نظرانداز کرکے مرکزی مواد پر جائیں

اشاعتیں

نیٹو کے سیکریٹری جنرل آندرے راسموسن نے کہا ہے کہ افغانستان میں تعینات فوجوں کی واپسی کے راستے کے لیے وسطی ایشیائی ممالک کی تین ریاستوں کے ساتھ معاہدہ طے پا گیا ہے۔نیٹو کے سیکریٹری جنرل راسموسن نے یہ بات پیر کو برسلز میں ایک پریس کانفرنس میں کہی۔انہوں نے کہا تین وسطی ایشیائی ممالک ازبکستان، کرغزستان اور قزاقستان افغانستان سے نیٹو افواج کے انخلا کے لیے راستہ فراہم کرنے پر آمادہ ہیں

برسلز(ثناء نیوز)نیٹو کے سیکریٹری جنرل آندرے راسموسن نے کہا ہے کہ  افغانستان میں تعینات فوجوں کی واپسی کے راستے کے لیے وسطی ایشیائی ممالک کی تین ریاستوں کے ساتھ معاہدہ طے پا گیا ہے۔نیٹو کے سیکریٹری جنرل راسموسن نے یہ بات پیر کو برسلز میں ایک پریس کانفرنس میں کہی۔انہوں نے کہا تین وسطی ایشیائی ممالک ازبکستان، کرغزستان اور قزاقستان افغانستان سے نیٹو افواج کے انخلا کے لیے راستہ فراہم کرنے پر آمادہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ روس کے ساتھ پہلے ہی نیٹو کا معاہدہ ہے اور ان مزید تین ریاستوں سے راستے کے بعد نیٹو ہزاروں جنگی گاڑیوں، کنٹینرز اور دیگر سامان افغانستان سے نکال سکتا ہے۔واضح رہے کہ پاکستان نے پچھلے سال چھبیس نومبر کو سرحدی چوکی سلالہ چیک پوسٹ پر نیٹو کے حملے کے بعد افغانستان میں تعینات بین الاقوامی افواج کے لیے رسد کے راستے بند کردیے تھے۔اس حملے میں پاکستان کے چوبیس فوجی ہلاک ہوئے تھے۔ پاکستان کی پارلیمان نیایک مشترکہ قرارداد میں امریکہ سے اس واقعہ پر معافی مانگنے کا مطالبہ کیا تھا تاہم امریکہ اس پر راضی نہیں ہوا۔یاد رہے کہ وسطی ایشیائی ممالک سے رسد کا راستہ پاکستان کے راستے سے چھ گنا زی...

وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ پنجاب سے روزانہ 700 میگا واٹ بجلی چھینی جا رہی ہے

لاہور (ثناء نیوز )وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ پنجاب سے  روزانہ 700 میگا واٹ بجلی چھینی جا رہی ہے حکومت مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے توانائی بحران سے تمام ادارے متاثر ہو رہے ہیں جمہوریت کے لبادے میں عوام کو لوٹا جا رہا ہے 18 ویں ترمیم میں صوبوں کو بجلی پیدا کرنے کا اختیار نہیں دیا گیا صوبوں کو حق دیں تاکہ بجلی پیدا کی جا سکے سزا یافتہ وزیر اعظم نے ملک میں بجلی کی منصفانہ تقسیم کا وعدہ پورا نہیں کیا لوگ احتجاج کریں ہم ان کے ساتھ ہوں گے مگر عوام سرکاری املاک کو نقصان نہ پہنچائیں سپریم کورٹ رینٹل منصوبوں کو غیر قانونی قرار دے چکی ہے اربوں روپے کے قرضے سیاسی بنیادوں پر معاف کروانے والوں نے ملکی خزانہ کو دیوالیہ کر دیا این آئی سی ایل کیس میں اربوں روپے کا ڈاکہ ڈالا گیا سوئس بینکوں میں رکھی گئی رقم کیوں واپس نہیں لائی جاتی پنجاب سے سوتیلوں جیسا سلوک کیا جا رہا ہے لوڈشیڈنگ ختم نہ ہوئی تو نتائج خطرناک ہوں گے ان خیالات کا اظہار شہباز شریف نے کابینہ اجلاس سے خطاب اور بعد میں میڈیا سے گفتگو میں کیا شہباز شریف نے کہا کہ رینٹل پاور منصوبوں میں جو کمیشن کھائی گئیں اور جو بجلی ...

سپریم کورٹ آف پاکستان نے دوہری شہریت رکھنے والے اراکین کے خلاف دائر مقدمہ کی سماعت کے دوران عبوری حکم جاری کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک کی سینٹ کی رکنیت معطل کر دی ہے

اسلام آباد (ثناء نیوز )سپریم کورٹ آف پاکستان نے دوہری شہریت رکھنے والے  اراکین کے خلاف دائر مقدمہ کی سماعت کے دوران عبوری حکم جاری کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک کی سینٹ کی رکنیت معطل کر دی ہے جبکہ اسی نوعیت کے ایک اور مقدمہ میں عدالت نے دیگر 14 اراکین پارلیمان ، ایم پی ایز کو نوٹس بھی جاری کر دئیے ہیں ۔ چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سربراہی میں جسٹس جواد ایس خواجہ اور جسٹس خلجی عارف حسین پر مشتمل عدالت عظمیٰ کے تین رکنی بینچ نے پیر کو اراکین پارلیمان کی دوہری شہریت کے خلاف کراچی کے شہری محمود اختر نقوی کی جانب سے دائر مقدمہ کی سماعت کی ۔ سماعت کے دوران اٹارنی جنرل عرفان قادر نے عدالت اراکین پارلیمان کو معطل یا نا اہل نہیں کر سکتی یہ معاملہ انتظامیہ کو بھیجا جائے ۔عدالت نے عبوری حکم میں قرار دیا ہے کہ رحمان ملک سے متعدد بار برطانوی شہریت چھوڑنے کا تصدیقی سرٹیفیکیٹ طلب کیا گیا تاہم وہ پیش نہیں کیا گیا اور رحمان ملک کی جانب سے غیر واضح دستاویزات عدالت کو فراہم کی گئیں جو دستاویزات دی گئیں ان میں پہلے برطانوی شہریت چھوڑنے کی تاریخ پہلے مارچ اور پھر اپریل 2008 ء بتائی گئی عدا...

چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے بلوچستان میں امن و امان اور لاپتہ افراد کے معاملے پر وفاقی حکومت سے یکم جون تک جواب طلب کرتے ہوئے ریمارکس دیے ہیں کہ حکومت آئین کے آرٹیکل 148پر عمل نہیں کررہی

کوئٹہ(این این آئی )چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے بلوچستان میں امن و امان اور لاپتہ افراد کے معاملے پر وفاقی حکومت سے یکم جون تک جواب طلب کرتے ہوئے ریمارکس دیے ہیں کہ حکومت آئین کے آرٹیکل 148پر عمل نہیں کررہی، اس سے پہلے کہ کوئی مارشل لاء لگائے ہمیں آئین پر عملدرآمد کرنا چاہئے،  صوبے میں ترقی صفر ہے،جب گھر میں آگ لگی ہو تو پہلے اسے بجھانے کی کوشش کرنی  چاہیئے، لوگ کہہ رہے ہیں کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے مسخ شدہ لاشیں پھینک رہے ہیں۔ علما تک محفوظ نہیں مگر حکومت کو کوئی دلچسپی نہیں۔ صوبے کے وزیر کا کہنا ہے کہ یہاں کے وزرا ء بد امنی میں ملوث ہیں۔ چیف جسٹس فتخار محمد چوہدری نے یہ ریمارکس سپریم کورٹ کوئٹہ رجسٹری میں بلوچستان میں امن و امان اور لاپتہ افرادسے متعلق کیس کی سماعت کے دوران دئیے

وزیراعظم سیّد یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ بلوچستان میرے دل کے بہت قریب ہے اور یہاںکے لوگ محب وطن ہیں

کوئٹہ ۔3 جون (اے پی پی) وزیراعظم سیّد یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ بلوچستان میرے دل کے بہت قریب ہے اور یہاںکے لوگ محب وطن ہیں، ماضی میں صوبے کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں کے ازالہ کیلئے موجودہ حکومت ٹھوس اقدامات کر رہی ہے اور سب سے پسماندہ صوبے کی ترقی کیلئے اڑھائی سو ارب روپے سے زائد رقم ترقیاتی منصوبوں پر خرچ کی جا رہی ہے، بلوچستان کے 1500 نوجوانوں کو وفاقی لیویز میں نوکریاں دی گئی ہیں، ساتویں این ایف سی ایوارڈ میںصوبے کا حصہ 40 سے بڑھ کر 120 اروپے ہو چکا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنر ہا   و   س میں پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر میر محمد صادق عمرانی کی قیادت میں ملنے والے پیپلز پارٹی کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ 

کوئٹہ کے علاقہ سرکی روڈ پر اتوار کو نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی ویلڈنگ کی دوکان پر فائرنگ کے نتیجہ میں پولیس اہلکار سمیت 7 افراد جاںبحق ہو گئے

کوئٹہ (ثناء نیوز ) کوئٹہ کے علاقہ سرکی روڈ پر اتوار کو نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی ویلڈنگ کی دوکان پر فائرنگ کے نتیجہ میں پولیس اہلکار سمیت 7 افراد جاںبحق ہو گئے جبکہ 4 دیگر زخمی ہو گئے۔ زخمیوں اور جاں بحق افرادکی نعشوںکو سول ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق نامعلوم مسلح ملزمان جو موٹر سائیکلوں پر سوار سوار تھے نے ویلڈنگ کی دکان میں کام کرنے والے مزدوروں پر فائرنگ کردی جس کے نتیجہ میں 5 مزدور جاں بحق اور 4 زخمی ہو گئے۔ جبکہ واقعہ کی جگہ پر موجود پولیس اہلکاروں نے ملزمان کاتعاقب کیا تو ملزمان نے پولیس والوں پر بھی فائرنگ کردی جس کے نتیجہ میں دو پولیس اہلکار بھی جاں بحق ہو گئے واقعہ کے بعد زخمیوں اور جاں بحق افراد کو سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کردیا گیا۔ جاں بحق ہونے والوں میں باپ بیٹا بھی شامل ہیں۔ دوسری جانب پولیس اور ایف سی اہلکاروںنے علاقہ کو گھیرے میںلے کر ملزمان کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد و سابق وزیراعظم میاںمحمد نواز شریف نے کہا ہے کہ سابق فوجی آمر پرویز مشرف اور موجودہ حکومت کی پالیسیوں کے ایجنڈے میں کوئی فرق نہیں ہے

اسلام آباد (ثناء نیوز ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد و سابق وزیراعظم میاںمحمد  نواز شریف نے کہا ہے کہ سابق فوجی آمر پرویز مشرف اور موجودہ حکومت کی پالیسیوں کے ایجنڈے میں کوئی فرق نہیں ہے۔ حکمرانوںکا بس چلتا تو یہ بھی عدلیہ کو گرفتار اور ججزکو نظر بند کردیتے ۔نواز شریف نے سابق وزیراعظم کی حیثیت سے بجٹ میں مختص کی گئی مراعات کی مذمت کرتے ہوئے اسے لینے سے انکار کردیا ہے۔ انہوںنے کہا کہ زندگی بھر مراعات نہیںلوںگا۔ پلاٹس اور پرمٹوں کی سیاست پر یقین نہیں رکھتے ۔ بھاری قرضوں میں گھرے ہوئے ملکی حالات کو 90 دنوں میں درست کرنے کا دعویٰ کرنے والے قوم کو دھوکہ دے رہے ہیں۔ چکر بازی کر رہے ہیں ۔ جادو کی چھڑی نہیں ہوگی کہ بحرانوں کی زد میں آئے اس ملک کے حالات کو درست کردیا جائے۔ اصلاحات کے تحت ہم ہی دوبارہ پاکستان کو ایک بار پھرایشین ٹائیگر بنائیںگے ان خیالات کا اظہار انہوںنے اتوارکو اسلام آباد میں پاکستانی معیشت ، موجودہ بحران او ر پیداوار و خوشحالی کے موضوع پر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ میاںمحمد نواز شریف نے اپنے دور کا پرویز مشرف اور پیپلزپارٹی کی حکومت کے ادوار سے موزانہ کیا اور کہا ک...