نظرانداز کرکے مرکزی مواد پر جائیں

اشاعتیں

وفاقی وزارت داخلہ نے نیٹو سپلائی کے خلاف دفاع پاکستان کو نسل کے لانگ مارچ کے موقع پر شہر میں سیکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دیتے ہوئے کہا ہے کہ لانگ مارچ کی فضائی اور زمینی نگرانی کی جائے گی

اسلام آباد (ثناء نیوز) وفاقی وزارت داخلہ نے نیٹو سپلائی کے خلاف دفاع پاکستان کو نسل کے لانگ مارچ کے موقع پر شہر میں سیکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دیتے ہوئے کہا ہے کہ لانگ مارچ کی فضائی اور زمینی نگرانی کی جائے گی جبکہ اسلام آباد کا سب سے بڑا اور معروف کارباری مرکز بلیو ایریا پیر کی سہ پہر 4 بجے بند ہو جائے گا اور خاردار تاروں کے ذریعہ بلیو ایریا میں داخلہ بند کر دیا جائے گا. سینئر مشیر داخلہ رحمان ملک کی زیر صدارت وزارت داخلہ کے اہم اجلاس میں دفاع پاکستان کونسل کے لانگ مارچ کیلئے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا گیا. رحمان ملک نے کہا کہ ایف سی اور رینجرز سمیت تمام قانون نافذ کرنیوالے ادارے تعینات کئے جائیں گے جبکہ سرکاری اور نجی املاک کی مکمل حفاظت کی جائے گی. اسلام آباد کے تمام داخلی راستے پیر کی شام سے بند کر دیئے جائیں گے اور لانگ مارچ فیض آباد سے اسلام آباد میں داخل ہو سکے گا. شرکا کو جانچ پڑتال اور شناختی کارڈ چیک کر نے کے بعد ہی اسلام آباد میں داخلے کی اجازت ہو گی. جناح ایونیو کے اطراف میں 4 ہیلی کاپٹرز نگرانی کریں گے جبکہ راولپنڈی میں 2 ہیلی کاپٹرز جلوس کی مانیٹرنگ کریں گے. بلی...

سیکریٹری داخلہ خیبر پختونخوا اعظم خان نے کہا ہے کہ وفاق کو متعدد بار تحریری طور پر ڈاکٹر شکیل آفریدی کو ملک کی کسی دوسری جیل منتقل کرنے کی درخواست کی گئی ہے مگر تاحال وفاق کی جانب سے کوئی مثبت جواب نہیں ملا۔ سیکریٹری داخلہ خیبر پختونخوا ا عظم خان

پشاور(این این آئی)سیکریٹری داخلہ خیبر پختونخوا اعظم خان نے کہا ہے کہ وفاق کو متعدد بار تحریری طور پر ڈاکٹر شکیل آفریدی کو ملک کی کسی دوسری جیل منتقل کرنے کی درخواست کی گئی ہے مگر تاحال وفاق کی جانب سے کوئی مثبت جواب نہیں ملا۔ سیکریٹری داخلہ خیبر پختونخوا ا عظم خان نے بتایا کہ خیبر پختونخوا کی مختلف جیلوں میں وفاق کے زیر انتظام قبائلی علاقوں کے 800 قیدی موجود ہیں، مرکزی حکومت پر واضح کیا گیا ہے کہ خیبر پختونخوا نے مرکز کے سینکڑوں قیدیوں کا بوجھ اٹھا رکھا ہے. وزیر اعلیٰ امیر حیدر خان ہوتی نے بھی سابق وزیر اعظم یوسف رضاگیلا نی سے ڈاکٹر شکیل کو ملک کی کسی دوسری جیل میں منتقل کرنے کے حوالے سے بات کی تھی

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس افتخار محمد چوہدری نے کہا ہے کہ قانون سب کے لیے برابر ہے چاہے عہدہ اور پوزیشن کچھ بھی ہو

کراچی (ثناء نیوز ) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس افتخار محمد چوہدری نے کہا  ہے کہ قانون سب کے لیے برابر ہے چاہے عہدہ اور پوزیشن کچھ بھی ہو عدالتیں ملکی آئین کے تابع ہیں عدلیہ کو اختیارات ملکی آئین نے دے رکھے ہیں عدالتی حکم نہ ماننے پر چیف ایگزیکٹو کو اپنا عہدہ چھوڑنا پڑا آئین کی پیروی ہونی چاہیے نتائج کچھ بھی ہوں کسی فرد واحد کا وجود نظام کی بقاء کے لیے اہمیت نہیں رکھتا مشرف کی جانب سے تین نومبر 2007 کو لگائی گئی ایمر جنسی کوئی اہمیت نہیں رکھتی مجوزہ قانون سازی پر نظر رکھے ہوئے ہیں اور ماضی میں عدالتیں آئین سے متصادم قانون سازی کو کالعدم قرار دے چکی ہیں عدلیہ کی آزادی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو سکتا سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں وکلاء کو لائسنس جاری کر نے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے کہا کہ آرٹیکل دو اے عدلیہ کی آزادی کی ضمانت ہے جبکہ عدلیہ کی آزادی کا تحفظ وکلاء اور ججز کی ذمہ داری ہے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ دنیا میں پارلیمنٹ کی بالادستی کا نظریہ دم توڑ رہا ہے جبکہ آئین کی پاسداری کا نظریہ فروغ پا رہا ہے ۔ چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ کسی بھی وکیل کا سب سے بڑا خواب سپ...

لاہور ہائی کورٹ نے ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال کو غیرقانونی قرار دیتے ہوئے ینگ ڈاکٹرز کو فوری طور پر ان ڈور اور آؤٹ ڈور سروسز کھولنے کا حکم دیا

لاہور (ثناء نیوز ) لاہور ہائی کورٹ نے ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے ینگ ڈاکٹرز کو فوری طور پر ان ڈور اور آؤٹ ڈور سروسز کھولنے کا حکم دیا ہے۔ عدالت نے ینگ ڈاکٹرز کو جاری کیے گئے شو کاز نوٹسز اور پنجاب حکومت کی جانب سے جاری کیے گئے تبادلوں کے احکامات بھی منسوخ کر دیئے جبکہ عدالت نے معاملہ کو حل کرنے کے لیے ایک کمیٹی بھی تشکیل دے دی ہے جو اپنی رپورٹ رپورٹ دو ہفتوں میں جمع کرائے گی جبکہ عدالت نے قرار دیا کہ قتل کے الزام میںگرفتار چار ڈاکٹروں کا معاملہ قانون کے مطابق حل کیا جائے گا گزشتہ روز لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس اعجاز الحسن نے ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال کے خلاف دائر درخواست کی سماعت کی ۔دوران سماعت ینگ ڈاکٹرز کی قیادت اور سیکرٹری صحت پنجاب عدالت میں موجود تھے دوران سماعت ینگ ڈاکٹرز کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ جمعہ کو عدالتی حکم کے بعد بھی مقدمہ ڈاکٹرز کو حکومت کی جانب سے نوٹس موصول ہوئے ہیں۔ وکیل نے موقف اختیار کیا کہ پنجاب حکومت کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔ینگ ڈاکٹرز کے وکیل کا مزید کہنا تھا کہ جس طرح ججوں کا سروس اسٹرکچر ہے اسی طرح کا سروس اسٹرکچر ڈاکٹروں ک...

دفاع پاکستان کونسل کا نیٹو سپلائی بحالی کے خلاف لاہور سے اسلام آباد تک لانگ مارچ آج شروع ہو گا۔

لاہور (ثناء نیوز) دفاع پاکستان کونسل کا نیٹو سپلائی بحالی کے خلاف  لاہور سے اسلام آباد تک لانگ مارچ آج شروع ہو گا۔ اس سلسلہ تمامتر تیاریاں و انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔ ہزاروں گاڑیوں، بسوں، کاروں ، ویگنوں اور موٹر سائیکلوں پر مشتمل لانگ مارچ کے شرکاء کا یہ کاررواں صبح دس بجے ناصر باغ سے روانہ ہوگا۔دفاع پاکستان کونسل میں شامل مذہبی، سیاسی و سماجی تنظیموں، طلباء، وکلاء اور تاجر رہنماؤں کی قیادت میں قافلے ناصر باغ پہنچیں گے جہاں سے ایک بہت بڑے کاررواں کی صورت میں لانگ مارچ کاآغاز کیا جائے گا۔ اس موقع پر مولانا سمیع الحق، حافظ محمد سعید، سید منور حسن، جنرل (ر) حمید گل، شیخ رشید احمد، مولانا فضل الرحمن خلیل، حافظ عبدالرحمن مکی، لیاقت بلوچ، علامہ ابتسام الہیٰ ظہیر، مولانا امیر حمزہ و دیگر قائدین کے مختصر خطابات بھی ہوں گے۔ جماعۃالدعوۃ کی جانب سے لانگ مارچ کے حوالہ سے بہت بڑے پیمانے پر تیاریاں و انتظامات کئے گئے ہیں،شرکاء کیلئے سینکڑوں کی تعدا د میں بسوں اور گاڑیوں کا بندو بست کیا گیا ہے، تین ہزار سے زائد جماعۃالدعوۃ کے رضاکار سکیورٹی کے فرائض سرانجام دیں گے۔ دفاع پاکستان کونسل کی طر...

سروسز ہسپتال کی انتظامیہ نے ینگ ڈاکٹروں کی ہڑتال کے دوران وزیراعلی پنجاب محمد شہباز شریف کی ہدایت پر بھرتی کئے جانے والے ایڈہاک ڈاکٹروں کو کام کرنے سے روک دیا۔

لاہور (ثناء نیوز) سروسز ہسپتال کی انتظامیہ نے ینگ ڈاکٹروں کی ہڑتال کے  دوران وزیراعلی پنجاب محمد شہباز شریف کی ہدایت پر بھرتی کئے جانے والے ایڈہاک ڈاکٹروں کو کام کرنے سے روک دیا۔ ہسپتال انتظامیہ کے اس فیصلے کے خلاف ڈاکٹر سراپا احتجاج بن گئے۔ انہوں نے ہفتے کی دوپہر پرنسپل پروفیسر فیصل مسعود اور ایم ایس ڈاکٹر ریحانہ ملک کے خلاف شدید احتجاج اور نعرے بازی کی۔ ڈاکٹروں نے وزیراعلی سے واقعہ کا فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے ینگ ڈاکٹروں کی ہڑتال کے دوران شدید مشکلات کے باعث صوبائی دارالحکومت کے ٹیچنگ ہسپتالوں کو پچاس پچاس ڈاکٹر بھرتی کرنے کی ہدایت کی تھی۔ گذشتہ روز ہائیکورٹ کی طرف سے ینگ ڈاکٹروں کی ڈیوٹی پر واپس آنے کی ہدایت کے بعد سروسز ہسپتال انتظامیہ نے ینگ ڈاکٹروں کے ڈیوٹی پر آنے سے قبل ہی نئے بھرتی کئے جانے والے ڈاکٹروں کو کام کرنے سے روک دیا جس کے بعد ان ڈاکٹروں نے سروسز ہسپتال کے پرنسپل پروفیسر فیصل مسعود اور ایم ایس ریحانہ ملک کے دفتر کے باہر احتجاج کیا۔ ان ڈاکٹروں کے مطابق ہسپتال انتظامیہ نے ان کے ساتھ مذاق کیا ہے اور ان ...

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے کہا ہے کہ شام میں امن مشن کو مختصر کر کے دوبارہ سیاسی مصالحت کے عمل پر توجہ مرکوز کی جانی چاہیے

نیو یارک(ثناء نیوز )اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے کہا  ہے کہ شام میں امن مشن کو مختصر کر کے دوبارہ سیاسی مصالحت کے عمل پر توجہ مرکوز کی جانی چاہیے۔اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل کو پیش کی گئی ایک رپورٹ میں سیکرٹری جنرل نے کہا ہے کہ امن مشن کو شامی فوج کی نگرانی کی بجائے سیاسی گروہوں سے بات چیت پر توجہ مرکوز کرنی چاہیے۔واضح رہے کہ اپریل کے مہینے میں جنگ بندی کے معاہدے کے باوجود شام میں پر تشدد واقعات رونما ہوتے رہے۔اقوام متحدہ کی جانب سے شام میں تین سو مبصرین پر مشتمل جو امن مشن تعینات کیا گیا تھا اس کی مدت دو ہفتے میں ختم ہوجائے گی۔ سکیورٹی کونسل مشن کی مدت میں توسیع پر فیصلہ بدھ کو کرے گی۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ شام میں تعینات تمام امن مبصرین کو واپس نہ بلایا جائے تاہم ان کی تعداد کو کم کیا جائے۔رپورٹ میں دی گئی تجاویز میں سے ایک کے مطابق امن مبصرین کو سکیورٹی خدشات کی وجہ سے کھلے عام سڑکوں پر سفر نہیں کرنا چاہیے بلکہ دمشق میں مقیم رہنا چاہیے۔واضح رہے کہ شام میں گزشتہ برس شروع ہونے والے حکومت مخالف مظاہروں میں تشدد کے سبب اب تک تقریبا سولہ ہزار افراد ہلاک اور سینکڑوں ...