نظرانداز کرکے مرکزی مواد پر جائیں

اشاعتیں

اسحاق ڈار پارلیمانی کمیٹی برائے انتخابی اصلاحات کے اتفاق رائے سے چیئرمین منتخب

اسلام آباد(ثناء نیوز)وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کو پارلیمانی کمیٹی برائے  انتخابی اصلاحات کا اتفاق رائے سے چیئرمین منتخب کرلیا گیا ہے کمیٹی سولہ سیاسی جماعتوں کے پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں موجود 33نمائندوں پر مشتمل ہے پاکستان تحریک انصاف نے بھی کمیٹی کی سربراہی کیلئے سینیٹر اسحاق ڈارپر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ سولہ سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے ملکر انتخابی اصلاحات کیلئے کام شروع کر دیا ہے نو منتخب چیئرمین سینیٹر اسحاق ڈار نے عزم ظاہر کیا ہے کہ کمیٹی اتفاق رائے سے تین ماہ کے مقررہ وقت سے قبل اپنا ٹاسک مکمل کرلے گی تمام شراکت داروں سے تجاویز لی جائیں گی کمیٹی کا ماحول انتہائی خوشگوار ہے اور تمام جماعتوں کے اراکین کارروائی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں خیر سگالی کے جذبات کے تحت سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے بھی کمیٹی کے اراکین سے ملاقات کی اور انہیں اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی ہے کمیٹی کا پہلا باضابطہ اجلاس بدھ کوپارلیمنٹ ہاؤس کے آئینی روم میں منعقد ہوا قومی اسمبلی سیکرٹری کے حکام نے چیئرمین کے انتخاب کے عمل کی نگرانی کی کمیٹی میں 22ارکان قومی اسمبلی اور 11سی...

جسٹس ریٹائرڈ میر ہزار خان کھوسو کو ملک کا نگراں مقرر کر دیاگیا

پاکستان کی قومی اسمبلی کی تحلیل کے آٹھ دن بعد الیکشن کمیشن نے کثرتِ رائے سے حکومت کے نامزد کردہ جسٹس ریٹائرڈ میر ہزار خان کھوسو کو ملک کا نگراں مقرر کر دیاگیا  ہے۔ "  Ehtasabi Amal Lahore احتسابي عمل لاھور How good is life in this world for a believer because he uses it to prepare his provisions for Paradise. And how evil it is for a disbeliever who uses it to prepare his provisions for Hell - Hasan al-Basri [not a hadith]

پاکستان مسلم لیگ (ن)کے مرکزی رہنما چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ الیکشن میں کسی سے اتحاد نہیں سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہوگی

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے مرکزی رہنما چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ الیکشن میں کسی سے اتحاد نہیں سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہوگی پس پردہ مک مکا پر یقین نہیں رکھتا جو کچھ ہوگا دن کے اجالے میں ہوگا آئین اور قانون کے مطابق کام کررہے ہیں الیکشن کمیشن جسے نگران وزیر اعظم بنائیگا قبول ہوگا نگراں وزیراعظم کے حوالے سے پیپلزپارٹی نے جو نام دیئے ان کے ایوان صدرمیں چکرلگانے کے ثبوت ہیں سندھ میں آئینی ترمیم کے منافی فیصلے ہوئے گور نر سندھ پیر پگاڑا سے ملنے کیلئے بار بار پیغامات بھیج رہے ہیں سندھ میں اپوزیشن کا کر دار سابق اتحادی کررہے ہیں عدالتوں اور الیکشن کمیشن کو سند ھ میں دھاندلی پر توجہ دینی چاہیے ۔جمعہ کو میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے چوہدری نثار علی خان نے کہاکہ آئینی طریقہ کار کے مطابق نگران سیٹ اپ پر مشاورت جاری رہے اگر معاملہ الیکشن کمیشن کے پاس چلا جائے تو کسی کو اعتراض نہیں ہونا چاہیے۔ Ehtasabi Amal Lahore احتسابي عمل لاھور How good is life in this world for a believer because he uses it to prepare his provisions for Paradise. And how evil it is for a disbeliever who ...

حکمران اتحاد کی جانب سے آئندہ تین چار روز میں اسمبلیوں کی تحلیل ، غیر جانبدار نگران وفاقی وصوبائی حکومتوں کے معاملات پر اہم اعلانات متوقع ہیں

اسلام آباد ( نیوز ایجنسیز )حکمران اتحاد کی جانب سے آئندہ تین چار روز میں اسمبلیوں کی تحلیل ، غیر جانبدار نگران وفاقی وصوبائی حکومتوں کے معاملات پر اہم اعلانات متوقع ہیں ۔ حکومت کی جانب سے اسمبلیاں توڑنے ، نگران وزیراعظم اور انتخابات کی مجوزہ تاریخ پر مشاورت کا سلسلہ جاری ہے ۔ ذرائع دعویٰ کررہے ہیں کہ اس حوالے سے آئندہ چار روز انتہائی اہم ہیں۔ حکومت کی جانب سے اہم اعلانات متوقع ہیں۔ اپوزیشن کی طرح حکمران اتحاد میں بھی عام انتخابات کے حوالے سے نگران وزیر اعظم کی نامزدگی کے لیے اتحادیوں سے دو دو نام طلب کر لیے گئے ہیں۔ اتحادی جماعتوں سے کہا گیا ہے کہ وہ صدر آصف علی زرداری کو آئندہ 3 یا 4 روز میں نگران و زیراعظم کے بارے میں اپنی تجاویز سے آگاہ کر دیں گے وزیر قانون و انصاف فاروق ایچ نائیک نے اتحادیوں کو صدمملکت کے پیغام سے آگاہ کر دیا ہے۔ذرائع کے مطابق صدر مملکت نے برطانیہ سے نگران وزیراعظم کے معاملے پر ایوان صدر کو بعض ہدایات جاری کیں تھی ان ہدایات کے تحت وزیر قانون ہدایت کی گئی تھی کہ وہ فوری طور پر اتحادی جماعتوں سے رابطے کریں اور نگران وزیر اعظم کے لیے ان سے دو دو نام لیں۔وزیر قا...

مسلم لیگ(ن)کے سربراہ میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ جنگ اور طاقت آزمائی کسی مسئلے کا حل نہیں۔ بارود اور خون کے کھیل سے نفرتیں پھیلتی اور دوریاں پیدا ہوتی ہیں

اسلام آباد)مسلم لیگ(ن)کے سربراہ میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ جنگ اور طاقت آزمائی کسی مسئلے کا حل نہیں۔ بارود اور خون کے کھیل سے نفرتیں پھیلتی اور دوریاں پیدا ہوتی ہیں۔ پاکستان اس کی بھاری قیمت ادا کر رہا ہے۔ طالبان کی طرف سے مذاکرات کی پیش کش کو سنجیدگی سے لینا چاہئے کیوں کہ پاکستان کے عوام کو امن کی ضرورت ہے۔ اپنے ایک بیان میں نواز شریف نے کہا کہ حکومت، طالبان سے مذاکرات کے لئے بلاتاخیر سنجیدہ، بامقصد اور نتیجہ خیز عمل کا آغازکرے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن)نے ہمیشہ مسائل کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کے عمل کی حمایت کی ہے۔ پارلیمنٹ کی طرف سے منظور کردہ قراردادوں میں بھی زور دیا گیا ہے کہ معاملات کو درست کرنے کے لئے ٹھوس اقدامات کئے جائیں۔ قوم امن چاہتی ہے، جس کے بغیر ترقی و خوشحالی کا تصور بھی نہیں کیا جاسکتا۔ مسلم لیگ(ن)کے صدر نے کہا کہ تمام متعلقہ فریقوں کو قوم و ملک کے مفاد کی خاطر خلوص اور کھلے دل کے ساتھ مذاکرات کا آغاز کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کے ریکارڈ کے پیش نظر شاید کوئی بھی اس کی ضمانت نہ دے سکے لیکن ہم اس مذاکراتی عمل کی حمایت کرتے ہیں۔ Ehtasabi Amal L...

پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا کہ پاکستان مےں ووٹ کے ذرےعے آئندہ انتخابات مےںا نقلاب آنےوالا ہے ‘پاکستان سے کر پشن کے خاتمے کے بغےر مسائل کا حل ممکن نہےں ‘ پاکستان اور بھارت کے اچھے تعلقات دنیا میں امن کےلئے ضروری ہیں‘ڈراﺅن حملے پاکستان کی سالمےت اور خودمختاری پر حملے ہےں جن سے دہشتگردی مےں کمی نہےں اضافہ ہوتا ہے ‘امر ےکہ سمےت سب کو پاکستان کی سالمےت اور خودمختاری کا احترام کر نا چاہےے ‘ہم طاہر القادری کے تبدےلی کے منصوبے کی مکمل حماےت کرتے ہےں‘اگر ضرورت پڑی تو تحریک انصاف ڈاکٹرطاہرالقادری سے بھی بڑا دھرنا کرکے دکھائے گی

ڈیوس(نیوز ایجنسیز  آئی اےن پی) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا کہ پاکستان مےں ووٹ کے ذرےعے آئندہ انتخابات مےںا نقلاب آنےوالا ہے ‘پاکستان سے کر پشن کے خاتمے کے بغےر مسائل کا حل ممکن نہےں ‘ پاکستان اور بھارت کے اچھے تعلقات دنیا میں امن کےلئے ضروری ہیں‘ڈراﺅن حملے پاکستان کی سالمےت اور خودمختاری پر حملے ہےں جن سے دہشتگردی مےں کمی نہےں اضافہ ہوتا ہے ‘امر ےکہ سمےت سب کو پاکستان کی سالمےت اور خودمختاری کا احترام کر نا چاہےے ‘ہم طاہر القادری کے تبدےلی کے منصوبے کی مکمل حماےت کرتے ہےں‘اگر ضرورت پڑی تو تحریک انصاف ڈاکٹرطاہرالقادری سے بھی بڑا دھرنا کرکے دکھائے گی کیوں کہ ہماری جماعت کو نوجوانوں کی ایک بڑی تعداد کے ساتھ ساتھ عوام کی بھی حمایت حاصل ہے۔ وہ ےہاں اقتصادی کانفرنس کے موقع پر متعدد غیر ملکی ٹی وی چینلز اور دیگر میڈیا کو انٹر وےوز دے رہے تھے۔ عمران خان نے کہا کہ آنے والے انتخابات انکی زندگی کا سب سے بڑا میچ ہے۔ انہوں نے کہا بدعنوان سیاستدانوں ملک کو زبردست نقصان پہنچایا ہے اس لئے ہر شخص ملک میں تبدیلی چاہتا ہے‘ ملک میں ووٹ کے ذریعے انقلاب آئے گاپاکستان کی نوجوان...

۔چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے اڈیالہ جیل سے لاپتہ ہونے والے قیدیوں سے متعلق کیس کی سماعت کی ۔سپریم کورٹ نے راولپنڈی کی اڈیالہ جیل سے خفیہ اداروں کی تحویل میں دیئے گئے قیدیوں کے حوالے سے مقدمہ کی سماعت کے دوران سیکرٹری فاٹا جمال ناصر کی جانب سے پیش کی گئی رپورٹ مسترد کرتے ہوئے قرار دیا ہے کہ ملزمان کے خلاف ثبوت نہیں ہے تو انہیں رہا کیا جائے ورنہ سخت حکم جاری کیا جائے گا۔عدالت کا کہنا تھا کہ بغیر مقدمہ حراست میں رکھنے کا اختیار کسی کو حاصل نہیں۔اگر یہ قیدی عسکریت پسند بھی ہیں تو ان کے ساتھ قانون کے مطابق سلوک کیا جانا چاہیئے

اسلا م آباد (نیوز ایجنسیز ثناء نیوز) حکومت نے پاڑہ چنار میں خفیہ اداروں کے حراستی مرکز میں قید ان سات افراد پر قبائلی علاقوں کے قانونی نظام ایف سی آر کے تحت مقدمات چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔یہ ساتوں افراد ساڑھے تین سال قبل راولپنڈی کی اڈیالہ جیل کے باہر سے لاپتہ ہونے والے گیارہ افراد میں سے ہیں جبکہ دو سگے بھائیوں سمیت باقی چار افراد کا انتقال ہو چکا ہے۔ادھر اڈیالہ جیل کے باہر سے لاپتہ ہونے والے افراد کے معاملے کی سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ حکومت ان افراد کے بارے میں فیصلہ کرے اور اگر اس ضمن میں فیصلہ آیا تو اس کے نتائج سب کو بھگتنا پڑیں گے۔چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے اڈیالہ جیل سے لاپتہ ہونے والے قیدیوں سے متعلق کیس کی سماعت کی ۔سپریم کورٹ نے راولپنڈی کی اڈیالہ جیل سے خفیہ اداروں کی تحویل میں دیئے گئے قیدیوں کے حوالے سے مقدمہ کی سماعت کے دوران سیکرٹری فاٹا جمال ناصر کی جانب سے پیش کی گئی رپورٹ مسترد کرتے ہوئے قرار دیا ہے کہ ملزمان کے خلاف ثبوت نہیں ہے تو انہیں رہا کیا جائے ورنہ سخت حکم جاری کیا جائے گا۔عدالت کا کہنا تھا کہ بغیر مقدمہ حراست میں رکھنے کا اختیا...