نظرانداز کرکے مرکزی مواد پر جائیں

اشاعتیں

دہشت گردی کا سب سے زیادہ شکار ممالک میں پاکستان دوسرے نمبر پر اگیا ہے

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک ثناء نیوز)دہشت گردی کا سب سے زیادہ شکار ممالک میں پاکستان دوسرے نمبر پر اگیا ہے ۔ دنیا کے158ملکوں میں سے پاکستان دوسرے نمبر پر ہے جہاں رواں سال دہشت گردی کے سب سے زیادہ واقعات ہوئے جبکہ عراق پرتشدد حملوں سے متاثرہ ملکوں میں سرفہرست ہے ۔ بین الاقوامی ادارے انسٹی ٹیوٹ فار اکنامکس اینڈ پیس کی گلوبل انڈیکس فار2012 کے مطابق دنیا کے 158ملکوں میں سے پاکستان دوسرے نمبر پر ہے ۔ رواں سال ہونیوالے دہشتگردی کے بیشتر واقعات کراچی ، پشاور اور کوئٹہ میں ہوئے اور مجموعی طور پر ملک میں ان کارروائیوں میں 1400سے زائد افراد ہلاک ہوئے ۔دفاعی تجزیہ کار طلعت مسعود کہتے ہیں کہ صرف فوجی کارروائیوں سے اہداف حاصل کرنا ممکن نہیں ۔ فوج نے دہشتگردوں کیخلاف کامیابیاں حاصل کیں مگر آپ نے ان مسائل کو حل کرنا ہے جن کی وجہ سے مقامی لوگ تحریک طالبان میں شامل ہوئے۔انسانی حقوق کی غیر جانبدار تنظیم ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان ( ایچ آر سی پی ) کے بلوچستان چیپٹر کے وائس چیئرمین طاہر حسین کہتے ہیں کہ صرف بلوچستان میں فرقہ ورانہ پرتشدد واقعات میں رواں سال 140 افراد مارے گئے ۔ حکومت کی جانب سے م...

سندھ اسمبلی میں جمعرات کو کالا باغ ڈیم کے خلاف ایک بار پھر قراردادیں پیش کردی گئیںقرارداد میں ڈیم کو ایک مردہ اور ملک کی سلامتی کے لئے ایک خطرناک ایشوقرار دیا گیا

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک  ثناء نیوز)سندھ اسمبلی میں جمعرات کو کالا باغ ڈیم کے خلاف ایک بار پھر قراردادیں پیش کردی گئیںقرارداد میں ڈیم کو ایک مردہ اور ملک کی سلامتی کے لئے ایک خطرناک ایشوقرار دیا گیا ۔ قرارداد میں کالا باغ ڈیم سے متعلق لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کو نہ صرف مسترد کردیا گیا بلکہ قراردادوں پر بحث کے دوران متعدد ارکان نے لاہور ہائی کورٹ پر زبردست تنقید کی اور اس عزم کا اظہار کیا کہ سندھ کے عوام کبھی کالا باغ ڈیم نہیں بننے دیں گے ۔پیپلز پارٹی کے رکن عمران ظفر لغاری کی قرارداد میں کہا گیا کہ یہ ایوان لائی کورٹ کے فیصلے اور کالا باغ ڈیم کے حق میں وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے بیان کی مذمت کرتی ہے قرارداد میں متعدد سرکاری اور اپوزیشن ارکان نے پیش کیں اور پورا ایوان کالاباغ ڈیم کو مسترد کرنے پر متفق نظرآیا ۔تاہم قرارداد پر بحث کے دوران سرکاری اور اپوزیشن ارکان ایک دوسرے سے الجھ پڑے اور ایک مرحلے پر ایوان مچھلی بازار بن گیا ۔مسلم لیگ فنکشنل کی خاتون رکن نصرت سحر عباسی اور پیپلز پارٹ کے صوبائی وزیر رفیق انجنیئر اور غلام قادر چانڈیو کے مابین سخت جملوں کے تبادلہ ہوا ۔ایک مرحلے پر و...

سپریم کورٹ نے آڈٹ نہ کرانیوالے سی این جی اسٹیشنز کے لائسنس منسوخ کرنے اور سی این جی سٹیشن مالکان کا موقف سن کر قیمتوں کے تعین کا حکم دیا ہے

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ثناء نیوز) سپریم کورٹ نے آڈٹ نہ کرانیوالے سی این جی اسٹیشنز کے لائسنس منسوخ کرنے اور سی این جی سٹیشن مالکان کا موقف سن کر قیمتوں کے تعین کا حکم دیا ہے۔ سی این جی کی قیمت سترہ دسمبر تک برقرار رکھتے ہوئے سپریم کورٹ نے اوگرا کو ہدایت کی ہے کہ کسی بھی اسٹیشن مالک کو موقف پیش کرنے سے انکار نہ کیا جائے۔ سی این جی اسٹیشنز آڈٹ کا کام قانونی اور شفاف انداز میں مکمل کرے۔ جمعرات کو جسٹس جواد ایس خواجہ اور جسٹس خلجی عارف حسین پر مشتمل سپریم کورٹ کے دو رکنی بینچ نے سی این جی کی قیمتوں کے کیس کی سماعت کی۔ دوران سماعت ایف بی آر نے گزشتہ تین سال کے دوران سی این جی سٹیشنز کے ٹیکس کی تفصیلات عدالت میں جمع ک را دیں جن کے مطابق تین سال کے دوران سی این جی سٹیشنز نے چار ارب 9 کروڑ روپے ٹیکس دیا جبکہ عدالت نے حکم د یا ہے کہ آڈٹ نہ کرانے والے سی این جی سٹیشنز کے لائسنس منسوخ کیے جائیں جسٹس جواد ایس خواجہ اور جسٹس خلجی عارف حسین پر مشتمل دو رکنی بینچ نے سی این جی کی قیمتوں کے کیس کی سماعت کی ۔ دوران سماعت اوگرا کی جانب سے جاری کیے جانے جی این جی سٹیشنز کے لائسنسوں کی تفصیلات بھی...

پاکستان اور جنوبی کوریا نے مالاکنڈ سرنگ کی تعمیر کے منصوبے اور ڈیموں سمیت آبی وسائل کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی کیلئے 2 معاہدوں پر دستخط کر دیئے ہیں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک این این آئی) پاکستان اور جنوبی کوریا نے مالاکنڈ سرنگ کی تعمیر کے منصوبے اور ڈیموں سمیت آبی وسائل کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی کیلئے 2 معاہدوں پر دستخط کر دیئے ہیں جبکہ صدر آصف علی زر داری نے دونوں ممالک کی کاروباری برادری پر زور دیا کہ آئندہ تین برسوں میں تجارتی حجم کو 1.5 ارب ڈالر سے 2 ارب ڈالر تک لے جایا جائے  حکومت جنوبی کوریا کے سرمایہ کاروں کو خصوصی اقتصادی زونز میں سرمایہ کاری کیلئے سیکورٹی اور ون ونڈو سہولت فراہم کرے گی۔بدھ کو مالاکنڈ ٹنل کی تعمیر کے منصوبے پر دستخط صدر مملکت آصف علی زرداری کی ایکسپورٹ امپورٹ بینک آف کوریا کے چیئرمین کم یونگ ہوآن سے ملاقات کے دوران کئے گئے  Ehtasabi Amal Lahore احتسابي عمل لاھور Click on Ehtasabi Amal Facebook

سپریم کورٹ آف پاکستا ن نے سی این جی کی قیمتیں بڑھانے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے سی این جی سٹیشنز کے اکائونٹس کی تفصیلات بھی طلب کرلی ہیں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک این این آئی) سپریم کورٹ آف پاکستا ن نے سی این جی کی قیمتیں بڑھانے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے سی این جی سٹیشنز کے اکائونٹس کی تفصیلات بھی طلب کرلی ہیں جبکہ سپریم کورٹ کے معزز جج جسٹس جواد ایس خواجہ نے واضح کیا ہے کہ چاہے سارے اسٹیشن بند ہو جائیں ہمیں اس سے کوئی غرض نہیں  فیصلہ قانون کے مطابق کرینگے کاروبار منافع بخش لگے تو کرے ورنہ چھوڑ دیا جائے  لائسنس کے بغیر سی این جی کی فروخت نہیں کی جاسکتی۔بدھ کو سپریم کورٹ میں سی این جی کی قیمتوں سے متعلق کیس کی سماعت جسٹس جواد ایس خواجہ اور جسٹس خلجی عارف حسین نے کی اس موقع پر عدالت میں سی این جی ایسوسی ایشن کے نمائندوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔  Ehtasabi Amal Lahore احتسابي عمل لاھور Click on Ehtasabi Amal Facebook

وادی کشمیر میں قائم پرائیویٹ اسکولوں کی من مانیوں پر قابو پانے کیلئے عدالت عالیہ کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے ریاستی حکومت نے ایک اعلی سطحی باختیار کمیٹی تشکیل دینے کیلئے اقدامات شروع کئے ہیں

سرینگر(مانیٹرنگ ڈیسک آئی این پی)وادی کشمیر میں قائم پرائیویٹ اسکولوں کی من مانیوں پر قابو پانے کیلئے عدالت عالیہ کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے ریاستی حکومت نے ایک اعلی سطحی باختیار کمیٹی تشکیل دینے کیلئے اقدامات شروع کئے ہیں جو ایک سابق جج کی سربراہی میں کئی متعلقہ محکمہ جات سے وابستہ ممبران پر تشکیل دی جائیگی ۔اس حوالے سے عنقریب ہی ایک اعلی سطحی میٹنگ منعقد ہوگی جس میں کمیٹی کے چیئرمین اور دیگر ممبران نامزد کئے جائیں گے ۔ذرائع نے کشمیر عظمی کو بتایا کہ ریاست میں پرائیویٹ اسکولوں کی من مانیوں پر لگام کسنے اور فیس ڈھانچے کو باضابطہ قانون کے دائیرے میں لانے کیلئے حکومت متحرک ہوگئی ہے اور اس ضمن میں عدالتی ہدایات کے تحت ایک بااختیار اعلی سطحی کمیٹی تشکیل دی جارہی ہے ۔ذرائع کے مطابق محکمہ تعلیم،اعلی تعلیم، قانون ،بورڑ آف اسکول ایجوکیشن ،اوردیگر متعلقہ محکمہ جات سے وابستہ اعلی افسران کی ایک بااختیار ٹیم کی تشکیل آخری مراحل میں ہے اور کئی محکمہ جات کی کلئیرنس کے بعد اب معاملہ محکمہ قانون کے زیر غور ہے ۔محکمہ قانون کے ایک اعلی آفیسر نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ حکومت کی جان...

امریکی حکومت نے بغیر اجازت پاکستان کو چشمہ پاور پلانٹ کے لئے پینٹ کی فروخت پر چینی کمپنی کو 20 لاکھ ڈالر جرمانہ کر دیا

واشنگٹن(آئی این پی )امریکی حکومت نے بغیر اجازت پاکستان کو چشمہ پاور پلانٹ کے لئے پینٹ کی فروخت پر چینی کمپنی کو 20 لاکھ ڈالر جرمانہ کر دیا۔امریکی اسسٹنٹ اٹارنی جنرل مشعل ہاروے نے بتایا کہ چین کی ایٹمی تعمیراتی کمپنی ''ہاکسنگ کنسٹرکشن'' نے وفاقی عدالت میں پاکستان کے چشمہ پاور پلانٹ کو پینٹ فروخت کا اعتراف کیا ہے اور اس سلسلے میں امریکی برآمدی قوانین کا خیال نہیں رکھا گیا۔ عدالت نے کمپنی کو بیس لاکھ ڈالر کا جرمانہ کر دیا۔ شنگھائی میں واقع چینی کمپنی نے 2006ءمیں امریکی کمپنی پی پی جی انڈسٹریز سے پینٹ خریدا جو پاکستان کے چشمہ پاور پلانٹ کے اندرونی حصوں میں استعمال ہوا۔ چینی کمپنی کے پاس امریکا کے کامرس ڈیپارٹمنٹ کا اجازت نامہ نہیں تھا۔ کمپنی کو دو برس پہلے بھی اس کیس میں30 لاکھ 75ہزار ڈالر کا جرمانہ ہو چکا ہے۔ Ehtasabi Amal Lahore احتسابي عمل لاھور Click on Ehtasabi Amal Facebook