نظرانداز کرکے مرکزی مواد پر جائیں

اشاعتیں

بچوں کے حقوق کے لیے برطانیہ میں قائم عالمی تنظین سیو دی چلڈرن نے انکشاف کیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں یتیم بچوں کی تعداد دو لاکھ چودہ ہزار سے تجاوز کر گئی ہے

لندن (کے پی آئی )بچوں کے حقوق کے لیے برطانیہ میں قائم عالمی تن ظین سیو دی چلڈرن نے انکشاف کیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں یتیم بچوں کی تعداد دو لاکھ چودہ ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ ان میں سے 37فیصد بچے فوج اور عسکریت پسندوں کے درمیان لڑائی کے باعث متاثر ہوئے ہیں ۔ 61 صفحات پر مشتمل رپورٹ میں سیو دی چلڈرن نے مزید کہا ہے کہ پانچ فیصد یتیم بچے جنسی استحصال کا شکار بھی ہوئے ہیں ۔ سیو دی چلڈرن نے مقبوضہ کشمیر میں یتیم بچوں کی صورتحال کے جائزہ کے لیے اسلام آباد ، کپواڑہ ، بارہمولہ ، پونچھ ، راجوری اور گاندربل میں سروے کرایا تھا ۔ تنظیم کے مطابق عسکریت کے باعث یہی علاقے سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں ۔ مقبوضہ کشمیر میں یتیم بچوں کے حوالے سے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 55 فیصد یتیم بچوں کے والدین کی موت قدرتی ہوئی ہے ، 8 فیصد کی وجہ کچھ اور ہے ۔ یتیم بچے سٹریس کا شکار ہیں 38 فیصد یہ بچے اپنے مستقبل کے حوالے سے مایوس ہیں ۔یتیم بچوں کی سب سے زیادہ تعداد گاندربل میں 48 فیصد ، اور بارہمولہ میں 33 فیصد ہے

پاکستان مسلم لیگ ( ن ) کے صدر میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ سندھ میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں

رتو ڈیرو (ثناء نیوز ) پاکستان مسلم لیگ ( ن ) کے صدر میاں نواز شریف ن ے کہا ہے کہ سندھ میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں ۔ صدر زرداری نے سندھ کے عوام سے وفا نہیں کی ۔ وزیر اعظم کو سپریم کورٹ سے سزا ہوئی وہ ٹس سے مس ہونے کو تیار نہیں ۔ موجودہ حکمران جا رہے ہیں ۔ لوگوں کی قسمت بدلنے والی ہے ۔ ایسی حکومت کا کیا فائدہ جس میں لوگوں کی خدمت نہ ہو ۔ گیلانی سزا یافتہ ہیں کیا سزا یافتہ شخص ملک کو چلا سکتا ہے ۔ سوئس بینکوں میں پڑے 600 کروڑ روپے ہر حالت میں واپس آنے چاہئیں ۔ بے نظیر کی ہمدردی میں سندھ کے لوگوں نے زرداری کو ووٹ دیئے یہ ووٹ تو مجھے ملنے چاہئیں تھے ۔ محترمہ اور میں نے قوم کی ترقی کے لئے معاہدے کئے تھے جبکہ اس موقع پر سندھ نیشنل فرنٹ کے سربراہ سردار ممتاز بھٹو نے اپنی جماعت ( ن ) لیگ میں ضم کرنے کا اعلان کیا ۔ اس موقع پر ممتاز بھٹو نے کہا کہ ملک پر لٹہرے حکمرانی کر رہے ہیں ۔ لوگوں سے روٹی کپڑا اور مکان کا وعدہ کیا گیا مگر یہ تینوں چیزیں چھین لی گئیں ۔ بے نظیر کے قاتل زرداری کے یار ہیں ۔ ان کے بغیر زرداری چل نہیں سکتا ۔ ان خیالات کا اظہار میاں نواز شریف اور ممتاز بھٹو نے سندھ نیشنل فرن...

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی پرویز اشرف نے کہا ہے کہ کچھ لوگ وزیر اعظم کو نا اہل دیکھنا چاہتے ہیں ،جب تک اپیل کا فیصلہ نہیں آ تا یوسف رضا گیلانی وزیر اعظم رہیں گے

اسلام آباد (ثناء نیوز )وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی پرویز اشرف نے  کہا ہے کہ کچھ لوگ وزیر اعظم کو نا اہل دیکھنا چاہتے ہیں ،جب تک اپیل کا فیصلہ نہیں آ تا یوسف رضا گیلانی وزیر اعظم رہیں گے۔اسلام آباد میں وفاقی وزیر نذر محمد گوندل کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ اپنی خواہشات کو عدالتی فیصلے سے منسوب کرنا بھی ایک طرح کی توہین عدالت ہے ۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کے استعفیٰ کا مطالبہ ان حالات میں سراسر نا جائز ہے ایسا کرنے والے قانون کا احترام کریں۔راجہ پرویز اشرف نے اس بات کو بھی واضح کیا کہ میڈیا کے ایک حصے نے گھنٹوں کا فیصلہ پڑھے بغیر تبصرے کیے ایسا لگ رہا تھا جیسے عدالت کے باہر میڈیا کی عدالت لگی ہوئی ہے بعض اینکرز کے تبصرے ذاتی عناد پر مشتمل نظر آ رہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ سرائیکی صوبے کے بارے میں قومی اسمبلی میں پیش کردہ قرارداد خوش آئند ہے اور پنجاب اسمبلی میں بھی قرارداد پیش ہوئی اور متفقہ طور پر منظور ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ آمریت کے خلاف طویل جدوجہد کے بعد ہم نے جمہوریت بحال کی۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عدالتی فیصلوں کا احترام کیا ہے۔ ...

پنجاب اسمبلی نے صوبہ بہاولپور کی بحالی اور جنوبیپنجاب کو نیا صوبہ بنانے سے متعلق قراردادیں متفقہ طور پر منظور کرلیں۔

لاہور (ثناء نیوز) پنجاب اسمبلی نے صوبہ بہاولپور کی بحالی اور جنوبی پنجاب کو نیا صوبہ بنانے سے متعلق قراردادیں متفقہ طور پر منظور کرلیں۔ پنجاب اسمبلی کے ایوان میں یہ دونوں قراردادیں صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ خان نے الگ الگ پڑھیں جنہیں متفقہ طور پر منظور کرلیا گیا۔ قراردادیں پاس کئے جانے کے بع پنجاب اسمبلی کی تمام نمائندہ جماعتوں جن میں اپوزیشن لیڈر و پیپلز پارٹی کے رہنما راجہ ریاض احمد، مسلم لیگ (ق) کے پارلیمانی لیڈر چوہدری ظہیر الدین ، مسلم لیگ فنکشنل کے پارلیمانی لیڈر مخدوم احمد محمود اور ایم ایم اے کے پارلیمانی لیڈر علی حیدر نور نیازی نے بھی قرردادوں کا متن دوہرایا۔ قراردادوں میں کہا گیا کہ بہاولپور کے عوام صوبہ کی بحالی کیلئے طویل عرصہ سے جدوجہد کررہے ہیں۔ یہ ایوان وفاقی حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ صوبہ بہاولپور کے عوام صوبہ کی بحالی کیلئے طویل عرصہ سے جدوجہد کررہے ہیں۔ یہ ایوان وفاقی حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ صوبہ بہاولپور کو فی الفور بحال کیا جائے۔ قراردادوں میں مطالبہ کیا گیا کہ بہالپور صوبہ کی فوری بحالی اور نئے صوبوں کے قیام کیلئے فوری طور پر قومی کمیشن تشکیل دیا جائے...

پریس کونسل آف انڈیا نے فوج کی نقل و حرکت کے بارے میں رپورٹنگ نہ کرنے سے متعلق الہ آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی ہے۔پریس کونسل آف انڈیا کا موقف ہے کہ ہائی کورٹ کے احکامات آزادی اظہار کے قانون کی خلاف ورزی ہیں۔

نئی دہلی (ثناء نیوز)پریس کونسل آف انڈیا نے فوج کی نقل و حرکت کے بارے میں رپورٹنگ نہ کرنے سے متعلق الہ آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی ہے۔پریس کونسل آف انڈیا کا موقف ہے کہ ہائی کورٹ کے احکامات آزادی اظہار کے قانون کی خلاف ورزی ہیں۔گزشتہ دس اپریل کو جسٹس اوما ناتھ سنگھ اور ویرندر کمار کی قیادت میں الہ آباد ہائی کورٹ کی ایک بینچ نے اپنے اہم فیصلے میں فوج کی نقل و حرکت سے متعلق خبریں نشر کرنے یا شائع کرنے سے منع کر دیا تھا۔ہائی کورٹ نے اپنے فیصلے میں مرکزی اور ریاستی حکام کو ہدایات دی تھیں ’اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ فوج کی نقل و حرکت سے متعلق کوئی بھی خبر جاری نہ ہونے پائے، پرنٹ میڈیا میں شائع نہ ہو اور الیکٹرانک میڈیا میں بھی نشر نہ کی جائے۔‘الہ آباد ہائی کورٹ نے اس پر نفاذ کے لیے مرکزی حکومت کے سیکرٹری، وزارت اطلاعات و نشریات کے سیکرٹری اور ریاست کے داخلہ سیکرٹری کو نوٹس جاری کیا تھا۔ہائی کورٹ کی ان ہدایات کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل پریس کونسل آف انڈیا کے چیئرمین سابق سپریم کورٹ کے جج مارکنڈے کٹجو نے دائر کی ہے۔”ہائی کورٹ کی عزت و توقیر اپنی جگہ لیکن میر...

وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی سے آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی نے ملاقات کی۔ ملاقات میں اندرونی و بیرونی سلامتی کی صورت حال پر غور کیا گیا

اسلام آباد (ثناء نیوز ) وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی سے آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی نے ملاقات کی۔ ملاقات میں اندرونی و بیرونی سلامتی کی صورت حال پر غور کیا گیا۔ آرمی چیف نے وزیر اعظم کو دفاعی امور کے بارے میں بریفنگ دی ۔ ملاقات میں خطے کی صورت حال پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔بعد ازاں صدر آصف علی زر داری اور وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی کی صدارت میں اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں سیکورٹی کی صورتحال اور علاقائی سلامتی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ایوان صدر میں ہونے والے اجلاس میں وزیر خارجہ حنا ربانی کھر ،وزیر داخلہ رحمان ملک ،وزیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ، بری فوج کے سربراہ جنرل اشفاق پرویز کیانی ،امریکہ میں پاکستان کے سفیر شیری رحمان اور صدر مملکت کے سیکرٹری جنرل سلمان فاروقی شریک ہوئے اجلاس میں خطے کی صورت حال خصوصاً افغانستان میں امن و استحکام اور اس حوالے سے پاکستان کے کردار پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ اقتدار کی نہیں اقدار کی سیاست کررہے ہیں

اوکاڑہ (ثناء نیوز )پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ اقتدار کی نہیں اقدار کی سیاست کررہے ہیں۔نظریہ پاکستان کے تحفظ اور عدلیہ کی بالادستی کے لیے ہر قسم کی قربانی دیں گے۔ کسی شخص کو بھی ٹکٹ کی یقین دہانی نہیںکر وائی گئی پارلیمانی بورڈ میں(ن) لیگ کے ضلعی صدر اور جنرل سیکرٹری شامل ہوں گے۔ بورڈ ہی ٹکٹوں کا حتمی فیصلہ کرے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ(ن) ضلع اوکاڑہ کے وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔ میاں محمد نوازشریف نے ماڈل ٹاؤن لاہورمیںا پنے سابق ملٹری سیکرٹری بریگیڈیئر( ر) سیدجاوید حسن کرمانی کی قیادت میں پارٹی کے ضلعی صدر سید زاہد گیلانی ، ضلعی جنرل سیکرٹری سید عاشق حسین کرمانی ،سابق مشیر وزیراعلیٰ سید شوکت حسین کرمانی ممبران صوبائی اسمبلی میاں یاورزمان ، میاںمحمد معین وٹو ، سابق ممبران صوبائی اسمبلی رائے نور محمد کھرل ، میاں شریف ، ظفرجوئیہ ، راؤ اعجاز علی خان ، سابق ناظم راؤ ضیغم مجتبیٰ اور سید مشتاق حیدر کرمانی پر مشتمل وفد سے ملاقات کی ۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں ضلع بھر کے قومی وصوبائی اسمبلی کے امیدواروں کے حوالے سے تفصیلی بات چیت ہوئی سابق ایم پی اے ...