نظرانداز کرکے مرکزی مواد پر جائیں

اشاعتیں

یکم جولائی سے پٹرولیم مصنوعات اور سی این جی کی قیمتیں 18 فی صد کم کر دی گئیں ہیں

اسلام آباد (ثناء نیوز )یکم جولائی سے پٹرولیم مصنوعات اور سی این جی کی قیمتیں  18 فی صد کم کر دی گئیں ہیں۔اوگرا نے نوٹیفیکشن جاری کر دیے ہیں نو ٹیفیکشن کے مطابق پٹرول 5.02روپے فی لیٹر ،ہائی آکٹین 6.44روپے ،ہائی سپیڈ ڈیزل 2.48 روپے ،لائٹ ڈیزل 2.86 روپے سستا کردیا گیا ہے۔ یکم جولائی سے پٹرول کی نئی قیمت 84.49روپے فی لیٹر ،ہائی آکٹین 106.88روپے ،ہائی سپیڈ ڈیزل 97.21روپے اورلائٹ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 86 پیسے کمی کی گئی ہے نئی قیمت 83.71روپے فی لیٹرکردی گئی ہے۔ مٹی کا تیل 2.54 روپے فی لیٹر سستا ہوگیا ہے مٹی کے تیل کی نئی قیمت 86.25روپے فی لیٹر ہوگی۔پی ایس او کی جانب سے درآمد کردہ مہنگے پٹرول کی قیمت آئندہ ماہ کی قیمتوں میں ایڈجسٹ کی جائے گی۔سی این جی کی قیمت میں 5 روپے کمی کی گئی ہے ریجن ون میں چار روپے 59پیسے کمی کے ساتھ نئی قیمت 77روپے38پیسے ریجن ٹو میں سی این جی 4روپے57 پیسے کم کی گئی ہے اس ریجن میں نئی قیمت 70روپے68 پیسے ہو گی۔ہفتہ کی شام اوگرا نے دو الگ الگ نوٹی فکیشن جاری کر دیئے۔۔

وزیر دفاع سید نوید قمر نے واضح کیا ہے کہ پاکستان سلالہ چیک پوسٹ کے واقعے پر امریکا سے معافی کے مطالبے پر قائم ہے

اسلام آباد (ثناء نیوز ) وزیر دفاع سید نوید قمر نے واضح کیا ہے کہ پاکستان سلالہ  چیک پوسٹ کے واقعے پر امریکا سے معافی کے مطالبے پر قائم ہے، امریکا سے تعلقات قومی مفاد کے مطابق ہوں گے۔قومی ائیر لائن کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا نیٹو سپلائی کی بحالی سے متعلق فیصلہ قومی اور عوامی مفاد میں کیا جائے گا، پاکستان عالمی برادری سے الگ تھلگ نہیں رہ سکتا۔ عالمی برادری سے مساوی بنیادوں پر تعلقات کے خواہاں ہیں۔پی آئی اے کے ایم ڈی قمر سلیمان نے کہا کہ حج آپریشن کے انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی ہے، پی آئی اے کو ایک سال میں اپنے پاوں پر کھڑا کرنے کے وعدے پر قائم ہیں۔۔

صوبائی دارالحکومت کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کا سلسلہ جاری

کراچی (ثناء نیوز )صوبائی دارالحکومت کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کا سلسلہ  جاری ہے جمعہ کو شہر کے مختلف علاقوں میں فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں چار افراد ہلا ک ہو گئے ہیں ،جبکہ رینجرز اورپولیس نے مختلف کارروائیوں میں ایک مغوی کو بازیاب کرا کے 5 اغواکاروں سمیت ایک ٹارگٹ کلرکوگرفتارکرلیا ہے۔دریں اثناء لیاقت آباد کے علاقے میں مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو بھی ہلاک ہو گیاجبکہ اس کا ساتھی فرار ہو گیا۔پولیس ذرائع کے مطابق ماڑی پور روڈ سے متصل سپارکو روڈ کے قریب سے ایک شخص کی لاش ملی،جس کے ہاتھ اور پاؤں بھی رسیوں سے بندھے ہوئے تھے،مقتول کی شناخت 30 سالہ در محمد کے نام سے ہوئی ہے، شیرشاہ کے علاقے میں پنکھا ہوٹل کے قریب مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا ،جبکہ سپر ہائی وے کے قریب سے ایک شخص کی بوری بند لاش ملی ہے، مقتول کی شناخت نہیں ہو سکی ہے، ادھر گارڈن کے علاقے میں رام سوامی سے ایک شخص کی لاش ملی، مقتول کو گولیاں مار کر ہلاک کیا گیا ہے،،دوسری جانب لیاقت آباد نمبر 10 کے قریب پولیس مقابلے کے دوارن ایک مبینہ ڈاکو ہلاک ہو گیا جبکہ اسکا ایک ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ہے پولیس ...

قومی اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے وزارت داخلہ اور اس کے ماتحت اداروں کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے سیکرٹری داخلہ سے ایک ہفتہ میں وی آئی پی کی سیکورٹی پر دو ارب روپے سے زائد کے اخراجات کی تفصیلات مانگ لیں

اسلام آباد(ثناء نیوز ) قومی اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے وزارت  داخلہ اور اس کے ماتحت اداروں کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے سیکرٹری داخلہ سے ایک ہفتہ میں وی آئی پی کی سیکورٹی پر دو ارب روپے سے زائد کے اخراجات کی تفصیلات مانگ لیں ۔ کمیٹی نے غیر مجاز شخصیات ،وزیر اعظم ،وزراء اعلیٰ، ارکان پارلیمنٹ کے رشتہ داروں کو سیکورٹی کی گاڑیاں دینے اور ان کی حفاظت کے لیے سیکورٹی اہلکار تعینات کرنے کے بارے میں بھی رپورٹ طلب کر لی ہے۔ پی اے سی نے اخراجات کا حساب کتاب پیش نہکرنے پر رینجرز کے آڈٹ اعتراضات کو نمٹانے سے انکار کر دیا ہے۔ ایک ہفتہ میں فرنیٹر کور ، فرنیٹر کانسٹیبلری ، دیگر سول آرمڑ فورسز کی کارکردگی پر بریفنگ دینے کی ہدایت کی ہے۔ پنجاب میں لوڈ شیڈنگ کے خلاف مظاہروں کے دوران جلاؤ گھیراؤ، سرکاری املاک کو نظر آتش کرنے ،توڑ پھوڑ اور ارکان اسمبلی کے گھروں پر حملوں کے حوالے سے صوبے کے انسپکٹر جنرل پولیس کو طلب کر لیا اس طرح خیبر پختونخوا میں بعض پولیس آفیسران کی ناقص کارکردگی ان آفیسران کو اہم ذمہ داریاں دینے پر وہاں کے آئی جی پولیس کو بھی طلب کر لیا ہے۔ سیکرٹری داخلہ خواجہ...

امیر جماعت اسلامی پاکستان سید منور حسن کی اپیل پر ملک بھر میں برمی مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کا دن منایا گیا

لاہور (ثناء نیوز) امیر جماعت اسلامی پاکستان سید منور حسن کی اپیل  پر ملک بھر میں برمی مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کا دن منایا گیا۔ کراچی ،کوئٹہ ، پشاو ر، اسلام آباد اور لاہور سمیت ملک کے چھوٹے بڑے شہروں میں برما کے مسلمانوں کے قتل عام کے خلاف احتجاجی مظاہرے کیے گئے جلوس نکالے گئے اور خطبات جمعہ میں مسلمانوں کے قتل عام پر برما کی حکومت کے خلاف تقاریر کی گئیں ۔امیر جماعت اسلامی پاکستان سید منور حسن نے جامع مسجدمنصورہ میں جمعہ کے بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ او آئی سی کا کہیں وجود اور مسلم ممالک کے حکمرانوں کے ا ندر کوئی دینی غیر ت و حمیت موجود ہے تو برما میں مسلمانوں کے خلاف جاری آگ و خون کے کھیل کو بند کرانے کے لیے آواز بلند کی جائے ۔ جہاں گزشتہ چند ہفتوں میں ہزاروں مسلمانوں کو قتل کر دیاگیاہے اور لاکھوں اپنے گھروں کو چھوڑ کر ہجرت پر مجبور ہو چکے ہیں جبکہ بنگلہ دیش نے ان لٹے پٹے اور زخمی مسلمانوں کا داخلہ روکنے کے لیے اپنے بارڈر بند کردیئے ہیں ۔ بنگلہ دیشی وزیر ہجرت پر مجبور ان مسلمانوں پر بے سروپا الزامات لگارہا ہے ۔ سید منور حسن نے کہاکہ اگر ایک مسلمان کو تکلیف میں دیکھ...

ایگزیکٹو ڈائریکٹر کشمیر امریکن کونسل ڈاکٹر غلام نبی فائی نے کہا ہے کہ امریکی صدر اوبامہ مسئلہ کشمیر کے پر امن حل کے اپنا کردار ادا کریں

واشنگٹن(کے پی آئی )ایگزیکٹو ڈائریکٹر کشمیر امریکن کونسل ڈاکٹر غلام  نبی فائی نے کہا ہے کہ امریکی صدر اوبامہ مسئلہ کشمیر کے پر امن حل کے اپنا کردار ادا کریں جبکہ کشمیری شہریوں کی امنگوں کا احترام کیا جانا چاہیے۔ڈاکٹر غلام نبی فائی نے کہا کہ اگر مسئلہ کشمیر کا کوئی ایسا حل نکالا گیا کہ جس سے ایک کروڑ ستر لاکھ لوگ مطمئن نہ ہوئے تو یہ عمل قابل عمل نہیں ہو گا ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنے اعزاز میں میری لینڈ میں دیئے گئے اعزازیہ کے دوران خطاب کرتے ہوئے کیا۔ڈاکٹر فائی کا کہنا تھا کہ کشمیری عوام کی خواہشات کے خلاف کوئی بھی عمل نہ صرف بے کار مشق ثابت ہو گی بلکہ اس سے نا قابل تلافی انسانی اور سیاسی نقصان ہو گا اس لیے ضروری ہے کہ کشمیری رہنماؤں کی مشاورت کے بغیر معاملے کو حل کرنے کی کوشش نہ کی جائے۔ان کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے بامعنی مذاکرات ہونے چاہیں ورنہ بصورت دیگر مذاکرات تاشقند ،شملا ،لاہور اور دیگر جگہوں پر کیے گئے مذاکرات جیسے ہی ہوں گے۔ڈاکٹر غلام نبی فائی نے امریکہ میں مقیم کشمیری برادری کا کشمیر ایشو کو اجاگر کرنے میں بھر پور کردار کرنے پر شکریہ ادا کیا۔انہوں نے ...

میچ فکسنگ میں دو سال قید اور پانچ سال کیلئے کرکٹ کھیلنے پر پابندی کی سزا پانے والے پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سلمان بٹ نے کہا ہے کہ انہیں انصاف نہیں ملا۔

لاہور (ثناء نیوز) میچ فکسنگ میں دو سال قید اور پانچ سال کیلئے کرکٹ کھیلنے  پر پابندی کی سزا پانے والے پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سلمان بٹ نے کہا ہے کہ انہیں انصاف نہیں ملا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ چیف جسٹس آف پاکستان اس کے کیس کا ٹرائل کریں اور اصل حقائق عوام کے سامنے لائیں۔ انہوں نے ایک بار پھر اس بات کا اعادہ کیا کہ ان کا میچ فکسنگ سے کوئی تعلق نہیں۔ انہوں نے کبھی کسی کو نو بال کرنے کیلئے نہیں کہا اور نہ ہی خود ایسی کوئی بات کی جس سے ان کی اپنی یا پاکستان کی عزت پر حرف آئے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز یہاں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سلمان بٹ نے کہاکہ ان کے کمرے سے جو 25سو پاؤنڈ برآمد ہوئے تھے وہ انہیں ایک آئس کریم پارلر کا افتتاح کرنے کی مد میں پیشگی اور الاؤنسزکی مد میں ملے تھے۔ انہوں نے کہاکہ مظہر مجید نے انہیں تین چار میسج کئے اور میچ فکسنگ کیلئے اکسایا جس کا میں نے کوئی جواب نہیں دیا۔ جو کچھ بھی ہوا مظہر مجید اور محمد عامر کے درمیان ہوا اور انہوں نے اس پر عمل بھی کیا۔انہوں نے کہاکہ آئی سی سی اور کورٹ نے جو سزا انہیں دی وہ ٹیلیفونک فرانزک رپورٹ آنے سے ...