ارب43کروڑ79لاکھ ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے۔ماہرین کا خیال ہے کہ امریکہ سے ملنے والی امداد کے بعد پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر 16ارب ڈالر سے بڑھ جائیں گے ۔

امریکی ریاست کولوراڈو میں امریکی فلم ڈارک نائیٹ رائزز کے پریمےئر کے دوران نا معلوم افراد نے سینما میں گھس کر فائرنگ کر دی جس کے نتیجہ میں 14 افراد ہلاک اور 40 سے زائد زخمی ہو گئے

کولوراڈو (ثناء نیوز ) امریکی ریاست کولوراڈو میں امریکی فلم ڈارک  نائیٹ رائزز کے پریمےئر کے دوران نا معلوم افراد نے سینما میں گھس کر فائرنگ کر دی جس کے نتیجہ میں 14 افراد ہلاک اور 40 سے زائد زخمی ہو گئے امریکی ریاست کولوراڈو کے شہر اروڈا کے نواح میں موجود سینما میں نئی فلم ڈارک نائٹ رائزز کی نمائش کے دوران فائرنگ سے14 افراد ہلاک ہو گئے جبکہ 40 سے زائد افراد زخمی ہو گئے مقامی میڈیا کے مطابق دو افراد فائرنگ میں ملوث ہیں جنہوں نے گیس ماسکس پہن رکھے تھے فائرنگ سے پہلے حملہ آوروں نے گیس کا دھماکہ بھی کیا تھا پولیس نے لوگوں کو سینما سے باہر نکال کر سینما کی تلاشی شروع کر دی ہے جبکہ جائے حادثہ سے پولیس نے ایک شخص کو گرفتار کر لیا ہے جس سے تحقیقات کی جا رہی ہے دوسری جانب زخمیوں کو ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے اور ہلاکتوں میں اضافہ کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے ۔

سپریم کورٹ میں آئیندہ ہفتہ مقدمات کی سماعتکے لیے دولارجر بینچ ایک ڈویژن بینچ اور ایک تین رکنی بینچ تشکیل دے دیا گیا ہے

اسلام آباد (ثناء نیوز )سپریم کورٹ میں آئیندہ ہفتہ مقدمات کی سماعت کے لیے دولارجر بینچ ایک ڈویژن بینچ اور ایک تین رکنی بینچ تشکیل دے دیا گیا ہے جو بلوچستان ٹارگٹ کلنگ، ایفی ڈرین کورٹ کیس ، اراکین پارلیمان کی دوہری شہریت، توہین عدالت کے نئے قانون کے خلاف مقدمات، این آر او عملدر آمد کیس،وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف اور وفاقی مشیر داخلہ رحمان ملک کے خلاف توہین عدالت کے مقدمات سمیت دیگر اہم مقدمات کی سماعت کریں گے۔ چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بینچ جسٹس میاں شاکر اللہ جان ، جسٹس تصدق حسین جیلانی، جسٹس جواد ایس خواجہ اور جسٹس خلجی عارف حسین پر مشتمل ہے جو پیر کو توہین عدالت کے نئے قانون کے خلاف دائر 18 مقدمات کی سماعت کرے گا۔ جسٹس آصف کھوسہ کی سربراہی میں جسٹس امیر یان مسلم ، جسٹس اعجاز افضل خان، جسٹس اعجاز چوہدری اور جسٹس شیخ عظمت سعید پر مشتمل لارجربینچ بدھ 25 جولائی کو این آر او عملدر آمد کیس کی سماعت کرے گا اس مقدمہ کی سماعت کے لیے عدالت نے وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کو حکم دے رکھا ہے کہ وہ صدر آصف علی زر داری کے خلاف سوئس عدالتوں میں مقدمات کھولنے کے لیے خط لکھ...

وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ کو مضبوط بنانے اور اس کی بالادستی کے ایجنڈے پر عملدر آمد جاری رہے گا

اسلام آباد (ثناء نیوز ) وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے  کہ پارلیمنٹ کو مضبوط بنانے اور اس کی بالادستی کے ایجنڈے پر عملدر آمد جاری رہے گا۔ قوم کی یہی اجتماعی دانش گاہ ان کے احساسات ، جذبات کی حقیقی ترجمان ہے۔ جمہوری و سیاسی قوتوں کے درمیان ہم آہنگی کے لیے کوئی دقیقہ فروگزاشت اٹھا نہیں رکھیں گے۔ تمام سیاسی جماعتوں کو بھی اپنی اس ذمہ داری کا احساس کرنا چاہیے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو عوامی نیشنل پارٹی کے وفد اور نائب وزیر اعظم چوہدری پرویز الٰہی سے الگ الگ ملاقاتوں میں کیا۔ متذکرہ حکومتی اتحادی جماعت کے وفد نے سینیٹر زاہد خان کی قیادت میں ملاقات کی۔ عوامی نیشنل پارٹی کے وفد سے ملاقات میں وزیر اعظم کے دورہ افغانستان پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفد نے اس توقع کا اظہار کیا کہ آنے والے دنوں میں پاکستان اور افغانستان کے تعلقات میں مزید بہتری آئے گی۔ اتحادی جماعت نے حکومت کی خطے میں پڑوسی ممالک کے ساتھ تعلقات میں فروغ کے لیے کاوشوں کی تعریف کی۔ علاقائی ممالک کے ساتھ دو طرفہ تعاون میں اضافے کی پالیسی کو وقت کی اہم ترین ضرورت قرار دیا۔ اتحادی جماعت نے پارلیمنٹ کی بالادستی ا...

برما میں انتہا پسندوں و عسکریت پسندوں کیجانب سے مسلمانوں کو تہہ تیغ کر نے کے خلاف جمعہ کو ملک بھر میں دینی و مذہبی جماعتوں اور وفاق المدارس العربیہ پاکستان کی کال پر یوم احتجاج کے طور پر منایا گیا

اسلام آباد(ثناء نیوز ) برما میں انتہا پسندوں و عسکریت پسندوں کی جانب سے مسلمانوں کو تہہ تیغ کر نے کے خلاف جمعہ کو ملک بھر میں دینی و مذہبی جماعتوں اور وفاق المدارس العربیہ پاکستان کی کال پر یوم احتجاج کے طور پر منایا گیا۔ مسلمانوں کے وسیع پیمانے پر قتل و غارت گری کے خلاف عالمی برادری بالخصوص اقوام متحدہ کی بے حسی کی مذمت کرتے ہوئے شدید غم و غصہ کا اظہار کیا گیا ہے۔ ملک بھر کی مساجد میںنماز جمعہ کے اجتماعات میں برما کے مسلمانوں کی سلامتی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔ متاثرہ خاندانوں سے یکجہتی کا اظہار کیا گیا۔ حکومت پاکستان سے برما کے انتہا پسندوں کے مسلمانوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کا سخت نوٹس لینے اور برما کی حکومت سے اس بارے میں باضابطہ احتجاج کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔ ملک بھر کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں برما کے مسلمانوں کے قتل عام کے خلاف احتجاجی ریلیاں اور جلوس نکالے گئے۔ بڑے شہروں میں مظاہرے بھی کیے گئے۔ دینی و مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ برما میں مسلمانوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کا سلسلہ عروج پر ہے عالمی برادری بالخصوصی عالمی اسلام کی خاموشی سے امہ میں شدی...

ایک تازہ رپورٹ کے مطابق آسٹریلیا میں ہجرتکرنے والے سب سے زیادہ افراد کا تعلق بھارت سے ہو گیا ہے

سڈنی(ثناء نیوز )ایک تازہ رپورٹ کے مطابق آسٹریلیا میں ہجرت کرنے والے سب سے زیادہ افراد کا تعلق بھارت سے ہو گیا ہے۔ یہ پہلی مرتبہ ہے کہ بھارت نے چین اور برطانیہ کو اس میدان میں شکست دی ہے۔ آسٹریلوی وزارت داخلہ کے مطابق بھارت نے تارکین وطن کی تعداد کے حوالے سے چین اور برطانیہ کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کیے جانے والے اعداد و شمار کے مطابق 2011 اور 2012 میں دنیا بھر سے ایک لاکھ پچاسی ہزار افراد کو آسٹریلیا میں امیگریشن دینے کے پروگرام کے تحت ویزے جاری کیے گئے۔ ان میں سے 29 ہزارکا تعلق بھارت سے تھا۔ اس طرح اس دوران ہجرت کر کے آسٹریلیا آنے والوں میں سے15.7فیصد صرف بھارتی تھے۔ تارکین وطن سے متعلق وزارت کے آسٹریلوی وزیر کرس بوون نے بتایا کہ یہ پہلی مرتبہ ہے کہ بھارت پروفیشنل امیگریشن پروگرام میں سرفہرست آیا ہے۔ ان کے بقول چین 25 ہزار پانچ سو افراد کے ساتھ دوسرے جبکہ اس فہرست میں25,275 افراد کے ساتھ برطانیہ تیسرے نمبر پر ہے۔آسٹریلیا میں بھارتی باشندوں کے خلاف رونما ہونے والے چند ناشگفتہ واقعات کے بعد دونوں ملکوں کے درمیان سفارتی سطح پر کشیدگی پیدا ہو گئی تھی ۔بوون نے مز...